geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدہ ہو گیا

November 4, 2020 2 1 min read
Protest
Share this:

Protest

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا، ماحولیاتی تحفظ سے متعلق 2015 ء کے پیرس معاہدہ سے باضابطہ الگ ہو گیا ہے۔ اس بین الاقوامی معاہدے میں مستقبل میں امریکی شمولیت صدارتی انتخابات کے نتائج پر منحصر کرے گی۔

امریکا ماحولیاتی تحفظ سے متعلق 2015ء کے پیرس معاہدے سے بدھ کے روز باضابطہ علیحدہ ہو گیا۔ اسی کے ساتھ وہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج پر قابو پانے کے مقصد سے بین الاقوامی ماحولیاتی معاہدے سے الگ ہونے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کو اس معاہدے سے امریکا کے الگ ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ معاہدے سے باضابطہ الگ ہونے کے لیے نوٹس دینے کے بعد کم از کم ایک برس تک لازمی طور پر انتظار کرنا پڑتا ہے، یہ مدت بدھ کے روز پوری ہو گئی۔

پیرس معاہدے میں اب امریکا کی دوبارہ شراکت امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر منحصر کرے گا۔

ماحولیاتی تحفظ کے متعلق اس بین الاقوامی معاہدے کے سخت مخالف ڈونلد ٹرمپ نے 2017 ء میں ہی اس تاریخی معاہدے سے امریکا کو الگ کرنے کا پہلی مرتبہ اعلان کیا تھا لیکن اقوام متحدہ کے ضابطے کے مطابق کسی بھی ملک کو معاہدہ کرنے کے بعد سے تین برس تک اس سے علیحدہ ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

اگر ٹرمپ دوسری مدت کے لیے امریکا کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور چین کے بعد آلودگی پھیلانے والا دوسرا سب سے بڑا ملک امریکا اس ماحولیاتی تحفظ کے اس معاہدے سے الگ رہے گا۔

اپنے دور صدارت کے دوران ٹرمپ نے متعدد مواقع پر ماحولیاتی سائنس پرسوالات اٹھائے تھے۔ وہ پیٹرول اور ڈیزل جیسی ایندھن والی صنعت کی وکالت اور کہا جاتا ہے کہ اس طرح وہ ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کو کمزور کرتے رہے ہیں۔

اس کے برخلاف ان کے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوتے ہیں توامریکا، پیرس معاہدے میں فوراً دوبارہ شامل ہوجائے گا۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی اورعالمی حدت انسانیت کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں اور اس کا مقابلہ کرنا امریکا کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

بائیڈن نے 2050 تک امریکی کاربن کے اخراج کو صفر تک لانے کے لیے 1.7 ٹریلین ڈالر کا ایک منصوبہ بھی پیش کیا ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج خواہ جو بھی سامنے آئیں یہ بات یقینی ہے کہ امریکا 12 دسمبر کو برطانیہ اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والے ماحولیاتی چوٹی کانفرنس سے باہر رہے گا۔ یہ کانفرنس پیرس معاہدے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔

ماحولیاتی سائنس دانوں نے متنبہ کیا ہے کہ زمینی ماحول رفتہ رفتہ تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے اور اگر ماحولیاتی تبدیلی اور زمینی درجہ حرارت میں اضافے کی روک تھام کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تھے تو عالمی حدت میں دو ڈگری سیلسیس سے زیادہ کا اضافہ ہو سکتا ہے جس کے سبب شدید موسم، سمندری سطح میں اضافے اور طوفانوں سمیت کئی عوامل زمین پر زندگی کی بقا خطرے میں ڈال سکتے ہیں، جبکہ اس سلسلے میں اقدامات کے لیے وقت بھی زیادہ دستیاب نہیں ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے بین حکومتی پینل کا کہنا ہے کہ اگر اس صدی کے وسط تک گرین ہاوس گیسوں کے عالمی اخراج کو صفر تک کر دیا جائے تو اس تباہی کو ٹالا جا سکتا ہے۔

ڈچ ماحولیاتی سائنس داں نکلاس ہون نے بائیڈن کے منصوبے کی تائید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا”یہ الیکشن بین الاقوامی ماحولیاتی پالیسی کے لحاظ سے کرو یا مرو کی صورت پیدا کرسکتی ہے۔ بائیڈن کے ماحولیاتی منصوبے سے درجہ حرارت میں صفر اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ کی کمی آسکتی ہے۔ اور ایک ڈگری کے دسویں حصے کی بھی اہمیت ہے۔”

Share this:
Ali Khamenei
Previous Post امریکا میں جو بھی جیتے، ایران کی امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہو گی: خامنہ ای
Next Post امریکی صدارتی انتخابات 2020: ووٹوں کی گنتی جاری، بائیڈن اور ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ
US Presidential Election

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.