geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی انتخابات: ٹرمپ کا پہلے شکست کا اقرار، پھر انکار

November 16, 2020November 16, 2020 2 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی مرتبہ اشارہ دیا کہ جو بائیڈن انتخابات ’جیت‘ گئے ہیں لیکن بعد میں اپنے اعتراف سے مکر گئے اور بائیڈن کو کامیاب بتانے کے لیے میڈیا کی نکتہ چینی کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایک ٹوئٹ کیا جس سے لوگوں نے یہ سمجھا کہ انہوں نے حالیہ صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن سے شکست تسلیم کرلی ہے لیکن بعد میں ٹرمپ نے متعدد ٹوئٹ کیے جس کی وجہ سے یہ’غلط فہمی‘دور ہوگئی اور یہ اندازہ ہوگیا کہ وہ اب بھی اپنی کامیابی پر مصر ہیں۔

وہ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں حالانکہ اس حوالے سے انہوں نے اب تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ‘انتخاب میں سخت دھاندلی کی وجہ سے وہ (جوبائیڈن) جیت گئے۔‘

ٹرمپ کے اس ٹوئٹ سے ایسا لگا گویا وہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنی شکت تسلیم کرلیں گے تاہم یہ خوش فہمی جلد ہی ختم ہوگئی۔ انہوں نے ایک گھنٹے بعد ایک دوسرا ٹوئٹ کرکے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے اپنے پہلے ٹوئٹ کی بظاہر تردید کردی۔ انہوں نے دوسری ٹوئٹ میں لکھا”میں کچھ بھی نہیں تسلیم کرتا۔ ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ اس الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی۔”

امریکی صدر ابھی تک اپنے اس الزام کے سلسلے میں کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں کہ جو بائیڈن نے بڑے پیمانے پر دھاندلی کر کے انہیں شکست دی ہے۔

ٹرمپ نے تمام بڑے امریکی میڈیا اداروں کی طرف سے جو بائیڈن کو کامیاب قرار دیے جانے کے پس منظر میں کہا”وہ صرف فیک نیوز میڈیا کی نگاہوں میں کامیاب ہوئے ہیں۔”

جن امریکی میڈیا اداروں نے جو بائیڈن کو کامیاب قرار دیا ہے ان میں ایسوسی ایٹیڈ پریش بھی شامل ہے، جو امریکا کے پہلے نمبر کی نیوز ایجنسی ہے اور 1848 سے ہی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والوں کے کی خبریں دیتی رہی ہے۔

صدر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ کے بعد پولیس نے 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ٹرمپ نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کے لیے متعدد ریاستوں میں مقدمات درج کرانے کی مہم شروع کی لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ امریکی سکیورٹی حکام پہلے ہی دھاندلی سے متعلق ٹرمپ کے دعووں کی تردید کرچکے ہیں اور کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات’امریکی تاریخ میں سب سے محفوظ ترین انتخابات تھے۔‘

صدر ٹرمپ کا حالیہ بیان واشنگٹن ڈی سی میں ان کے حامیوں کی طرف سے منعقدہ ایک ریلی کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس ریلی میں مظاہرین نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔ گوکہ یہ مظاہرے بڑی حد تک پرامن رہے تاہم سنیچر کی شام کو اس وقت پرتشدد صورت اختیار کرلی جب صدر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ ہوگئی۔

پولیس نے اس سلسلے میں 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

-دریں اثنا صدر ٹرمپ پر مسلسل دباو بڑھ رہا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کرلیں اور الیکشن میں کامیاب ہونے والی پارٹی اور امیدوار کو ان کی جگہ لینے دیں۔

بعض ریپبلیکن رہنماوں نے بھی کہا کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کو تمام ضروری سکیورٹی معلومات دینے کا سلسلہ شروع ہوجانا چاہیے تاکہ وہ جنوری میں وائٹ ہاوس میں اقتدار سنبھالیں تو انہیں آسانی ہو۔

جو بائیڈن کی ٹیم نے بھی صدر ٹرمپ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی شکست باضابطہ تسلیم کرلیں کیوں کہ جب تک ٹرمپ اپنی شکست تسلیم نہیں کریں گے بائیڈن کی عبوری ٹیم کو انٹلی جنس بریفنگ اور دیگر اہم سرکاری معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہو گی۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس: جرمنی میں حکومت کا مزید بندشوں پر غور
Next Post گلگت میں پی ٹی آئی کو چند سیٹیں (ن) لیگ سے توڑے گئے امیدواروں کی وجہ سے ملیں
Maryam Nawaz

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.