geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی محکمہ خزانہ اور کامرس پر بڑا سائبر حملہ

December 14, 2020 2 1 min read
USA Washington
Share this:

USA Washington

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) تفتیش کاروں نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی حکومت کے ان اداروں پر اس بڑے سائبر حملے میں روس کا ہاتھ ہے اورہیکرز نے ایک آئی ٹی کمپنی سے بھیجے گئے سافٹ ویئراپ ڈیٹ کے ذریعہ نقب لگائی۔

امریکا کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے وزارت خزانہ اور محکمہ کامرس سمیت کم از کم دو وفاقی محکموں کو زبردست سائبر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ روز قبل ہی امریکی حکام نے تنبیہ کی تھی کہ روسی حکومت سے وابستہ سائبر ہیکرز حساس اعداد و شمار کو نشانہ بنانے کے لیے آسان اہداف سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی محکمہ تفتیش،ایف بی آئی اور داخلی سلامتی کا سائبر سکیورٹی ڈویزن اس سائبر حملے کی تفتیش کررہا ہے۔

نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جون الیاٹ نے کہا، ”امریکی حکومت ان خبروں سے واقف ہے اور ہم اس صورت حال سے پیدا ہونے والے ممکنہ مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔“

سائبر سکیورٹی کے ماہر دمتری الپروویچ کا کہنا تھا کہ”یہ اب تک کے معلوم سنگین ترین جاسوسی کی مہموں میں سے ایک ثابت ہوسکتا ہی۔“

امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ کامرس میں ہیکنگ کی یہ خبریں ایسے وقت پر سامنے آئیں ہیں جب چند دنوں قبل ہی سائبر سکیورٹی کی ایک بڑی کمپنی نے اپنے نیٹ ورک میں کسی غیر ملکی حکومت کے ہیکرز کی نقب زنی اور معلومات کی چوری کا انکشاف کیا تھا۔

سائبرسکیورٹی کمپنی فائر آئی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ہیکروں نے اس کے نیٹ ورک میں نقب لگا کر کمپنی کے اپنے ہیکنگ ٹولز چرالیے تھے۔ اس کمپنی کو سولر ونڈز نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا تھا۔

سولرونڈز نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا تھاکہ اس بات کا امکان ہے کہ اس سال کے اوائل میں اس کے ذریعہ جاری کردہ اپ ڈیٹس کو ہیکنگ کے لیے استعمال کیا گیا ہو۔ کمپنی نے اس بات کی تصدیق نہیں کہ آیا امریکی محکمہ خزانہ کو بھی اسی کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا، تاہم اس معاملے کی تفتیش سے وابستہ دو افراد کا کہنا ہے کہ کمپنی نے جو چینل فراہم کیے تھے ہوسکتا ہے کہ انہیں کے ذریعہ ہیکرز نے رسائی حاصل کی ہو۔

سولر ونڈز کے فراہم کردہ سافٹ ویئر دنیا بھر میں ہزاروں ادارے استعمال کرتے ہیں۔ سولر ونڈز نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ اس کے سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں میں امریکا کی فورچون 500 کی بیشتر کمپنیاں، ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن فراہم کرنے والی چوٹی کی تمام دس کمپنیاں، فوج کی تمام شاخیں، محکمہ خارجہ، قومی سلامتی ایجنسی (این ایس اے) اور صدر امریکا کا دفتر شامل ہے۔

این ایس اے کے سابق ہیکر جیک ولیمزکا کہنا تھا کہ یہ بات بظاہر واضح معلوم پڑتی ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ اور فائر آئی دونوں، ایک کی طرح کی خامیوں کی وجہ سے ہیکنگ کا شکار ہوئے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران ویکسین سے متعلق ہیکنگ کے کئی مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ولیمز کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ ہیکنگ صرف محکمہ خزانہ اور محکمہ کامرس تک ہی محدود نہیں ہوگی بلکہ دیگر ادارے بھی اس کی زد میں آچکے ہوں گے۔ انہوں نے کہا”مجھے لگتا ہے کہ متعدد دیگر وفاقی ایجنسیاں بھی نشانہ بن چکی ہوں گی اور ہمیں اس ہفتے میں اس کے بارے میں سننے کو ملنے لگے گا۔“

سائبر حملے کی تفتیش میں شامل ایک شخص نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ ہیکنگ کی یہ کارروائی کسی ’ملک‘ نے انجام دی ہے اور ہیکرز نے ‘انتہائی جدید‘ آلات کا استعمال کیا ہے۔

یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب چند دن قبل ہی امریکی حکام نے متنبہ کیا تھا کہ روسی حکومت سے وابستہ عناصر وفاقی حکومت کے اداروں کی خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکا کے حساس ڈیٹا کو نشانہ بنارہے ہیں۔ ہیکنگ کی تفتیش میں شامل تین افراد کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ہیکنگ کے اس واقعے کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے۔

سائبر سکیورٹی اور انفرا اسٹرکچر سکیورٹی ایجنسی (سی آئی ایس اے) کے سابق ڈائریکٹر کرس کریبز نے اتوار کے روز ٹوئٹ کرکے کہا، ”اس طرح کی ہیکنگ کے لیے غیر معمولی مہارت اور وقت درکار ہوتا ہے اور امکان ہے کہ اس کی تیاری مہینوں سے چل رہی تھی۔“ کریبزکا کہنا تھا کہ”ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔”

اس سے قبل سن 2014 میں روس سے منسلک ہیکرز امریکی محکمہ خارجہ کے ای میل سسٹم کو توڑنے میں کامیاب ہوگئے تھے جس کے باعث محکمہ خارجہ کو انٹرنیٹ سے اس وقت تک مکمل طور پر منقطع کرنا پڑا تھا جب تک ماہرین اس مسئلے پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

امریکا میں روسی سفارت خانے نے اتوار کے دیر رات ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعہ کسی بھی طرح کی غلط اقدام کی تردید کی۔اس نے کہا کہ امریکی میڈیا ”امریکا کے حکومتی اداروں پر ہیکروں کے حملوں کے لیے روس کو غیر ضروری طورپر مورد الزام ٹھہرانے کی کوشش کررہی ہے ۔“

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”روس سائبر کے شعبے میں اس طرح کے حملے کی کوئی کارروائی نہیں کرتا ہے۔ روس نے امریکا کے ساتھ باہمی اور کثیر سطحی سائبر سکیورٹی معاہدے کررکھے ہیں لیکن امریکا کے ساتھ تعمیری اور مساوی مذاکرات شروع کرنے کی تجویز پر واشنگٹن کے جواب کا ہنوز انتظار ہے۔“

ٹرمپ انتظامیہ نے بھی روس پر اس ہیکنگ کا باضابطہ الزام عائد نہیں کیا ہے۔ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان الیاٹ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت ”اس صورت حال سے متعلق کسی بھی ممکنہ مسائل کی نشاندہی اور روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔“

خیال رہے کہ یہ ہیکنگ انتہائی حساس وقت میں کئی گئی ہے جب بہت سے ممالک کووڈ۔19کی ویکسین تقسیم کرنے کا کام شروع کررہے ہیں اور حالیہ ہفتوں کے دوران ویکسین سے متعلق ہیکنگ کے کئی مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

Share this:
Corona Test
Previous Post ملک میں کورونا کے 2362 نئے کیسز، 36 افراد جاں بحق
Next Post کورونا وائرس: امریکا میں ویکسین لگانے کا کام شروع
Coronavirus Vaccines

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.