geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی رہنما ’ماحولیاتی ایمرجنسی‘ کا اعلان کریں، اقوام متحدہ

December 13, 2020 1 1 min read
Antonio Guterres
Share this:

Antonio Guterres

جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے دنیا بھر کے سربراہان مملکت و حکومت سے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثرہ ممالک اپنے ہاں ’ماحولیاتی ایمرجنسی‘ کا اعلان کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہ کریں۔

گوٹیرش نے کہا کہ عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے صورت حال بہت ‘ڈرامائی‘ شکل اختیار کر چکی ہے اور اس کے تدارک کے لیے ٹھوس اور دور رس اقدامات کی ضرورت ہے۔

عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل نے یہ بات اقوام متحدہ کی ایک ایسی ورچوئل ماحولیاتی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جو پیرس میں 2015ء میں طے پانے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کے پانچ برس پورے ہونے کے موقع پر منعقد کی گئی۔

انٹونیو گوٹیرش نے اس سمٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ بلا جھجھک اپنے اپنے ممالک میں ‘ماحولیاتی ایمرجنسی‘ کا اعلان کریں تا کہ عالمی درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے تباہ کن اثرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کی یہ ایک روزہ آن لائن ماحولیاتی سمٹ کل ہفتے کے روز قبل از دوپہر شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہی اور اس میں بیسیوں ممالک کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔

سیکرٹری جنرل گوٹیرش نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اگر ماحولیاتی تبدیلیوں کے وجہ بننے والے حالات میں فوری بہتری کا عمل شروع نہ کیا گیا، تو رواں صدی کے آخر تک زمین کے درجہ حرارت میں تین ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد تک کا اضافہ ممکن ہے۔

سمٹ کے شرکاء سے اپنے خطاب میں سیکرٹری جنرل نے زور دے کر کہا کہ زمینی درجہ حرارت میں اضافے کو کم سے کم رکھنے کے لیے اب تک جتنے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، وہ مطلوبہ ہدف سے تشویش ناک حد تک کم ہیں۔

انٹونیو گوٹیرش کے الفاظ میں، ”کیا آج کوئی بھی شخص اس امر سے انکار کر سکتا ہے کہ ہمیں تحفظ ماحول کے حوالے سے ایک ڈرامائی ایمرجنسی کا سامنا ہے۔ اسی لیے میں تمام عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں ہنگامی صورت حال کا اعلان کریں۔ زمینی درجہ حرارت میں تیز رفتار اضافے کو روکنے کے لیے نتیجہ خیز اقدامات اس وقت تک جاری رہنا چاہییں، جب تک زہریلی اور ماحول کے لیے نقصان دہ کاربن گیسوں کے اخراج کی شرح نیوٹرل نہیں ہو جاتی۔‘‘

اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی اور بھارتی رہنماؤں نے ان عزائم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں کاربن گیسوں کے اخراج کی شرح میں واضح کمی کریں گے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اگلے ایک عشرے کے دوران شمسی توانائی اور ہوا سے پیدا کی جانے والے بجلی کی مد میں مزید بہت زیادہ سرمایہ کاری کرے گا اور ان ماحول دوست ذرائع سے پیدا کردہ بجلی کا حجم 1200 گیگا واٹ تک بڑھا دیا جائے گا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت بھی اپنے ہاں صاف توانائی کے ذرائع کی ترویج کے لیے کوشاں ہے اور نئی دہلی حکومت مستقبل میں کاربن گیسوں کے اخراج میں اس حد تک کمی کا تہیہ کیے ہوئے ہے، جو پیرس کے عالمی ماحولیاتی معاہدے میں طے کی گئی تھی۔

جرمنی کا شمار مغربی ترقی یافتہ ممالک میں سے ان ریاستوں میں ہوتا ہے، جو اپنے ہاں کاربن گیسوں کے اخراج میں مزید کمی اور ہوا، پانی اور شمسی توانائی سے بجلی کے اور زیادہ حصول کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی ایک ذمےد اری یہ بھی ہے کہ وہ تحفظ ماحول کے لیے غریب ممالک کی مزید مدد کریں۔ میرکل نے اس مد میں غریب اور ترقی پذیر ریاستوں کے لیے جرمنی کی طرف سے تقریباﹰ پانچ سو ملین یورو کی اضافی امدادی رقوم کی فراہمی کا اعلان بھی کیا۔

Share this:
Opposition
Previous Post خواب کی تکمیل
Next Post لاہور میں پی ڈی ایم کا جلسہ، قافلوں کی مینار پاکستان آمد کا سلسلہ جاری
PDM Jalsa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.