geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جو بائیڈن نے اپنے پرانے مشیر کو چیف آف اسٹاف کے لیے نامزد کر دیا

November 12, 2020 0 1 min read
Ron Klain
Share this:

 Ron Klain

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے دیرینہ مشیر رون کلائن کو اپنا چیف آف اسٹاف نامزد کیا ہے۔ ماضی میں کلائن دو نائب صدور، الگور اور جو بائیڈن، کے ساتھ اسی عہدے پر کام کر چکے ہیں۔

امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے آئندہ برس کے اوائل میں عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے ہی اپنی ٹیم کو ابھی سے مرتب کرنا شروع کر دیا ہے اور اسی کے تحت بائیڈن نے اپنے دیرینہ مشیر رون کلائن کو نئے چیف آف اسٹاف کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے۔

ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے جوبائیڈن نے لکھا، ”ایک ایسے وقت جب امریکا کو دوباہ متحد اور یکجا کرنے جیسے بحران کا سامنا ہے، رون کلائن کا وسیع، متنوع تجربہ اور سیاسی میدان میں تمام طرح کے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کی ان کی صلاحیتیں بالکل ویسی ہی ہیں جس کی مجھے وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف میں ضرورت ہے۔”

سن 1987 میں جب جو بائیڈن نے پہلی بار صدر بننے کی کوشش کی تھی اسی وقت سے رون کلائن بائیڈن کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں اور اس طرح ان کے پاس کئی عشرے تک کام کرنے کا تجربہ ہے۔ جو بائیڈن ایسے وقت عہدہ صدارت سنبھالیں گے جب امریکا کو کورونا وائرس جیسی مہلک وبا اور معاشی مندی سے نمٹنے جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس صورت حال میں رون کلائن جیسے تجربہ کار چیف آف اسٹاف کا کردار کافی اہم ہوگا۔

جو بائیڈن کے اعلان کے بعد رون کلائن کو سوشل میڈیا پر مبارک باد دینے کا ایک سلسلہ چل پڑا جس کا انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ نو منتخب صدر کی طرف جانب سے یہ ان کی عزت افزائی ہے۔ رون کلائن نے لکھا، ”میں بائیڈن اور کمالہ ہیرس کی متنوع ٹیم کی قیادت میں مددکرنے میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا۔”

کلائن نے 2014 میں جب ایبولا جیسی وبا اپنے عروج پر تھی، تو اس وقت صدر باراک اوباما کے ساتھ بطور کوارڈی نیٹر کے کام کیا تھا اور اس میں کامیابی کے لیے انہیں اکثر ایبولا زار کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔ 2009 میں معاشی بحالی کے لیے صدر اوباما نے جو منصوبہ تیار کیا تھا اس کو بھی انجام تک پہنچانے میں کلائن کا اہم رول تھا۔

چیف آف اسٹاف کے عہدے پر ان کی نامزدگی سے کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے نمٹنے میں نو منتخب صدر کی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے۔ عالمی سطح پر کووڈ 19 نے سب سے زیادہ امریکا کو متاثر کیا ہے جہاں اب تک اس وبا سے دو لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ سے بھی زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

رون کلائن ماحولیات کی تبدیلی اور صحت جیسے امور پر ڈیموکرٹیک پارٹی میں آزاد خیال گروہ کے نظریات اور ترجیحات پر کھلے دل سے سوچنے کے حامی ہیں اس لیے پارٹی کے اس گروہ نے ان کی نامزدگی کا خیرمقدم کیا ہے۔ سینیٹر ایلزبتھ وارین نے اس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ ایک ”بہترین انتخاب ہے۔”

ڈیموکریٹک پارٹی میں آزاد خیال گروپ اس بات پر شکوک و شبہات میں مبتلا تھے کہ جو بائیڈن کلائن کے بجائے اسٹیو ریشیٹی اور برس ریڈ جیسے سابق چیف آف اسٹاف کو کہیں دوبارہ اس عہدے کے لیے نہ نامزد کر دیں جن پر لابی کرنے والوں کے لیے کام کرنے پر کافی نکتہ چینی کا سامنا رہا ہے۔ بروس ریڈ تو اتنے اعتدال پسند تھے کہ وہ اہم اصلاحات کے نفاذ میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔

Share this:
Hong Kong Opposition Resigns
Previous Post ہانگ کانگ: جمہوریت کی حمایت میں پوری اپوزیشن مستعفی
Next Post ماہا شاہ کیس: تین اہم گواہان بیان قلم بند کرانے کے لیے طلب
Dr. Maha

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.