geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فرانس میں پاکستانی امام مسجد پر تاحیات پابندی

November 27, 2020 11 1 min read
Masjid
Share this:

Masjid

فرانس (اصل میڈیا ڈیسک) فرانس میں ویلر لا بیل کے علاقے میں ایک پاکستانی مسجد کے امام لقمان ایچ کو 18 مہینے قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ فرانس میں ان کے داخلے پر تا حیات پاپندی بھی عائد کی دی گئی ہے۔

جمعرات کو پنتواس کی عدالت نے ڈیڑھ سال قید اور فرانسیسی علاقوں میں داخلے پر قطعی پابندی کی سزا سنائی۔ پنتواس پیرس کا مضافاتی علاقہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لقمان ایچ کو سزا مکمل کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا اور اس کے بعد وہ کھبی فرانس کی سرزمین پر قدم نہیں رکھ سکیں گے۔

= عدالت کے صدر اسٹیفن بلٹ نے لقمان ایچ کو ایک مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب انہیں اپنے آبائی پاکستان واپس جانا پڑے گا، ”یہ ناممکن ہے کہ جمہوریہ آپ کے بیانات کی وجہ سے آپ کو اپنی سرزمین پر رکھنے پر غور کرے۔‘‘وہ ویلر لا بیل میں واقع مسجد قبا میں جز وقتی امامت کیا کرتے تھے۔

33 سالہ لقمان ایچ پر 9 ، 10 اور 25 ستمبر کو سوشل نیٹ ورک ٹک ٹاک پر ایسی تین ویڈیوز پوسٹ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، جن میں شدت پسندی کی ترغیب دی جا رہی تھی۔ جریدے شارلی ایبدو کے پرانے دفتر کے باہر چاقو حملے کے بعد اس امام نے اس ایپ پر اپنے پیغامات جاری کیے تھے۔

ایک میں انہوں نے کہا تھا،”وفادار مسلمان پیغمبر اسلام کے لیے خود کو قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘ اگلے دن انہوں نے اپنے پیغام میں”غیر مسلموں اور کافروں پر حملہ کرنے‘‘ اور انہیں جہنم بھیجنے کی بات کی۔ اپنے تیسرے پیغام میں انہوں نے اس شخص کو خراج تحسین کیا، جس نے شارلی ایبدو کے سابقہ دفتر کے ​​احاطے میں دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔

عدالت میں سماعت کے دوران لقمان ایچ نے متعدد مرتبہ معذرت کی اور عدالت کو بتایا کہ وہ ‘صوفی اسلام‘ کے پیروکار ہیں جو ‘امن اور محبت کا پیغام‘ دیتا ہے۔

فرانس کے مقامی میڈیا کے مطابق فرانسیسی زبان نہ بول پانے کے سبب لقمان ایچ نے مترجم کا سہارا لیتے ہوئے عدالت کو بتایا، ”میں اس قانون سے واقف نہیں تھا اور اس پیغام کے ذریعے میں (سوشل میڈیا پر) زیادہ سے زیادہ لائکس اور فالوور حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔‘‘

تاہم استغاثہ نے ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے لقمان ایچ کے لیے دو برس قید کی سزا سنانے کی درخواست کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق وکیل استغاثہ عبدالحکیم ماہی کا کہنا تھا، ”اس کے الفاظ ناقابل قبول ہیں۔‘‘ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزم کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن کسی شخص کو ‘اتنی زیادہ نفرت انگیزی پھیلانے‘ کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جمعرات کے روز عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد لقمان ایچ کے وکیل نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ لقمان ایچ کے بیانات کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں بیان کیے گئے الفاظ اُن (لقمان ایچ) کے عقیدے کے مطابق نہیں ہیں۔

ان بیانات کی استغاثہ نے اس طرح وضاحت کی کہ لقمان ایچ نے قتل و غارت گری پر اکسا رہے ہیں اور اس طرح وہ ان لوگوں کی بھی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، جو دنیا میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔

یاد رہے کہ ستمبر میں شارلی ایبدو کے پرانے دفتر کے سامنے خنجر کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے تھا۔ حملہ آور ایک پاکستانی تارک وطن اٹھارہ سالہ علی ایچ تھا۔وہ تین برس قبل ایک نابالغ مہاجر کے طور پر فرانس آیا تھا۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post کورونا وائرس: متاثرین کی تعداد چھ کروڑ سے متجاوز
Next Post امارات نے ویزا پابندی جلد ہٹانے کی یقین دہانی کرائی ہے، شاہ محمود قریشی
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.