geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیتن یاہو کی ’’اسرائیل کے عظیم دوست‘‘ جو بائیڈن کو صدر امریکا منتخب ہونے پر مبارک باد

November 9, 2020 4 1 min read
Niamen Netanyahu, Joe Biden
Share this:

Niamen Netanyahu, Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور ان سے شکست خوردہ موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔

انھوں نے ٹویٹر پر جوبائیڈن کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ’’ہمارے درمیان گذشتہ قریباً 40 سال سے گرم جوشی پر مبنی ذاتی تعلقات استوار ہیں۔میں آپ کو اسرائیل کے ایک عظیم دوست کی حیثیت سے جانتا ہوں۔میں آپ کے ساتھ امریکا اور اسرائیل کے درمیان خصوصی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل جل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘

انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی ان کی دوستی پر شکریہ ادا کیا ہے اور انھیں اپنا ذاتی اور سیاسی اتحادی قرار دیا ہے۔

نیتن یاہو نے بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس (یروشلیم) کو اسرائیل کا دارالحکومت اور گولان کی چوٹیوں پر اس کی عمل داری تسلیم کرنے،دو عرب ملکوں سے اسرائیل کے تاریخی امن معاہدے طے کرنے میں کردار اور امریکا،اسرائیل اتحاد کو بےمثال بلندی پر لے جانے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کے امریکا کے سابق صدر براک اوباما سے کچھ اچھے تعلقات استوار نہیں رہے تھے۔جو بائیڈن ان ہی کے ساتھ امریکا کے نائب صدر رہے تھے اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے انخلا کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ وہ امریکا کی اس سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت کے حق میں ہیں۔

نیتن یاہو سے پہلے فلسطینی صدرمحمود عباس نے بھی امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کومبارک باد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کی انتظامیہ کے ساتھ فلسطین ، امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں تاکہ فلسطینی عوام کے لیے انصاف اوروقار حاصل کیا جاسکے۔

صدر ٹرمپ کے چار سالہ دور حکومت میں امریکا کا اسرائیل کی جانب زیادہ جھکاؤ رہا ہے اور انھیں بے جا اسرائیل نوازی پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔انھوں نے 2018ء میں اسرائیل میں امریکی سفارت خانہ کو تل ابیب سے یروشلیم منتقل کردیا تھا اور اس کو اسرائیل کا ’’غیرمنقسم‘‘ دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کردیا تھا جبکہ گذشتہ سال مشرقی القدس میں امریکی قونصل خانے کو بند کردیا تھا۔

جوزف بائیڈن صدر منتخب ہونے کی صورت میں امریکی سفارت خانے کو یروشلیم ہی میں برقرار رکھنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔البتہ وہ مشرقی القدس میں امریکی قونصل خانے کو دوبارہ کھولنا چاہتے ہیں۔

Share this:
Joe Bide
Previous Post جو بائیڈن کی کامیابی سعودی عرب اور ایران کے لیے کیسی رہے گی؟
Next Post بائیڈن کے ساتھ مل کر امریکا میں ایک نئے دور کی بنیاد رکھیں گے: کمالا ہیرس
Kamala Harris

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.