geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یہ رزق حلال نہیں!

November 12, 2020 0 1 min read
Rizq e Halal
Share this:

Rizq e Halal

تحریر : عنایت کابلگرامی

میرے ایک دوست فضل حیات جو ایک صحافی بھی ہے اس نے اپنے اسکول کا واقعہ مجھے بیان کیا ، جو میں ان ہی کی زبانی تحریر کرر ہا ہوں۔ میں میٹرک کر رہا تھا کہ ایک دن کلاس کے استاد سر محسننے ایک ایسی بات کہہ دی جس کو سن کر ہم سب کلاس فیلو دم خم سے ہو گئے، یو ں لگا یا تو سر محسننے نیند پوری نہیں کی یا ہم سب ہی چ ہیں۔ سر محسننے کلاس میں سب شاگردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ چرس بھیجنا حلال ہے ، ریڑھی پتھارہ وغیرہ لگا کر اپنے بچوں کے لیے رزق کمانا حرام ہیں!۔سر محسنکی یہ باتیں سن کر سب بچے اپنے دماغ پر زور دے رہے تھے ، کسی کی ہمت نہیں ہو پارہی تھی سر محسنسے سوال کریں کہ سر یہ آپ نے کیا کہہ دیا۔

اگلے روز جب ایک دوست نے ہمت کر کے سر محسنسے سوال کر ڈالا، سر کل والا سبق چرس بھیجنا حلال پتھارہ لگا نا حرام ہمیں سمجھ نہیں آیا ،تو انہوں نے کچھ یوں جواب دیا ۔ اگر چرس بھیجنے سے کسی کی حق تلفی نہیں ہوتی اور نہ ہی کسی انسان کو نقصان تو جائز اور ریڑھی یا پتھارہ سڑک بیچوں بیچ لگا کر اگر راستے میں آنے جانے والوں کے لیے تکلیف کا سبب بنتا ہے تو کیا یہ رزق حلال ہوگا؟

ہم اللہ تعالیٰ کے فضل و کر م سے مسلمان ہیں ، ہم نے کلمہ طیبہ پڑھ کر یہ اقرار کیا ہے کہ اب ہم اللہ تعالیٰ کی وحدانیت اور رسول اللہ ۖ کی رسالت کے ساتھ ساتھ اسلام کے ان تمام قوانین پر عمل پھیراہ ہونگے، جو ہمیں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید و رسول اللہ ۖ نے احادیث کہ ذریعہ بتلائی ہیں۔ اسلام کی تعلیمات زندگی کے تمام شعبوں پر محیط ہیں۔ ان کا تعلق عقائد سے ہو یا عبادات سے،یا معاملات، اخلاقیات اورمعاشریات سے، اسلام کا اپنے ماننے والوں سے یہ تقاضا ہے کہ دوسروں کے جو حقوق تم پر عائد ہو تے ہیں،انہیں حتیٰ الامکان پورا کرنے کی کوشش کرو۔ چاہے وہ حقوق چھوٹے چھوٹے مسائل سے متعلق ہوں یا بڑے بڑے مسائل سے ان کا تعلق ہو۔

اسلام نے حقوق وواجبات کی فہرست میں راستے کے حق کا اضافہ کیا اور اس بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا کہ راستہ مسافروں کے لیے مامون ومحفوظ ہو اور انہیں دوران سفر کسی پریشانی کا سامناکرنا نہ پڑے، اس کے لیے کسی بھی تکلیف دہ چیز کو راستے سے ہٹانا بھی ایک عبادت بنا دیا گیا، چناںچہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا: ایمان کے بہت سے شعبے ہیں ان میں پہلا کلمہ طیبہ و آخری راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ہے۔ انسان کے ہر جوڑ پر صدقہ ہے اور راستے سے تکلیف دہ چیزوں کا ہٹانا بھی صدقہ ہے۔ (بخاری ومسلم)ایک اور حدیث میں ہے کہ راستے سے تکلیف دہ وناپسندیدہ چیزوں کا ہٹانا کوئی عام صدقہ نہیں، بلکہ یہ اتنا بڑا عمل خیر ہے جو انسان کی مغفرت کے لیے کافی بھی ہے۔ روایت کے مطابق راستہ چلتے ہوئے ایک شخص کو کانٹوں بھری ٹہنی نظر آئی تو اس نے اسے راستے سے ہٹا دیا، اس پر اللہ تعالیٰ نے اس کی مغفرت فرما دی۔ (بخاری ومسلم)

آج کل پورے پاکستان اور خاص کر کراچی کی سڑکوں پر کچروں کی ڈھیر ہونے کے ساتھ ساتھ ناجائز تجاویزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی اور آنے جانے والے راہگیر بھی متاثر ہیں،خاص کر سڑکوں کے بیچوں بیچ پتھارے لگا خرید و فروخت کا ایک نہ تھم نے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، جس میں انتظامہ کے کچھ لوگ بھی ملوث ہوتے ہیں، وہ اپنی جیب کو گرم رکھنے کے لیے یہ گناہ کرتے ہیں۔ اگر کچھ نیک افسران ان تجاویزات کو ہٹانے کی کوشش بھی کریں تو کچھ لوگ میڈیا ،یا پرسوشل میڈیا پر آکے اس کاروائی کو ظلم عظیم قرار دیکر متعلقہ افسران کو گناہ کبیرہ کا موجدید ٹہرا دیتے ہیں۔ حالانکہ اسلام میں راستہ کے حقوق کا اتنا خیال رکھا گیا ہے کہ جو شخص راستہ پر خرید وفروخت کرے اور اسکی وجہ سے راستہ تنگ ہو تو اس شخص سے خرید و فروخت کرنے سے بھی منع کیا گیا کہ ایسی صورت میں اس سے خریدنا گناہ پر مدد کرنا ہے کیونکہ جب کوئی خریدے گا نہیں تو وہ راستہ میں بیٹھے گا بھی نہیں۔ (فتاوٰی عالمگیر)
ان پتھارہ داروں کے ساتھ ہم اپنا محاسبہ بھی کریں۔

جیسے کہ گھروں وغیرہ کے معاملات میں بھی یہ دیکھا گیا ہے کہ تعمیرات کے نام پر ملبہ،سریا،ریت بجری،ٹوٹا پھوٹا سامان مہینوں روڈ یا فٹ پاتھ پر بکھرا پڑا رہتا ہے، جس کی وجہ سے شارع عام لوگوں کے لیے تنگ ہوجاتی ہے اورگزرنے والوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے او رافسوس کی بات یہ ہے کہ حقوق العباد سے غفلت اور گزرنے والوں کو تکلیف دینے کی یہیں صورتیں مساجد و مدارس کی تعمیرات کے وقت بھی نظر آتی ہے، وہی روڈاور فٹ پاتھ پر کچرا پھینکنا، گزرنے والوں کا تنگ ہونا، گندگی کا پھیلنا، سریا، سیمنٹ بجری اور ملبے کا مہینوں بکھرا پڑے رہنا سب ویسے کا ویسے ہی ہے۔ اس کے ساتھ مارکیٹوں میں بھی بد نظمی عروج پر ہو تی جارہی ہے،دوسرے لوگوں کا لحاظ کئے بغیر ہر فرد بیچ روڈپرگاڑی کھڑی کرکے اپنی سہولت کے مطابق اپنا سامان لوڈ،اَن لوڈ کرنے میں مصروف ہو تا ہے،انتظامیہ اگر چاہے تو لوگوں کو تکلیف پہنچائے بغیر بھی یہ سب کام ہو سکتے ہیں،لیکن ایسا محسوس ہو تا ہے،دینی جذبہ رکھنے والے لوگوں میں بھی اس درد کو سمجھنے والے کم ہو تے جارہے ہیں۔

کاش کہ متعلقہ افراد ان چیزوں کو درست کرنے اور بے ہنگم اور اذیت ناک ماحول سے لوگوں کو نجات دلانے کی کوشش کریں ۔ ساتھ ہی ساتھ علمائے کرام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ محراب و منبر سے بھی ان مسائل پر آواز اٹھائیں اور عقائد و عبادات اور حلال و حرام کے احکام سکھانے کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت، اسوہ حسنہ اور سلف صالحین کی سیرتوں کی روشنی میں حقوق العباد پر لوگوں کو وعظ و نصیحت کریں۔ لیکن مجموعی صورت ِ حال سے یوں لگتا ہے کہ شاید ہر شخص یہیں سوچتا ہے کہ یہ مسئلہ میرے متعلق نہیں بلکہ کسی اور کو سمجھایا جارہا ہے۔ ریاست پاکستان کے کرتا دھرتائوں کے ساتھ دینی اداروں کی انتظامیہ کو بھی یہ درد سمجھنا ہو گا اور اس گناہ سے خود عملی طور پر بچ کر دوسروں کو بچانا ہو گا۔ان پتھاروں والوں کا بتانا ہوگا کہ تم دوسروں کو تکلیف دیں کر جو رزق کما رہے ہو”یہ رزق حلال نہیں”!۔

اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ یااللہ تو ہی ہمیں صحیح و غلط کی سمجھ عطا فرما(آمین)
Inayat ulhaq Kabalgraami

تحریر : عنایت کابلگرامی

Share this:
Interest
Previous Post سود اور سودی معیشیت کے اثرات
Next Post بے نیازی
Corruption - Wealth

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.