geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: امریکا میں ویکسین لگانے کا کام شروع

December 14, 2020 0 1 min read
Coronavirus Vaccines
Share this:

Coronavirus Vaccines

مشیگن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا نے کورونا وائرس کے ویکسین ملک بھر میں پہنچانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات شروع کردیے ہیں اور پیر کے روز سے لوگوں کو ویکسین لگانے کا کام شروع ہورہا ہے۔

جرمن کمپنی بایو این ٹیک۔ فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی کھیپ مشیگن میں ایک فیکٹری سے اتوار کے روز روانہ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی پورے امریکا میں ویکسین کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملک میں کووڈ ویکسین فراہم کرنے کی یہ پہلی سب سے بڑی مہم ہے۔

مشیگن کے کالامازو شہر میں واقع فائزر کی فیکٹری کے کارکنوں نے خشک برف کے ڈبوں میں رکھے گئے ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ کی۔ مخصوص ٹرکوں پر ویکسین کو قریبی ہوائی اڈے لے جانے کے دوران مسلح سکیورٹی اہلکار ان کی حفاظت کر رہے تھے۔

پیر کے روز اس ویکسین کی پہلی خوراک 145ڈسٹریبیوشن سینٹروں پر وصول کی جائے گی، جب کہ منگل کے روز مزید425 سینٹروں اور بدھ کر روز دیگر 66 سینٹروں تک یہ ویکسین پہنچیں گی۔

قبل ازیں کینیڈا اور برطانیہ کے بعد جمعے کے روز امریکا میں ادویات کے ریگولیٹری ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے بھی ویکسین کی تقسیم کو منظوری دے دی۔

اس ویکسین کو منفی 70 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت کے آس پاس رکھنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا کافی مشکل کام ہے اور اس کے لیے خصوصی ڈبوں اور مخصوص ڈیزائن والے ریفریجریٹرس کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔

جب یہ ویکسین ہیلتھ کیئر سینٹر پر پہنچے گی تو ریاستی اور مقامی صحت حکام اسے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) اور ایف ڈی اے کی ہدایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے لوگوں کو لگائیں گے۔

ویکسین فی الحال ہر ریاست میں بالغوں کی آبادی کی بنیاد پر تقسیم کی جا رہی ہے۔

امریکا میں سب سے پہلے یہ ویکسین صحت کی دیکھ بھال میں مصروف سب سے پیش پیش رہنے والے کارکنوں کو اور نرسنگ ہوم میں بزرگ افراد کو لگائی جائے گی۔

بایو این ٹیک۔فائزر کی اس ویکسین کا دو مرتبہ لگانا ضروری ہوگا اور دونوں کے درمیان تقریباً تین ہفتے کا وقفہ درکار ہوگا۔

فائزر کا کہنا ہے کہ اس ماہ کے اواخر تک امریکا کو 25 ملین ویکسین فراہم کی جاسکتی ہیں جب کہ امریکا نے مجموعی طور پر 100ملین ویکسین کی پیشگی آرڈردے رکھا ہے۔

Share this:
USA Washington
Previous Post امریکی محکمہ خزانہ اور کامرس پر بڑا سائبر حملہ
Next Post انصاف کی فراہمی میں رکاوٹیں ریاست کی طرف سے اور الزام عدالتوں پر آتا ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ
Islamabad High Court

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.