geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: جرمنی میں حکومت کا مزید بندشوں پر غور

November 16, 2020 0 1 min read
Coronavirus
Share this:

Coronavirus

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کی وفاقی اور ریاستی حکومتیں مشترکہ طور پر کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مزید سخت بندشیں عائد کرنے پر غور کر رہی ہیں۔ اس میں نجی پارٹیوں میں تعداد کو بہت کم کرنے اور طلبہ کے لیے ماسک پہننے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل پیر 16 نومبر کو کووڈ 19 پر قابو پانے کے لیے مزید بندشیں عائد کرنے کے سلسلے میں 16 ریاستوں کے رہنماؤں سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے صلاح و مشورہ کر نے والی ہیں۔ مختلف میڈیا اداروں کو ان مجوزہ اقدمات سے متعلق جو مسودہ ہاتھ لگا ہے اس میں لوگوں پر کرسمس آنے تک تمام طرح کی نجی پارٹیوں سے ممکنہ حد تک پرہیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

بندشوں کے سلسلے میں جو نئی تجاویز سامنے آئی ہیں اس میں نوجوانوں اور بچوں سے اپنے خالی اوقات میں صرف ایک خاص دوست سے مسلسل ملاقات کرنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اسی طرح گھروں میں ہونے والی نجی پارٹیوں میں بھی مختلف مقامات کے لوگوں کو بلانے کے بجائے صرف اپنے اہل خانہ اور ایک خاص گھر کے افراد کو ہی شامل کرنے کو کہا گیا ہے۔

اس مسودہ دستاویز میں لوگوں کے درمیان ملاقاتوں کو مزید محدود کرنے کے لیے عوامی مقامات پر اپنے گھر کے اور دوسرے کے گھر کے درمیان صرف دو دو افراد کو ہی ملنے کی اجازت دینے کی بات کہی گئی ہے۔ لیکن یہ تمام تجاویز ابھی ایک مسودے کی حد تک ہی ہیں اور ان کے نفاذ یا پھر اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کا فیصلہ ریاستی حکومتوں سے صلاح و مشورے کے بعد کیا جائیگا۔

اس سلسلے میں جو تجاویز پیش کی گئی ہیں اس میں اسکولوں میں سوسشل ڈسٹینسنگ کے پہلو پر خاص توجہ دینے کی بات کہی گئی ہے۔ اس میں اسکول میں، یا پھر کلاس کے دوران تمام عمر کے طلبہ اور اساتذہ پر ایسے ماسک پہننے، جو منہ اور ناک دونوں کو ڈھک سکیں، لازمی قرار دیا گیا ہے۔ طلبا کو صرف تفویض کردہ اسباق میں شامل ہونا ہوگا اور ایک وقت میں کلاس کے اندر طلبہ کی صرف نصف تعداد ہی موجود ہوگی۔

ان تجاویز کے تحت جن لوگوں میں، زکام، نزلہ یا پھر کھانسی جیسی عام سردی کی بیماری کی علامات بھی پائی جاتی ہوں، تو انہیں اپنے آپ کو الگ تھلگ کر کے قرنطینہ میں رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

جرمنی میں یورپ کے دیگر ملکوں کی طرف کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے کیسز میں کافی اضافہ درج کیا گیا جس کی وجہ سے اسی ماہ اس کی روک تھام کے لیے پہلے ہی کئی طرح کی بندشوں کا اعلان کیا جا چکا ہے جنہیں ہلکے لاک ڈاؤن سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

اس کے تحت تمام بارز اور ریستواں تو بند ہیں تاہم اسکول اور دکانیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کا اثر یہ ہوا ہے کہ انفیکشین کی شرح میں تو اضافہ نہیں ہوا تاہم جس رفتار سے یہ بڑھ رہا تھا اس میں بھی کمی نہیں آئی ہے۔

اس وبا کے آغاز کے بعد سے جرمنی میں اکتوبر کے اواخر تک پانچ لاکھ 20 ہزار افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے تھے، لیکن نومبر کے پہلے دو ہفتوں میں اس میں اتنی تیزی سے اضافہ ہوا کہ یہ تعداد اب سات لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اسی مدت میں جرمنی میں انٹینسیو کیئر یونٹ کے مریضوں کی تعداد میں بھی 70 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سنیچر کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اپنے ایک ویڈیو خطاب میں متنبہ کیا تھا کہ موسم سرما میں اس وبا سے نمٹنے کے لیے ہر شخص کو بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں صلاح و مشورے کے لیے آئندہ 23 نومبر کو محترمہ میرکل اور ریاستی رہنما پھر میٹنگ کریں گے اور اس بات کا جائزہ لیں گے کہ آخر نئے اقدامات کے کیا اثرات مرتب ہوئے اور مزید کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Share this:
Ethiopia Bus Attack
Previous Post ایتھوپیا: بندوق برداروں نے بس پر حملہ کر کے 34 افراد کو ہلاک کر دیا
Next Post امریکی انتخابات: ٹرمپ کا پہلے شکست کا اقرار، پھر انکار
Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.