geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حفیظ کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں، پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

December 20, 2020 3 1 min read
New Zealand
Share this:

New Zealand

ہملٹن (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 9 وکٹوں سے باآسانی شکست دیکر سیریز بھی اپنے نام کر لی۔

ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے واحد آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مارٹن گپٹل تھے جو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ نے 84 اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

محمد حفیظ کی 99 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دے دیا۔

قبل ازیں پاکستان کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے حیدر علی اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤتھی نے پہلے حیدر علی اور پھر عبداللہ شفیق کو آؤٹ کر دیا۔

33 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان بھی 22 رنز بنا وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شاداب خان اور خوشدل شاہ اور فہیم اشرف بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکے۔

ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری جانب تجربہ کار محمد حفیظ اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے گئے اور آخری اوور میں دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 99 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 163 رنز اسکور کیے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اور کوشش ہو گی کہ اس وکٹ پر اچھا ٹارگٹ سیٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لنیڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔s

Share this:
Corona Vaccine
Previous Post کورونا ویکسین کی تقسیم، امیر اور غریب ممالک میں واضح تفریق
Next Post مارچ میں سینیٹرز ریٹائر ہوں گے تو الیکشن شیڈول آئے گا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
Saleem Mandviwala

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.