geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپ میں جہادیوں کو کیسے قابو کیا جائے؟

November 14, 2020 3 1 min read
Police
Share this:

Police

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) مسلمان انتہا پسندوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والے نوجوانوں کا دوبارہ معاشرتی انضمام کیسے ممکن ہو گا۔ یہ ایک ایسا اہم سوال ہے جو یورپی دانشوروں کی سوچ کو متحرک رکھے ہوئے ہے۔

تقریباً ایک مہینے میں پیرس، نیس، ویانا اور ڈریسڈن میں ہونے والے چار دہشت گردانہ حملوں سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ اسلامی انتہا پسندی سے جنم لینے والی جہادی سرگرمیوں کو ابھی تک کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔ پانچ برس قبل فرانسیسی دارالحکومت میں منظم دہشت گردانہ حملوں، جن میں ایک سو تیس انسانوں کی ہلاکت ہوئی تھی، کے بعد انتہا پسند مسلم دہشت گردی بدستور ناقابلِ شکست ہے۔ ایک مرتبہ پھر حالیہ چار حملوں کے بعد یورپی سیاستدانوں اور دانشوروں میں یہ سوچ پائی جا رہی ہے کہ سرحدوں کی نگرانی شدید سخت کر دی جائے، ممالک میں سکیورٹی معاملات میں قریبی ربط اور خطرے کا باعث بننے والے مسلمان انتہا پسندوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

حالیہ چند ہفتوں کے دوران کیے گئے دہشت گردانہ حملوں میں فرد واحد کی کارروائی دیکھی گئی اور یہ مستقبل میں بھی خطرہ ہوں گے کیونکہ ان کا تعلق ایسے افعال میں شریک ہونے والوں سے ہمدردی رکھنے والے گروپوں سے ہے۔ اب سوالات یہ ہیں کہ یہ کس قسم کے لوگ ہیں؟ اور ان کے ارادے کیا ہیں؟

ادھر سب سے گنجان آباد وفاقی جرمن ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں سلفی عقیدے کے حامل پرتشدد سوچ کے حامل نوجوانوں پر کڑی نگاہ رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی درست ہے کہ یہی سلفی عقیدے کے حامل نوجوان جہادی پراپیگنڈے کا اصل نشانہ ہیں۔ اسی پراپیگنڈے سے متاثر ہو کر یہ نوجوان پرتشدد راہ اپنانے کو ‘مثبت‘ فعل خیال کرتے ہیں۔

جہادی اسلام کے ایک فرانسیسی ماہر اولیور روئے کا کہنا ہے کہ پراپیگنڈے سے متاثرہ نوجوان جہادی تشدد کے تصور میں جذب و کشش رکھتے ہیں۔ اولیور کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان برسوں قران کا مطالعہ کیے بغیر خود کو اپنے والدین سے بہتر مسلمان تصور کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ فرانسیسی دانشور کا مزید کہنا ہے کہ اسی باغیانہ سوچ کے حامل نوجوانوں کا گروپ ‘جہادی اسلامی بیانیے‘ کے اثر میں عملی بغاوت سے گریز نہیں کرتا۔ ‘جہادی اسلامی بیانیہ‘ القاعدہ اور خود ساختہ ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کی جانب سے فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے اولیور روئے کا کہنا ہے جہادی اسلام کے پراپیگنڈے سے متاثر ہونے والوں کا تعلق اُس مسلک سے ہو جاتا ہے جو ‘موت کی پرستش‘ کو اپنا سب کچھ گردانتے ہیں۔ روئے کے مطابق ان نوجوانوں کے ذہن میں سما جاتا ہے کہ جب وہ جلد مارے جائیں گے تو ان کا ٹھکانہ جنت ہو گا اور وہ شہدا میں شمار کیے جائیں گے۔ جرمن شہر فرینکفرٹ میں مقیم سماجی ماہر فیلکس روسمائسل کا خیال ہے کہ انتہا پسندانہ سوچ کے حامل نوجوان خواہ وہ کوئی عورت ہو یا مرد، ایک ‘تربیتی عملی قوت‘ کے حصار میں ہوتے ہیں۔ ان کو ایک فکر لاحق ہو جاتی ہے کہ وہ کیسے اور کیونکر وابستہ توقعات پر پورا اتریں گے۔ روسمائسل کے مطابق ایک نوجوان کے مقابلے میں بلوغت کی عمر والے ٹین ایجر کو جہادی پراپیگنڈا زیادہ آسانی سے متاثر کرتا ہے۔

تھوماس مُؤیکے دو دہائیوں سے بنیاد پرستی کو تحلیل کرنے کی کوششوں کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ ‘انسدادِ تشدد نیٹ ورک‘(VPN) نامی ایک ادارے کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ غیر مستحکم اور بحرانی دور سے گزرنے والے نوجوان آسانی سے انتہا پسند جہادی حلقے کے اثر میں آ جاتے ہیں اور وہ انتہا پسندانہ اقدام کے لیے بھرتی بھی ہو جاتے ہیں۔ تھوماس مُؤیکے کے ادارے سے وابستہ اہلکار جیلوں میں مقید بنیاد پرست نوجوانوں سے بات چیت کے لیے جاتے رہتے ہیں اور انہیں بار بار یہ احساس دلایا جاتا ہے کہ وہ ضرور سوچیں کہ جو انہوں نے کیا ہے وہ کس حد تک صحیح ہے۔ یہ بھی انہیں بتایا جاتا ہے کہ کسی بھی جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے، ان کا عمل ایک ماتحت اور حکم بجا لانے والے مہرے سے زیادہ نہیں ہوتا۔

تھوماس مُؤیک کا کہنا ہے کہ کسی بھی فرد کے اندر سے بنیاد پرستی کو تحلیل یا ختم کرنے اور اس کے ذہن میں تبدیلی لانے کی ایک حد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سماجی و تدریسانہ دائرے میں مثبت اور منفعت بخش فعال اقدامات سے تبدیلی کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔

Share this:
International Court of Justice
Previous Post اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف کے لیے پانچ نئے ججوں کا انتخاب
Next Post سعودی عرب کو دھمکانے والوں کی خیر نہیں، محمد بن سلمان
Prince Mohammed bin Salman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.