geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خواب کی تکمیل

December 13, 2020 0 1 min read
Opposition
Share this:

Opposition

تحریر : طارق حسین بٹ شان

آج کل کار زارِ سیاست میں ہر سو بد گمانیوں کا راج ہے۔قوم جتنی منتشر آج ہے شائد ا اس سے پہلے اتنی منتشر کبھی نہیں تھی۔کوئی فریق کسی دوسرے فریق کی بات سننے کے لئے آمادہ نہیں ہے۔ ہر سو ضد اور ہٹ دھرمی کی تکلیف دہ کیفیت کا راج ہے جہاں پر ہر کوئی اپنی اپنی ڈفلی بجا نے میں فخر محسوس کر رہا ہے۔قوم اس وقت مختلف گروہوں میں بٹ چکی ہے،اس کی سمت کا کہیں اتہ پتہ نہیں ہے،اس کی منزل کہیں گم ہو گئی ہے اور اس کاحال اس کے انتشار کا آئینہ دار بنتا جا رہا ہے۔جس کو دیکھو وہی افلاطون بنا ہوا ہے۔اخلاقی گراوٹ اپنی انتہائوں کو چھو رہی ہے ۔ سیاستدان مذاق بن کر رہ گے ہیں اور سیاست نا پسندیدہ عمل قرار پا رہی ہے۔ایک دوسرے پر فقرہ بازی کا ماحول اپنے پورے عروج پر ہے ۔لگتا ہے رہبر وں کی بجائے مسخروں کا ٹولہ سیاسی اور حکومتی فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ ٹیلیویژن کی سکرینیں بریکنگ نیوز کی شکل میں مسخروں کی فن کاری کو طشت از بام کر رہی ہیں۔اس بات پر مقابلہ ہے کہ کون کتنی گھٹیابا ت کرتا ہے۔

کون کتنا دوسرے کو برہنہ کرتا ہے،کون کتنادوسرے کی پگڑی اچھالتا ہے،کون کتنادوسرے کی جگ ہسائی کا سامان فراہم کرتا ہے، کون کتنا دوسرے کو ذلیل کرتا ہے، کون کتنا دوسر ے کو نیچا دکھاتا ہے،کون کتنی بے ہودگی کا مظاہرہ کرتا ہے،اور کون کتنی کج فہمی کا اظہار کرتا ہے؟ بیانیہ ایک ہی ہے کہ خود کو پارسا اور اپنے مخالف کو گھٹیا اور کمینہ ثابت کرنا ہے۔کاش کبھی ایسا ہوتا کہ اس بات پر مقابلہ ہوتا کہ کون کتنی پر مغز گفتگو کرتا ہے؟کون کتنی فہم و فراست کا مظاہرہ کرتا ہے اور کون کتنی عزت و احترام کی کہکشاں سجاتا ہے لیکن بسا آرزو کہ خاک شدی ۔حکومتی ترجمانوں کا حال اگر نا گفتہ بہ ہے تو اپوزیشن بھی کسی سے کم نہیں ہے۔اس نئے تخلیق شدہ ماحول میں نئی نسل کے اخلاق تباہ ہو رہے ہیں ۔گنڈاسے اور ڈانگ سوٹے سے لیس دونوں فریق کسی وقت ایک دوسرے پر پل پڑیں گے تو کون بچانے آئیگا ؟ اپوزیشن حکومت کی رخصتی پر بضد ہے تو حکومت اپوزیشن کو نیچا دکھانے کے لئے بے چین ہے۔ازلی دشمن سر پر کھڑا ہے لیکن سیاسی قائدین ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں ۔کسی کو اس بات کا احساس نہیں ہے کہ وطنِ عزیز مشکلات میں گھر ا ہوا ہے اور اسے صرف اتحا دو یگانگت سے ہی بحرانی کیفیت سے نکالا جا سکتا ہے۔،۔

کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تو اپنی جگہ پر ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ معیشت اور بے روزگاری کی اذیت ناک کیفیت نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے۔پاکستان اپنی داخلی ،خارجی اور سفارتی سطح پر اپنا مقام اور وقار کھوتا جا رہا ہے۔بھارتی ریشہ دوانیاں ، سازشیں اور دخل اندازیاں پاکستان کے امن و استحکام پر کاری ضربیں لگا رہی ہیں۔دہشت گردی کی کاروائیاں معمول کا حصہ بن گئی ہیں جبکہ سرحدوں پر گولہ باری اور چھیڑ خانی روزمرہ کا معمول بن چکاہے ۔بھارت اپنی طاقت کے گھمنڈ کا اسیر ہے۔وہ اپنی آنکھوں میں خطے کی منی سپر پاور بننے کا خواب سجائے ہوئے ہے ۔امریکہ ، یورپ۔مڈل ایسٹ اور دسرے ایشیائی ممالک کی حمائت و سر پرستی اس کے پندارِ نفس کو مزید ہوا دے رہی ہے۔ وہ دن بدن زیادہ متشدد ہو تا جا رہا ہے۔پاکستان اس کا نشانہ ہے اور وہ اس سے رتی برابر بھی تغافل نہیں کر رہا۔آگ و خون میں لپٹی ہوئی تاریخ یہی بتاتی ہے کہ بھارت پاکستان کے وجود سے خائف ہے۔وہ اسے مٹانے کے جتن کرتا رہتا ہے، وہ اسے نیچا دکھانے کے خواب سجائے رہتا ہے اور وہ اسے کمزور کرنے کا کوئی موقعہ ضائع نہیں کرتا۔ اعصاب کی ایک جنگ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان جاری ہے۔پاکستانی عوام بھارتی سپر میسی کو کسی بھی حال میں تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔وہ بھارتی جارحیت کو نیچا دکھانے کی خاطر اپنا سب کچھ نچھاور کر سکتے ہیں۔

قیامِ پاکستان کے وقت بھارتی درندوں نے جس سفاکیت کا مظاہرہ کیا تھااس کے پیشِ نظر وہ کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ان بھیڑ یوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہی قومی پالیسی ہے اور پوری قوم اس قومی پالیسی کی حامی ہے۔جان جائے پر وچن نہ جائے پاکستانی قوم کے دل کی پکار ہے۔بھارت کے نام پر پا کستانی عوام کا خون ایسے ہی تو نہیں کھولتا۔ ١٩٤٧ کے بٹوارے میں بھارتی وحشیوں نے جس طرح معصوم اورنہتے مسلمانوں کا قتلِ عام کیا تھا اور ان کی بہو بیٹیوں اور مائوں کو اپنی کرپانوں پر اٹھا یا تھا اس کا حساب ہونا ابھی باقی ہے۔کبھی کبھی حساب لینے میں صدیاں لگ جاتی ہیں لیکن حساب فرض رہتا ہے۔ہماری بہو بیٹیوں کی چیخیں تاریخ کے ایوانوں میں امانت کے طور پر رکھی ہوئی ہیں۔پاکستانی قوم کو جب بھی موقعہ ملے گا وہ اس کا حساب ضرور چکتا کرے گی ۔ تقسیمِ ہند کے وقت پنجاب کا خطہ قتل و غارتگری کا میدان بنا تھا تو آج کشمیر کا خطہ قتل و غارت گری کا گڑھ بن چکا ہے۔

سولہ ماہ سے بے رحم کرفیو کی کیفیت میں بھارتی سپاہ کشمیری قوم پر ظلم و ستم کے جو پہاڑ توڑ رہی ہے وہ بیان سے باہر ہے ۔ پاکستانی حکومت اپنی کمزور معاشی اور دفاعی پوزیشن کی وجہ سے بھارت کو کرارہ جواب دینے سے عار ی ہے۔وہ اپنی کمزور دفاعی اور معاشی کیفیت کی وجہ سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر خاموش ہے حا لا نکہ پاکستانی قوم بھارت کا کھلے میدان میں مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔وہ ریاستی مجبوریوں کی پرواہ کئے بغیر بھارت کو للکارتی رہتی ہے ۔پاکستانی قوم کے لئے بھارت کی فوجی اور جنگی اہلیت کوئی معنی نہیں رکھتی۔وہ اپنے جذبِ دروں سے بھارت کو زیر کرنے کاجو جنون پالے ہوئے ہیں ایک دن اسی نے بھارتی گھمنڈ کو خاک میں ملانا ہے۔،۔

اگر ہمارے ناعاقبت اندیش حکمران قومی حمیت سے مرصح اور غیرت میں گندھے ہوئے قومی جذبوں سے بے خبر ہیں تو کم از کم اس بات پر تو متفق ہو جائیں کہ بھارت کشمیریوں پر جبرو ستم کے جو پہاڑ توڑرہا ہے اس پر ہمیں خاموش تماشائی نہیں بننا تو شائد ہم کسی منزل پر پہنچ جائیں ۔کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور یہ شہ رگ ہمارے سب سے مکار دشمن کے ہاتھ میں ہے۔بیو قوف دوست سے دانا دشمن بہتر ہو تا ہے لیکن ہمارے ہاں تو دوست بھی بیوقوف ہے اور دشمن بھی انتہائی کینہ،مکار اور سفاک ہے ۔ اگر ہم نے اپنی صفوں میں اتحادو یگانگت کا مظاہرہ نہ کیا تو ہماری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں۔اقتدار کی جنگ اپنی جگہ مسلمہ ہے ۔ سیاست کا بنیادی جوہر اور اصول اقتدار کا حصول ہوتا ہے لیکن کیا چند روزہ اقتدار کی خاطر اصولوں کو بالائے طاق رکھ دیا جائے اور ملکی سلامتی سے آنکھیں بند کر لی جائیں۔پاکستان کا مقدر کشمیر سے جڑا ہوا ہے لہذا کشمیر سے ہماری وابستگی کسی شک و شبہ سے بالا تر ہو نی چائیے ۔ کشمیریوں کی جد و جہد وقت کے ایوانوں میں ہماری حمائت کیلئے سر گرداں ہے۔

ہمیں آگے بڑھ کر ان کا ہاتھ تھامنا ہو گا،انھیں بھارت کے پنجہِ استبداد سے بچانا ہو گا ،ان کی دلجوئی کرنی ہو گی ،انھیں پر امن اور آزاد فضا مہیاکرنی ہو گی ،ان کے شانہ سے شانہ ملانا ہو گا،دشمن کی عسکری برتری کے باوجود اس کا آہنی ہاتھ مروڑنا ہو گا اور کشمیریوں کو یقین دلانا ہو گا کہ ہم ہر قسم کے نامساعد حالات میں ان کے ساتھ ہیں۔ان سے ہماری وابستگی ادھورے خواب کو کو مکمل کرنا ہے۔کشمیر بابائے قوم کا خواب ہے اور یہ خواب اسی وقت پایہ تکمیل کو پہنچے گا جب پوری قوم متحد ہو کر بھارتی استبداد کے سامنے کھڑی ہو جائیگی ۔قوم کو اس وقت کسی ایسے راہنما کی اشد ضرورت ہے جو پوری قوم کو متحد کر سکے۔قوم کا اتحاد ہی کشمیر کی آزادی کی نوید بن سکتا ہے لیکن یہ اتحاد کیسے ممکن ہو سکے گا؟ حالیہ سیاسی منظر نامے میں تو اتحاد کی بجائے تصادم کا راج ہے جو ہمیں مزید کمزور کر دیگا اور بھارت کو خوشی کے شادیانے بجائے کا موقعہ فراہم کریگا۔،۔
Tariq Hussain Butt

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلس قلندران اقبال

Share this:
Traffic Police Inspector
Previous Post کراچی میں ٹریفک پولیس انسپکٹر کورونا کے باعث جاں بحق
Next Post عالمی رہنما ’ماحولیاتی ایمرجنسی‘ کا اعلان کریں، اقوام متحدہ
Antonio Guterres

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.