geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 22, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Long Covid's Psychological Theory Sparks Patient Outcryطویل کووڈ: علاج کی تلاش میں نفسیاتی نظریہ متنازعہ بن گیا
    • The '777 Rule' for Couples: Viral Trend or Relationship Savior?جوڑوں کے لیے ‘777 اصول’: کیا یہ محض ایک وائرل ٹرینڈ ہے یا مفصل مشورہ؟
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    دلچسپ اور عجیب
    • Russia's S-500 Prometheus: The Next-Gen Air Defense Systemروسیہ کا ایس-500 پرومیٹھیس: ہوا سے ہوا میں مار کرنے والا نیا جنگی نظام
    • The Night Belongs to Us: Women's Complex Relationship with Darknessرات اور عورت: آزادی کی خواہش اور خوف کے درمیان محصور وجود
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Pioneer Yann LeCun's Startup AMI Raises $1 Billionیان لی کن کی اے آئی اسٹارٹ اپ اے ایم آئی نے ‘ورلڈ ماڈلز’ کے لیے ایک ارب ڈالرز کی فنڈنگ حاصل کر لی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کراچی میں تحریکِ لبیک کا فرانس کے خلاف بڑا مظاہرہ

November 7, 2020 0 1 min read
Protest Rally
Share this:

Protest Rally

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی میں سخت گیر مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس ریلی میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے فرانس کی پالیسی کی مذمت کی گئی۔

تحریکِ لبیک پاکستان نامی سخت گیر اور کئی حلقوں کی طرف سے انتہا پسند قرار دی جانے والی مذہبی سیاسی جماعت کے سربراہ خادم حسین رضوی ہیں۔ انہیں پاکستان میں سنی بریلوی عقیدے کے حامل حلقوں میں شہرت خاص طور پر توہین رسالت کے قانون کی پر زور حمایت، مقتول گورنر سلمان تاثیر کے قاتل ممتاز حسین قادری کو غیر معمولی وقعت دینے اور توہینِ رسالت کے الزام سے رہائی پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی سزائے موت برقرار رکھنے کے حق میں بڑھ چڑھ کر دیے جانے والے بیانات کی وجہ سے حاصل ہوئی تھی۔

خادم حسین رضوی کی جماعت نے پاکستان کے مالیاتی مرکز اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اس احتجاجی ریلی کا انتظام فرانسیسی صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کے متنازعہ خاکے دکھائے جانے کو آزادئ اظہار رائے کے ساتھ جوڑے جانے کی مذمت میں کیا۔ اس ریلی میں کراچی کے علاوہ دوسرے شہروں سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء کراچی کی مختلف سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے فرانس مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔

تحریکِ لبیک پاکستان کی اس ریلی کے شرکاء نے مقررین کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لے۔

شرکاء نے عوام سے کہا کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا واضح طور پر بائیکاٹ کریں۔ شرکاء نے ریلی کے دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کی تصاویر کو پاؤں تلے بھی روندا۔ اس کے علاوہ فرانسیسی پرچم جلایا بھی گیا۔ شرکاء نے ‘ناموس رسالت کے لیے ہر قسم کی جانی اور مالی قربانی‘ دینے کے عزم کا بھی ظاہر کیا۔

تحریکِ لبیک پاکستان کے ترجمان زبیر قصوری نے نیوز ایجنسی ڈی پی اے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کا ملکی حکومت سے مطالبہ ہے کہ فرانس کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر کو بھی بےدخل کیا جائے۔

دوسری جانب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یورپی لوگوں کو اس امر کا ادراک نہیں کہ مسلمان پیغمبر اسلام کی توہین یا تصحیک برداشت نہیں کر سکتے۔

اس موقف کا پس منظر یہ ہے کہ فرانس میں ایک اسکول ٹیچر سیموئل پیٹی کے اپنی کلاس میں پیغمبر اسلام کے خاکے دکھانے کے باعث قتل کر دیے جانے کے بعد فرانسیسی صدر ماکروں نے ملکی جریدے شارلی ایبدو کے حقِ آزادی رائے اور فرانس میں مروجہ طنزیہ کلچر کو محفوظ رکھنے کا عہد بھی کیا تھا۔

سیموئل پیٹی کے قتل کے بعد پورے فرانس میں ‘مسلم انتہا پسندانہ رویوں‘ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ اس دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اسلام کے نام پر جہادی دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور آزادیٴ رائے کی حمایت کرنے کے اپنے موقف کا اعادہ کیا تھا۔

ان کے اس ‘عزم‘ کے اظہار کے جواب میں ترکی، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت کئی مسلم ممالک میں ماکروں مخالف مظاہرے اور فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئی تھیں۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے بھی اسی تناظر میں فرانسیسی صدر کے آزادیٴ اظہار رائے کے حوالے سے دیے گئے بیان کی مذمت کی تھی۔

Share this:
Jean Castex
Previous Post فرانسیسی وزیر اعظم کا انتہا پسند مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ
Next Post امریکی صدارتی الیکشن بالآخر جو بائیڈن نے ’جیت‘ لیا
Joe Biden

Related Posts

US-Israel Attack Iran; Tehran Vows Regional Infrastructure Destruction

امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے علاقائی تباہی کی دھمکی دے دی

March 22, 2026
Zardari Urges India to Restore Indus Water Treaty on World Water Day

صدر زرداری کا عالمی یوم آب پر بھارت سے مطالبہ: سندھ طاس معاہدہ بحال کیا جائے

March 22, 2026
Trump Threatens to Deploy ICE Agents to Airports Amid Shutdown

ٹرمپ کا بجٹ تعطل کے دوران ہوائی اڈوں پر آئی سی ای ایجنٹس تعینات کرنے کا اشارہ

March 22, 2026
Pakistani Celebrities Share Heartwarming Eid Celebrations

نئی شادی شدہ جوڑوں سمیت پاکستانی سٹارز نے عیدالفطر پر پیار بھرے لمحات شیئر کرکے ‘کپل گولز’ دیے

March 22, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.