geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مشہور مسلم اسکالر طارق رمضان پر جنسی زیادتی کے الزامات

November 11, 2020 1 1 min read
TARIK RAMADAN
Share this:

TARIK RAMADAN

سوئٹزرلینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) معروف مسلم اسکالر طارق رمضان کو ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں آج سوئس پراسیکیوٹرز کا سامنا کرنا پڑا۔ ان پر یہ الزامات سن دو ہزار آٹھ میں لگائے گئے تھے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہری طارق رمضان لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں بطور پروفیسر کام کر رہے تھے کہ 2017 ء میں فرانس میں ان کے خلاف ریپ کے الزامات سامنے آنے کے بعد انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی کی جاب چھوڑنا پڑی تھی۔ اب جینیوا میں کورٹ میں پیش ہونے کے بعد طارق رمضان نے کوئی بیان نہیں دیا۔ استغاثہ نے کہا ہے کہ وہ پورے ہفتے مسلم اسکالر طارق رمضان پر لگے الزامات کی چھان بین کریں گے۔

ایک نو مسلم خاتون کی طارق رمضان سے ملاقات ایک کتاب پر دستخط کی تقریب کے موقع پر ہوئی تھی۔ اسی نومسلم خاتون نے طارق رمضان پر 2008 ء میں جینیوا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں جنسی حملے، مار پیٹ اور توہین کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ شکایت کنندہ کے وکیل رابرٹ اسائل نے کہا،”مقدمے کی سماعتیں ہماری موکل پر ہونے والے خوف ناک حملوں کی تصدیق کریں گی۔ یہ حملے پُرتشدد اور جنسی نوعیت کے تھے۔‘‘

ماضی میں سوئٹزرلینڈ میں رونما ہونے والے اس واقعے کی فرانس میں ہونے والی سماعتوں کے دوران 58 سالہ اسکالر طارق رمضان نے اس خاتون پر دروغ گوئی کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے بیانات میں تضاد ہے۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق اسلامیات کے ماہر طارق رمضان کو اب عدالتی کارروائی کا سامنا اس لیے کرنا پڑ رہا ہے کہ انہوں نے فرانسیسی زبان میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ‘Le devoir de vérité، ‘سچائی کا فرض‘، میں متاثرہ خاتون کا نام درجنوں بار شائع کیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹیلی وژن پر اپنے ایک پروگرام کے دوران اور اپنی مذکورہ کتاب کی پریس ریلیز میں بھی رمضان نے متاثرہ خاتون کا نام فاش کیا۔ فرانس میں طارق رمضان پر اس متاثرہ خاتون کے علاوہ مزید چار دیگر خواتین کے ساتھ بھی جنسی زیادتی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس کے سبب وہ دس ماہ زیر حراست بھی رہے۔ رمضان نے ہمیشہ خود پر لگے ان الزامات کی تردید کی ہے اور انہیں شہرت کو نقصان پہنچانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بدھ کو استغاثہ نے طارق رمضان کے خلاف آٹھ ہزار یورو کے جرمانے کی درخواست کی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق اس رقم کا نصف حصہ طارق رمضان کی کتاب کے پبلشر کے لیے معطل کر دیا گیا۔

طارق رمضان چار بچوں کے باپ ہیں۔ ان کے دادا حسن البنا نے مصر کی سیاسی پارٹی اخوان المسلمون کے بنیاد رکھی تھی۔ طارق رمضان پر فرانس میں جنسی زیادتیوں کے چار واقعات کا الزام تو ہے لیکن یہ الزامات اس قدر کمزور ہیں کہ ان میں سے کسی ایک پر بھی اب تک مقدمہ نہیں چل سکا ہے۔

Share this:
Israeli Parliament
Previous Post اسرائیلی پارلیمنٹ نے بحرین کے ساتھ طے پائے معاہدے کی منظوری دے دی
Next Post سعودی عرب اور عراق دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں: محمد بن سلمان
Prince Mohammed bin Salman

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.