geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے پانچ نئے ججوں کا انتخاب

November 14, 2020 2 1 min read
International Court of Justice
Share this:

International Court of Justice

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے پانچ ملکوں، جرمنی، جاپان، چین، یوگانڈا اور سلوواکیہ سے نئے ججز کو منتخب کیا گیا ہے۔ 15 رکنی عالمی عدالت میں یہ جج آئندہ برس فروری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کؤنسل اور جنرل اسمبلی نے جمعرات 12 نومبر کو ادارے کی اعلی ترین بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے جن پانچ ججز کا انتخاب کیا ہے ان کا تعلق جرمنی، جاپان، چین، یوگانڈا اور سلوواکیہ سے ہے۔

جج جارج نولٹے کا تعلق جرمنی سے، یوجی ایواساوا کا جاپان سے، جولیا سیبوٹائنڈ کا یوگانڈا سے، پیٹر ٹومکا کا سلوواکیہ سے اور ہنیک زیؤ کا تعلق چین سے ہے۔ 15 رکنی بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے ہونے والے انتخابات کے لیے ان پانچ ججوں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ عالمی عدالت انصاف نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں واقع ہے۔

نئے جج آئندہ نو برس کی معیاد کے لیے فروری 2021 سے 2030 تک کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے اپنی ایک ٹویٹ کے ذریعے ان ججز کی کامیابی پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے درمیان ہونے والے قضیوں پر سماعت کر کے فیصلہ سنانے کی مجاز ہوتی ہے۔ ان انتخابات میں نائیجریا، روانڈا اور کروشیا کے بھی ججز امیدوار تھے جو دو مرحلے کی ووٹنگ کے بعد مقابلے سے باہر ہوگئے۔

نئے منتخب ہونے والے ججوں میں جاپان کے ایواساوا، ٹوماکا اور زیؤ پہلے ہی سے عالمی عدالت انصاف کے رکن تھے لیکن جرمنی سے تعلق رکھنے والے جارج نولٹے کو پہلی بار اس میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے۔

اقوام متحدہ میں جرمنی کے سفیر کرسٹوف ہیوسجین نے جارج نولٹے کے انتخاب پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اقوام متحدہ میں بڑے پیمانے پر حمایت حاصل ہوئی۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا، ”ان کا شمار عالمی قوانین کے بہترین ماہرین میں ہوتا ہے اور اس حیثیت سے وہ بین الاقوامی عدالت انصاف کو اپنے تجربے اور لگن کی دولت سے مالا مال کر دیں گے۔”

انہوں نے مزید لکھا، ”مجھے یقین ہے کہ ان کی بہترین مہارت، غیر جانبداری اور سالمیت عدالت کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ ثابت ہوگا۔”

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کؤنسل اور جنرل اسمبلی ہر تین برس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے پانچ ججوں کا مشترکہ طور پر انتخاب کرتی ہے۔ اس نوعیت کا پہلا انتخاب سن 1946 میں ہوا تھا اور تب سے آج تک خفیہ بیلٹ پیپر کے ذریعے ہی اس کے لیے ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ اس عدالت کا خاکہ پہلی بار سن 1945 میں تیار کیا گیا تھا اور اس کے فوری بعد ہی الیکشن کے ذریعے ججوں کو منتخب کیا گیا تھا۔

Share this:
Ethiopian Crisis
Previous Post ایتھوپیا کا بحران: تیغرانیا سے شہری فرار ہو رہے ہیں
Next Post یورپ میں جہادیوں کو کیسے قابو کیا جائے؟
Police

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.