geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کی ایران پر مزید پابندیاں عاید، خامنہ ای سے وابستہ فاؤنڈیشن اور وزیر سراغرسانی نیا ہدف

November 19, 2020 1 1 min read
Mike Pompeo
Share this:

Mike Pompeo

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے ایران میں حکومت مخالف تحریک کے دوران میں مظاہرین پر کریک ڈاؤن اور ان کے انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزام میں وزیر سراغرسانی محمود علوی سمیت بعض سینیر عہدے داروں اور رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے وابستہ ایک فاؤنڈیشن کے خلاف نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔

محمود علوی پر نومبر 2019ء میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک کے شرکاء کے خلاف خونین کریک ڈاؤن کے لیے اپنی وزارت کو استعمال کرنے کا الزام ہے۔امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر الزام عاید کیا ہے کہ ’’وہ اپنی ’’بنیاد مصطظفان فاؤنڈیشن‘‘ کو اپنے اتحادیوں میں خیرات کے نام پر رقوم بانٹنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ امریکا ایران کے ان بنیادی عہدے داروں اور آمدن پیدا کرنے کے ذرائع کو ہدف بناتا رہے گا جن کی بدولت ایرانی نظام نے اپنے ہی عوام کے خلاف جبر واستبداد کو جاری رکھا ہوا ہے۔‘‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کی مہم پر عمل پیرا ہے اور اس نے مئی 2018ء میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبرداری کے بعد سے سخت اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس مہم کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’یہ نئے مشرق اوسط کی تشکیل کے لیے زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنے کی مہم کا حصہ ہے۔اس دباؤ میں کمی ایک خطرناک انتخاب ہوسکتا ہے۔اس صورت میں خطے میں قیام امن کے لیے نئی شراکت داری کم زور پڑے گی اور اس سے صرف اور صرف ایران ہی مضبوط ہوگا۔‘‘

انھوں نے کہا کہ اب ہم غلط اطلاعات پھیلائے جانے کی بھی توقع کرتے ہیں اور ایسی رپورٹس سامنے لائی جائیں گی اور دلائل دیے جائیں گے جن میں یہ کہا جائے گا کہ امریکا کی ایران کے خلاف پابندیاں ناکام رہی ہیں لیکن ہمیں دھوکا نہیں دیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اس وقت ایرانی نظام کی گماشتہ دہشت گرد تنظیمیں اور شراکت دار نقدی کی بھیک مانگ رہے ہیں ،کفایت شعاری کے اقدامات کررہے ہیں اور بعض دہشت گرد جنگجوؤں کو بھی چلتا کررہے ہیں۔‘‘وہ لبنان میں ایران کی بغل بچہ تنظیم حزب اللہ اور عراق، یمن اور شام میں ایرانی ملیشیاؤں کا بالواسطہ حوالہ دے رہے تھے۔

مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ’’صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے باقی دو ماہ کے دوران میں ایران کے خلاف مزید نئی پابندیاں عاید کی جائیں گی۔اس مقصد کے لیے ہم اپنے جوہری ، انسداد دہشت گردی اور انسانی حقوق کے حکام کو استعمال کریں گے اور ایرانی نظام کے تخریبی کردار کو ہدف بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘‘

Share this:
Prince Turki Al-Faisal
Previous Post جوبائیڈن ایران سے سمجھوتے میں دوبارہ شمولیت کے وقت سابق غلطیاں نہیں دُہرائیں: شہزادہ ترکی
Next Post ترکی میں کرونا سے ہلاکتیں 40 ہزار سے تجاوز کر گئیں، حکومت پر حقائق چھپانے کا الزام
Turkey Corona Deaths

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.