geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی صدارتی الیکشن بالآخر جو بائیڈن نے ’جیت‘ لیا

November 7, 2020 1 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

پینسلوانیا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدارتی الیکشن میں بہت کانٹے دار مقابلے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کو صدر بننے کے لیے کافی سے زیادہ الیکٹورل ووٹ مل گئے ہیں۔ ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے تاہم اپنی شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ہفتہ سات نومبر کی شام امریکی میڈیا نے بتایا کہ سابق نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے بہت کانٹے دار مقابلے کے بعد بالآخر اپنے ریبپلکن حریف امیدوار اور موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے دی ہے۔ امریکا میں تین نومبر کو ہوئے الیکشن کے نتائج دیکھتے ہوئے اب تک یہ امکان تو کافی زیادہ تھا کہ بائیڈن یہ الیکشن جیت جائیں گے تاہم وہ عالمی وقت کے مطابق ہفتے کی شام تک اصولی طور پر یہ الیکشن اس لیے نہیں جیت سکے تھے کہ انہیں صدر بننے کے لیے لازمی طور پر درکار کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل نہیں ہوئے تھے۔

نیوز ایجنسی اے پی نے لکھا ہے کہ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یہ صورت حال قطعی طور پر اس وقت لیکن حسب توقع جو بائیڈن کے حق میں بدل گئی، جب انہیں ریاست پینسلوانیا میں بھی فتح حاصل ہو گئی۔ اس طرح اب بائیڈن کا حتمی نتائج میں بھی صدر منتخب ہونا یقینی ہو گیا ہے۔ اسی لیے عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹوں میں یہ لکھنا شروع کر دیا کہ ‘جو بائیڈن نئے امریکی صدر منتخب ہو گئے ہیں‘۔

پینسلوانیا اور نیواڈا کی ریاستوں سے ملنے والے غیر حتمی ریاستی نتائج کے بعد بائیڈن کو حاصل ہونے والے صدارتی الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی تعداد اب 290 ہو گئی ہے جبکہ صدر ٹرمپ کو ملنے والے الیکٹورل ووٹ اب بھی 214 بنتے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے اب یہ ممکن نہیں رہا کہ وہ الیکٹورل ووٹوں کے اس فرق کو پورا کرتے ہوئے یہ الیکشن جیت سکیں۔ اس کے باوجود پینسلوانیا کے اسٹیٹ الیکشن رزلٹ سامنے آنے کے بعد موجودہ صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ جو بائیڈن کی انتخابی کامیابی کو تسلیم نہیں کرتے کیونکہ یہ الیکشن اور انتخابی معرکہ ابھی ختم نہیں ہوئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا، ”یہ الیکشن ابھی ختم تو نہیں ہوا۔‘‘

امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹنگ کے چار روز بعد 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کر لینے اور اپنی انتخابی فتح کا یقین ہو جانے کے بعد ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ ان کے لیے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے یہ الیکشن جیت لیا ہے۔

بائیڈن نے، جن کی عمر 77 برس ہے، کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ انتخابی مہم کی تلخیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے غصہ اور جذباتی بیان بازی ختم کی جائے اور تمام امریکی دوبارہ ایک متحد قوم بن کر اپنی داخلی سیاسی تقسیم پر قابو پائیں اور آگے بڑھنے کا سوچیں۔

Share this:
Protest Rally
Previous Post کراچی میں تحریکِ لبیک کا فرانس کے خلاف بڑا مظاہرہ
Next Post ماڈل صدف کنول کو سوشل میڈیا صارفین نے ایک بار پھر آڑے ہاتھوں لے لیا
Sadaf Kanwal

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.