geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جوبائیڈن ایران سے سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت کے وقت سابق غلطیاں نہیں دُہرائیں: شہزادہ ترکی

November 19, 2020 0 1 min read
Prince Turki Al-Faisal
Share this:

Prince Turki Al-Faisal

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران سے ماضی میں طے شدہ مشترکہ جامع لائحہ عمل کے نام سے جوہری سمجھوتے میں کی گئی غلطیاں نہیں دُہرائے۔وہ نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے مخاطب تھے۔

انھوں نے انتیسویں عرب امریکی پالیسی ساز کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے کہا’’ جناب نومنتخب صدر! (جوبائیڈن)پہلی ڈیل کی غلطیوں اور اسقام کو دُہرائیں نہیں۔کسی غیر جامع سمجھوتے سے ہمارے خطے میں پائیدار امن وسلامتی کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔‘‘

سابق امریکی صدر براک اوباما کے دور میں جولائی 2015ء میں جب چھے عالمی طاقتوں کا ایران سے جوہری سمجھوتا طے پایاتھا تو اس وقت جوزف بائیڈن ان کے نائب صدر تھے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں اس سمجھوتے سے یک طرفہ دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا اور ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔

جوزف بائیڈن نے اپنی حالیہ انتخابی مہم کے دوران میں ایران کےساتھ طے شدہ اس جوہری سمجھوتے میں بعض شرائط کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے کے اعلانات کیے ہیں ۔ابھی یہ واضح نہیں کہ امریکا کی اس سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت کے لیے کیا شرائط ہوں گی۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ایران کا عراق ، شام ، یمن ، لبنان اور سعودی عرب میں تخریبی کردار اس کے جوہری پروگرام کی طرح ہی خطرے کا موجب ہے۔اس نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر براہ راست اور بالواسطہ حملے کیے ہیں۔

انھوں نے امریکا کو تجویز پیش کی ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی نئی ڈیل کو حتمی شکل دیتے وقت باعثِ تشویش تمام مسائل کا احاطہ کیا جانا چاہیے۔ان کے بہ قول اس کا یہ مطلب ہے کہ ایران سے کسی بھی مجوزہ بات چیت میں امریکا کے دوست اور اتحادی ممالک کو بھی شریک کیا جائے۔

ایران سے مشترکہ جامع لائحہ عمل کے نام سے سمجھوتے میں صرف جوہری پروگرام ہی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی اور اس میں ایران کی خطے میں تخریبی سرگرمیوں اور اس کی گماشتہ دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی ایسے امور کا کوئی ذکر کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ اس کے بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام پر بھی کوئی بات نہیں کی گئی تھی۔

شکست خوردہ امریکی صدر ٹرمپ یہ کہتے رہے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ اس کے بجائے ایک نیا جامع سمجھوتا چاہتے ہیں جس میں اس کے جوہری کے علاوہ بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام اور خطے میں تخریبی سرگرمیوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہو۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے امریکا کو مشرقِ اوسط سے پسپائی اختیار کرنے پر بھی خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے موجودہ تزویراتی خلا مزید گہرا ہوگا۔اس کو اب علاقائی اور بعض دوسری طاقتیں پُر کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

Share this:
American Soldiers
Previous Post صدر ٹرمپ کا عہدہ چھوڑنے سے قبل افغانستان اور عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان
Next Post امریکا کی ایران پر مزید پابندیاں عاید، خامنہ ای سے وابستہ فاؤنڈیشن اور وزیر سراغرسانی نیا ہدف
Mike Pompeo

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.