geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب اور عراق دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں: محمد بن سلمان

November 11, 2020 0 1 min read
Prince Mohammed bin Salman
Share this:

Prince Mohammed bin Salman

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ عراق اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ سنہری ادوار پر مشتمل رہی ہے۔ اب بھی دونوں‌ ملک دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق منگل کو ‘عراق ۔ سعودی عرب سربراہ کانفرنس’ سے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ سعودی عرب اور عراق کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہیں۔ دونوں کے مفادات مشترکہ ہیں۔ انہیں ذاتی طور پر خوشی ہے کہ عراق کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جرات مندی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس پر خادم الحرمین الشریفین برادر عراقی قوم اور حکومت کی تحسین کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ کل منگل کے روز سعودی عرب اور عراق کی سربراہ قیادت نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کی۔ کانفرنس میں سعودی عرب کی طرف سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور عراق کی طرف سے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی بے شرکت کی۔

اس کانفرنس میں‌ دونوں رہ نماوں‌ نے عراق ۔ سعودی عرب رابطہ کونسل کے چوتھے سیشن کے پروگرامات اور ماضی میں ہونےوالے تین ادوار میں کیے گئے اعلانات اور فیصلوں پرعمل درآمد پربات چیت کی۔ دونوں‌ رہ نمائوں‌ نے دو طرفہ تزویراتی تعلقات کو مزید مسحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بعد ازاں دونوں رہ ننائوں کی طرف سے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عراق اور سعودی عرب تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

دونوں رہ نماوں‌ کی جانب سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے مطابق دو طرفہ تعاون کے فروغ بالخصوص سیاسی، سیکیورٹی، تجارتی، سرمایہ کاری، سیاحت، تعمیرات کے فروغ اور پچھلے ادوار میں دونوں ملکوں‌ کی قیادت کے دوروں کے دوران طے پائے امور پرعمل درآمد پر زور دیا گیا۔

دونوں رہ نماوں‌ نے توانائی، مہارتوں کے تبادلے، تیل کے امور میں رابطہ کاری، اوپیک اور اوپیک پلس میں ایک موقف اختیار کرنے، تک کی قیمت کو صارفین اور پیداواری ملکوں کے مفادات کو سامنے رکھ کران کی قیمتوں کا تعین کرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کوششیں‌ کرنے، خطے میں انتہا پسندی اور دہش گردی کی روک تھام کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھنے،سرحدوں کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے، علاقائی اور عالمی سطح پرحل طلب مسائل کے حل ، استحکام، امن کے حصول اور کشیدگی کے خاتمے کےلیے مشترکہ کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

عراقی قیادت نے عراق کی تعمیر نو کے حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں سعودی عرب کی شرکت کی تحسین کی۔ دونوں ملکوں‌ نے سات دن کے اندر اندر ‘عرعر’ گذرگاہ کو دوبارہ کھولنے اور مسافروں کی آمد و رفت یقینی بنانے پراتفاق کیا گیا۔

Share this:
TARIK RAMADAN
Previous Post مشہور مسلم اسکالر طارق رمضان پر جنسی زیادتی کے الزامات
Next Post سندھ میں کاروکاری کے واقعات کیوں نہیں رکتے؟
Larkana Polizeistation

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.