geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جو بائیڈن کی کامیابی سعودی عرب اور ایران کے لیے کیسی رہے گی؟

November 9, 2020 4 1 min read
Joe Bide
Share this:

Joe Bide

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ سے متعلق ’وقتی پالیسیوں‘ کے برعکس جو بائیڈن روایتی امریکی پالسیوں کو اپناتے ہوئے علاقائی جیو پولیٹیکل نقشے کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوشش کریں گے۔ سعودی عرب اس امکان سے پریشان دکھائی دیتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور اقتدار میں من چاہے نتائج حاصل کرنے کے لیے غیر روایتی حکمت عملی اپنائی۔ ان کے خطرناک اقدامات سے کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں ہوا اور مشرق وسطیٰ کا سیاسی لینڈ اسکیپ بھی بدل گیا۔ امریکا ایران کے ساتھ سن دو ہزار پندرہ کے عالمی جوہری معاہدے سے نکل گیا اور ایران کے اُس جنرل قاسم سلیمانی کو بھی ہلاک کر دیا، جنہیں کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا تھا۔

صدر ٹرمپ نے بین الاقوامی اتفاق رائے کو توڑتے ہوئے یکطرفہ طور پر امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کر دیا۔ مشرق وسطیٰ کے ان علاقوں میں امریکی فوجی موجودگی کم کی، جنہیں امریکا اس وقت تک اپنے لیے اسٹریٹیجک حوالے سے بہت اہم سمجھتا آیا تھا۔ لیکن جو بائیڈن کے بطور صدر انتخاب کے ساتھ ہی توانائی سے مالا مال یہ خطہ ایک اور بڑی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے، جس پر چلتے پوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اسلحے کے سودوں پر امریکا کا سخت موقف نظر آ سکتا ہے۔

یورپی کونسل برائے خارجہ تعلقات (ای سی ایف آر) کی ایک رپورٹ کے مطابق، ”یہ ایک ایسا خطہ ہے، جہاں بائیڈن انتظامیہ کی توجہ دو امور پر مرکوز ہو گی۔ ایران جیسے مسائل پر پرانی امریکی پالیسی اپنائی جائے گی اور پورے خطے میں معیاری اقدار کی پاسداری پر زور دیا جائے گا۔‘‘ اس رپورٹ کے مطابق، ”بائیڈن نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ایران دیگر مسائل پر وسیع تر سفارت کاری کا عمل اپناتا اور اپنی ذمہ داریاں نبھاتا ہے، تو وہ عالمی جوہری معاہدے( جے سی پی او اے) میں امریکا کی دوبارہ شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘‘

ٹرمپ کے علاقائی رہنماؤں سے ذاتی تعلقات کی وجہ سے عرب رہنماؤں، خاص طور پر سعودی عرب کے نوجوان ولی عہد محمد بن سلمان کے ہاتھ کھلے چھوڑ دیے گئے۔ بزنس مین سے سیاستدان بننے والے ٹرمپ کے خاص طور پر خلیجی ممالک سے قریبی تعلقات قائم ہوئے۔ یہ روابط سابق امریکی صدر باراک اوباما کی پالیسوں سے بالکل مطابقت نہیں رکھتے تھے، جنہوں نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا اور جسے ایران کے سعودی عرب جیسے روایتی حریف ملک نے ناپسند کیا تھا۔

ابھی چند روز پہلے ہی امریکا نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے صلے میں دس بلین ڈالر کے عوض F-35 جنگی طیارے فروخت کیے۔ علاقائی سطح پر یہ ایک گیم چینجر فیصلہ تھا۔

خلیجی ممالک کی نظر میں صدر ٹرمپ کی پالیسیاں کامیاب رہیں۔ صرف ایک واقعہ کافی حد تک ناخوشگوار تھا اور وہ تھا تیل پیدا کرنے والی سعودی کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر حملہ، جس کا الزام ایران پر عائد کیا جاتا ہے۔

انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے خلیجی ریاستوں کے لیے سینئر تجزیہ کار الہام فخرو کا کہنا ہے، ”سعودی حکام صدر ٹرمپ کے لیے دوسری مدت صدارت کے حامی تھے۔ ان کا خیال تھا کہ ٹرمپ ان کے اہم علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس میں ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھانے اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کے معاہدوں کی حمایت بھی شامل تھی۔‘‘

الہام فخرو کہتے ہیں، ”اب وہ پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ بائیڈن انتظامیہ ان کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم نہیں کرے گی۔ بائیڈن ایران کے خلاف پابندیاں نرم کر دیں گے، دوبارہ معاہدے میں شامل ہو جائیں گے اور ہتھیاروں کی فروخت کو محدود بنا دیں گے۔‘‘

ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے وائٹ ہاؤس نے کانگریس میں وہ قراردادیں بھی نہیں جانے دی تھیں، جو یمنی جنگ میں متنازعہ سعودی کردار اور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ترکی میں قتل سے متعلق تھیں۔ محمد بن سلمان واشنگٹن میں خود کو اب تنہا محسوس کریں گے۔

الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے بعد عرب لیڈروں نے جو بائیڈن کو مبارکباد دینے میں تاخیر نہ کی لیکن چھ خلیجی ممالک میں سعودی عرب وہ واحد ملک ہے، جس نے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں دیا۔

بائیڈن لیبیا میں جنگ کے خاتمے سے لے کر ترکی کے عراق میں کردار کے حوالے سے ان تمام مسائل پر توجہ دیں گے، جن کے بارے میں الزام ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے انہیں یا تو نظر انداز کیا یا پھر ان معاملات میں بدانتظامی دکھائی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بائیڈن انتظامیہ سب سے پہلے فلسطینیوں کے ساتھ روابط بحال کرے کیوں کہ فلسطینی ٹرمپ کے اُن فیصلوں سے شدید ناراض ہیں، جن کے تحت امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کیا گیا اور عرب ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ روابط قائم کرائے گئے۔

تاہم جو بائیڈن کئی عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے فیصلے کی دل سے تائید کرتے ہیں اور وہ اس کے حق میں بھی ہیں۔ اس کے امکانات بھی بہت کم ہیں کہ اب وہ یروشلم میں نئے امریکی سفارت خانے کو بند کریں گے۔

تاہم ای سی ایف آر کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن ٹرمپ کے فیصلوں کے منفی نتائج کو کم کرنے کی کوشش کریں گے، ”وہ فلسطینیوں کے لیے امریکی امداد بحال کریں گے۔ واشنگٹن میں فلسطینی مشن کو دوبارہ کھول دیں گے اور دو ریاستی حل کی روایتی پوزیشن پر واپس آ جائیں گے۔ تاہم اس کے باوجود جمود مکمل طور پر ٹوٹ جانے کے امکانات کم ہیں۔‘‘

Share this:
Indian Soldiers Kashmir
Previous Post کشمیر میں خونریز جھڑپ: چار بھارتی فوجی، تین عسکریت پسند ہلاک
Next Post نیتن یاہو کی ’’اسرائیل کے عظیم دوست‘‘ جو بائیڈن کو صدر امریکا منتخب ہونے پر مبارک باد
Niamen Netanyahu, Joe Biden

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.