geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بے نیازی

November 12, 2020 3 1 min read
Corruption - Wealth
Share this:

Corruption - Wealth

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

خالق ِ کائنات جب کسی خطے پر مہربان ہوتا ہے تو وہاں پر غیر معمولی صفات کے حامل شخص کو سورج کی طرح طلوع کر تا ہے اور پھر اس غیر معمولی انسان کے کر دار اور علم کے نور سے جہا لت میں غرق انسانیت صدیوں پر انے رنگ و نور میں ڈھالتی ہے خوش قسمت ہو تے ہیں وہ لو گ یا خطہ جہاں خدا ئے بزرگ بر تر ایسے انسانوں کو انعام کے طو ر پر دنیا ہے ایسا ہی ایک دور یو نان پر بھی آیا جب یونان دنیا بھر کی فکری و تہذیبی سیا سی و عسکری اما مت کے منصب پر فائز تھا یو نان میں ایک سے بڑھ کر ایک غیر معمولی انسان پیدا ہو رہا تھا اِن میں سیا ستدان مفکر جنگجو فلا سفر ریا ضی دان اور صوفی ایک سے بڑھ کر ایک انسان شامل تھا اور پھر خدا نے تا ریخ انسانی کا بے نیاز اور متو کل انسان پیدا کیا دیو جانس کلبی افسانوی شہرت کا حامل مجذوب فلسفی وہ آنکھوں سے محروم لیکن دل و دما غ سے روشن تھا اس کا ساتھی ایک کتا تھا جو اس کی راہنما ئی کر تا اسی وجہ سے لوگ اسے کلبی کہتے تھے۔

اس کی زندگی کے شب و روز زیا دہ تر غور و فکر بے خو دی کے عالم میں گزرتے وہ اپنے من میں جھا نکنے کا آرٹ جانتا تھا اس نے من کی دنیا کو دریا فت کر لیا تھا وہ دنیا میں رہتا ضرور تھا لیکن دنیا اس میں نہیں تھی نہ خود مجلس آرانی کر تا اور نہ ہی کسی محفل کی رونق بنتا وہ اپنی تنہا ئی سے انجمن کا لطف لیتا وہ جذب کی مستی سے سرور لیتا ہر وقت عالم ِ جذب و کیف کا لطف اٹھا تا ایک مٹی کا ٹب تھا جو اس کا گھر تھا اسی ٹب میں بیٹھے بیٹھے زندگی گزار دی اگر کو ئی چل کر آجا تا تو اسے دانش و حکمت کا نور عطا کر دیتا ورنہ کسی کو بلا کر اپنے علمی مقا م و مرتبے سے روشنا س کر نے کی حما قت نہ کر تا اس کے ہر عمل سے بے غرضی بے نیازی ہی چھلکتی تھی ایک دن دوپہر کے وقت ہاتھ میں چراغ لے کر شہر کی گلیوں میں گھوم رہا تھا کسی نے دریافت کیا تو بو لا میں انسانوں کے ہجوم میں حقیقی انسان کو تلاش کر رہا ہوں یہی وہ دور تھا جب ارسطو نے انسان کے با رے میں اپنا مشہو ر فلسفہ دیا تھا۔

ارسطو کے بقول انسان ایسا جانور ہے جو دو ٹانگوں پر چلتا ہے اور اس کی قامت سیدھی ہے کیونکہ یہ علمی بیداری کا دور تھا اِس لیے ارسطو کا یہ فلسفہ شہر کے کو نے کو نے میں گو نج رہا تھا جہاں دو لو گ جمع ہو ں وہ ارسطو کے اِس فلسفے پر بات شروع کر دیتے ارسطو کے علم کے چرچے ہر زبان پر تھے ایک دن بے نیاز مجذوب ارسطو کی محفل میں آیا سامنے بیٹھا ایک مر غ نکالا مرغ کو زمین پر کھڑا کیا مر غ کی ٹانگیں زمین پر لگا ئیں دوسرے ہا تھ سے مرغ کی گر دن پکڑ کر اس کی چونچ کو کھینچ کر اوپر کی طرف کیا اور کہا یہ ہے تمہا را انسان کیونکہ دیو جانس کلبی کا قلب و باطن روشن ہو چکا تھا اِس لیے وہ کسی حد تک تو حید پر ست بھی تھا اس کے بقول کائنات کی تما م چیزیں دیو تا ں نے بنا ئی ہیں تو ان دیوتا ں کو کس نے بنا یا ہے جس نے اِن دیو تا ں کو بنا یا ہے وہ دراصل اِس کا ئنات کا حقیقی اکلو تا خا لق ہے اور میں اسی خالق و مالک کو مانتا ہوں۔

حقیقی خو شی کے بارے میں کلبی کا خیال یہ تھا کہ ما دیت پر ستی میں آپ جتنا غر ق ہو تے جائیں گے اتنے ہی آپ حقیقی با طنی خو شی سے محروم ہو تے جائیں گے دنیا اور دنیا کا مال انسان کو حقیقی خو شی چھین لیتا ہے اگر انسان حقیقی خو شی سے ہمکنا ر ہو نا چاہتا ہے تو اسے دنیا اور دنیا کی دولت سے کنا رہ کشی اختیا ر کر نی ہو گی انسان کی خو شی کا تعلق اس کی آزادی بے نیازی سے ہے ہما رے بیو ی بچے گھر بار رشتے دار لو گ قوانین ضابطے رسم و رواج ہی ہما ری خو شی کے راستے میں رکا وٹ ہیں انسان اگر حقیقی آزادی اور خو شی چاہتا ہے تو اسے اِن سب سے آزادی حا صل کر نا ہو گی انہیں چھو ڑنا ہو گا انسان کی ضروریات بہت تھو ڑی ہیں لیکن انسان نے اپنی ضروریات کو بہت زیا دہ پھیلا لیا ہے۔

حقیقی فاتح وہ نہیں جو اپنے اندر کے خوف کو شکست دے اپنے اندر کی رزائل کو ختم کر ے اپنے اند ر کی کثافت کو لطا فت میں بد ل دے کلبی نے دنیا سے کنا رہ کشی کے لیے جنگل میں رہا ئش اختیا رکر لی لوگوں سے پو چھا تمہیں جنگل کے جانوروں سے ڈر نہیں لگتا تو قہقہ لگا کر بو لا انسانوں کو انسان سے خطرہ ہے جانوروں سے نہیں انسان ایک دوسرے کے لیے زہر آلودہ ہیں اِن کے زہر سے بچو انسان کی درندگی ہزار درندوں پر بھا ری ہے دنیا سے بے نیازی کا یہ عالم تھا کہ صرف ایک مٹی کا پیالہ اس کے پاس تھا جس سے وہ پا نی پیتا اسی پیا لے کو پیٹ بنا لیتا ایک دن اپنے شاگرد کے ساتھ ندی پر پا نی پینے گیا وہا ں پر ایک جا نور آیاندی کے پا نی میں منہ رکھا پا نی پیا اور واپس چلا گیا شاگرد نے یہ سارا منظر اور جا نور کی حر کات اپنے محترم استاد کو بتائیں تو کلبی نے آہ بھری اور کہا اوتف ہو تم پر ایک جانور تو کل میں تم سے آگے بڑھ گیا ہے تم ابھی تک خو د کو ایک پیا لے کی محتا جی سے آزاد نہیں کر سکے۔

اسی وقت پیا لا زمین پر ما ر کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے پیا لے کے ٹکڑے ندی میں پھینک کر پیا لے کی غلا می سے بھی آزاد ہو گیا دیو جانس کلبی بلا شبہ فطرت کا مسا فر تھا سارا دن جنگل میں گھو متا فطرت کے ساتھ زندگی گزا رتا شام کو اپنے کچے مٹی کے ٹب پر آکر لیٹ کر مراقب ہو جاتا مر اقبے کی لذت سے لطف اندوز ہو تا ایک شدید سردی میں سورج کی گر م کر نوں سے لطف اندوز ہو رہا تھا کہ شہر کا سرکا ری ہر کا رہ اس کے پا س آتا ہے اور اطلا ع دیتا ہے کہ سکندر پو ری دنیا کو فتح کر کے واپس آرہا ہے کلبی نے ادا ئے بے نیازی سے سنا مسکرایا اور ایسا فقرہ بو لا جو قیا مت تک اس کی پہچان بن گیا اسی ایک فقرے نے پانچ ہزار سال بعد بھی کلبی کو زندہ رکھا ہے اس نے کہا انسان قنا عت پسند ہو تو وہ مٹی کے ٹب میں بھی خوش رہ سکتا ہے اور اگر وہ لا لچی ہو جائے تو پو ری کا ئنات اگر اس کی جھو لی میں ڈال دی جا ئے تو وہ بھی کم ہے محترم قارئین آج جب وطن عزیز کے دولت مندوں اور حکمرانوں کو دیکھتا ہوں تو ان پر ترس آتا ہے جن کے پاس غلا موں کی فوج پروٹوکول گاڑیوں کی لمبی قطاریں شاہی محلوں جیسے بنگلے فارم ہاسز کروڑوں کے بنک اکانٹ سونے چاندی کے زیورات کی بھر مار دنیا جہاں کی ہر نعمت مو جود ہو نے با وجود کرپشن ختم نہیں ہو رہی۔

لوٹ مار کا یہ سلسلہ پا گلوں کی طرح جا ری ہے یہی وہ لوگ ہیں جن کی آنکھیں اور معدے لا لچی مٹی سے بنے ہیں جو کبھی پر نہیں ہو نگے لیکن جو بے نیازی کی دولت سے سرفراز ہیں دنیا اور حکمران ان کے سامنے غلاموں کی طرح کھڑے نظر آتے ہیں فاتح عالم سکندر جس کی فتوحات کا ڈنکا پو ری دنیا میں بج رہا تھا زمین اس کے پا ں میں لپٹتی اور دنیا اس کے سامنے سمٹتی چلی گئی اس کے گھو ڑے کی ٹا پ سے زمین دھک اور تلوار کی آب سے دھرتی چمک رہی تھی وہ جب بھی یو نان آتا ایک با ر ضرور دیو جانس سے ملا قات کو جا تا کئی بار ملا قات نہ ہو تی ایک بار سکندر کلبی سے ملنے آیا تو شدید سردی کا موسم تھا کلبی اپنے ٹب میں عالم جذب میں دھو پ سے لطف اندوز ہو رہا تھا سکندر احتراما کھڑا ہو گیا کچھ باتیں کیں اور جانے سے پہلے درخواست کی اے استاد محترم اگر لائق کو ئی خدمت ہو تو حکم فرمائیے میں حکم بجا لا کر مسرت حاصل کر وں گا مجذوب وقت بے نیاز مفکر نے بے نیازی سے دیکھا اور فاتح عالم سے کہا بس اتنی مہربانی کر دیجیے کہ آپ ذرا ایک طرف ہو جائیے آپ نے میری دھوپ روک رکھی ہے مجھے دھوپ سے لطف اندوز ہو نے دیں اس پر سکندر کی ندا مت اور خفت کا کیا عالم ہو گا بے نیازی وہ نعمت ہے جس کے پا نے سے انسان ہر چیز سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Rizq e Halal
Previous Post یہ رزق حلال نہیں!
Next Post نایاب ’گلابی ہیرا‘ ریکارڈ قیمت میں نیلام
Pink Diamond

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.