geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہانگ کانگ: جمہوریت کی حمایت میں پوری اپوزیشن مستعفی

November 12, 2020 1 1 min read
Hong Kong Opposition Resigns
Share this:

Hong Kong Opposition Resigns

ہانگ کانگ (اصل میڈیا ڈیسک) ہانگ کانگ میں قانون سازوں کو کسی عدالتی چارہ جوئی کے بغیر برطرف کردینے کے ایک نئے متنازعہ قانون کی مخالفت میں اپوزیشن کے تمام 15 اراکین نے لیجسلیٹیو کونسل سے استعفی دے دیا ہے۔

اپوزیشن قانون سازوں نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب بدھ کے روز ہانگ کانگ لیجسلیٹیو کونسل سے ان چار اراکین کو برطرف کردیا گیا جو جمہوریت کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں کی تائید کرتے رہے ہیں۔

جمہوریت نواز گروپ کے کنوینر وو چی۔وائی نے ایک پریس کانفرنس میں اپوزیشن رہنماوں کے مستعفی ہوجانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا”آج ہم اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے جا رہے ہیں کیوں کہ مرکزی حکومت نے بے رحمی کے ساتھ قدم اٹھاتے ہوئے ہمارے رفقائے کار، ہمارے ساتھیوں کونا اہل قرار دے دیا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ”گوکہ ہمیں مستقبل میں جمہوریت کے لیے جنگ میں بہت سارے مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن ہم اپنی لڑائی جاری رکھیں گے، ہم کبھی ہار نہیں مانیں گے۔”

وو نے بتایا کہ اپوزیشن کے تمام اراکین جمعرات کے روز اپنے استعفے پیش کردیں گے۔

کن قانون سازوں کو نا اہل قراردیا گیا؟
ہانگ کانگ کی سٹی ایگزیکیوٹیو نے چار قانون سازوں کو ‘قومی سلامتی‘ کی وجوہات کی بنا پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

قانون سازوں کو نااہل قراردینے کا فیصلہ چینی حکومت کی جانب سے منظور کردہ اس قانون کے فوراً بعد کیا گیا جس کی رو سے حکومت عدالتی چارہ جوئی کے بغیر ہی کسی قانون ساز کو برطرف کرسکتی ہے۔

برطرف کیے جانے والے قانون سازوں میں جمہوریت نواز ایلوین یونگ، کووک کا۔کی، کینیتھ لیونگ اور ڈینس کووک شامل ہیں۔

سٹی گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ ان چاروں افراد سے قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔ حکومت نے تاہم اس کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔ دوسری طرف کووک نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے اس الزام کو ‘مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔

کووک کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز ہونے والی پیش رفت کے نتیجے میں 1997میں منظور کردہ’ایک ملک۔ دو نظام‘ قانون کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ اس قانون میں آئینی ضابطوں کے ساتھ ہانگ کانگ کی خود مختاری کی ضمانت دی گئی تھی لیکن اب جو کوئی بھی قانون ساز، چیف ایگزیکیوٹیو کو ناپسند ہوگا، وہ اسے نکال باہر کریں گی۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں جو آئینی ضابطے حاصل تھے وہ اب ختم ہوچکے ہیں۔”

کووک تاہم اب بھی ہانگ کانگ کے عوام سے پرامید ہیں۔ ”ہم ایک انتہائی سخت دور سے گزر رہے ہیں اور ہمیں لگتا ہے کہ آنے والے دن اور بھی مشکل اور مصائب سے پر ہوں گے… تاہم میں اب بھی ہانگ کانگ کے عوام کے دل و دماغ میں جمہوریت کے تئیں امنگ اور جنون کو محسوس کرسکتا ہوں۔ قانونی کی حکمرانی کے لیے ان کی امنگیں، آزادی کے لیے ان کی امنگیں، جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ یہ چیزیں ختم نہیں ہونے والی ہیں۔”

دریں اثنا ہانگ کانگ کی رہنما کیری لیم کا کہنا ہے کہ اراکین کو نا اہل قرار دیا جانا ‘آئینی، قانونی، منطقی اور ضروری تھا۔”

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نئے قوانین کی نکتہ چینی کی ہے۔ بین الاقوامی حقوق انسانی کے ادارے کا کہنا ہے کہ ”یہ اپنے ناقدین کو کسی بھی طرح سے خاموش کردینے کی چین کی مرکزی حکومت کی مہم کی ایک اور مثال ہے۔”

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایشیا بحرالکاہل کی علاقائی ڈائریکٹر یامینی مشرا کا کہنا تھا” ہانگ کانگ نے ایک بار پھر اپنے قوانین اور اپنے قانون سازیہ کو نظر انداز کرنے کے لیے بیجنگ کو اجازت دے دی۔ چینی حکومت کے بنائے گئے قوانین کو یک طرفہ طورپر نافذ کرنے کا فیصلہ قانون کی حکمرانی کا مذاق ہے۔”

نئے قانون کی رو سے کسی بھی ایسے قانون ساز کو برطرف کیا جاسکتا ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ محسوس ہو، ہانگ کانگ کی آزادی کی حمایت کرے، ہانگ کانگ پر چین کی خود مختاری کو تسلیم کرنے سے انکار کرے یا بیرونی طاقتو ں سے مداخلت کرنے کی اپیل کرے۔

اس قانون کو چین کے نیشنل پیپلز کانگریس اسٹینڈنگ کمیٹی کی منگل اور بدھ کے روز منعقدہ میٹنگ میں منظوری دی گئی تھی۔

70رکنی ہانگ کانگ لیجسلیٹو کونسل کے اپوزیشن اراکین نے دھمکی دی تھی کہ اگر کسی بھی جمہوریت نواز قانون ساز کو نااہل قرار دیا گیا تووہ اجتماعی طورپر استعفی دے دیں گے۔

Share this:
Pink Diamond
Previous Post نایاب ’گلابی ہیرا‘ ریکارڈ قیمت میں نیلام
Next Post جو بائیڈن نے اپنے پرانے مشیر کو چیف آف اسٹاف کے لیے نامزد کر دیا
Ron Klain

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.