geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا ویکسین کی تقسیم، امیر اور غریب ممالک میں واضح تفریق

December 20, 2020 2 1 min read
Corona Vaccine
Share this:

Corona Vaccine

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا ویکسین کی تقسیم کے دوران امیر اور غریب ممالک کے درمیان واضح فرق دکھائی دے رہا ہے۔ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا ویکسین کی اس دوڑ میں سب سے آگے ہیں۔ تاہم غریب ممالک کو ویکسین کے حصول کے لیے طویل راستہ طے کرنا ہو گا۔

COVAX نامی پیش رفت اس لیے شروع کی گئی تھی کہ کووڈ 19 کے خلاف ویکسین کی پوری دنیا میں رسائی کو یقینی بنایا جا سکے تاہم کورونا ویکسین کی محض 2 ارب خوراکیں آئندہ سال خریدنے کے لیے دستیاب ہو سکتی ہیں۔ مزید برآں ویکسین کی ترسیل کے حوالے سے اب تک کسی حتمی سودے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور غریب ممالک کے پاس اس کے لیے مالی وسائل کی کمی پائی جاتی ہے۔

کورونا وائرس جہاں دنیا بھر میں 1.6 ملین سے زائد انسانوں کو نگل چُکا ہے وہاں اس کے خلاف جنگ اور مزید انسانوں کو موت کے خطرات سے بچانے کے لیے ویکسینیشن کی فراہمی کے عمل نے امیر اور غریب ممالک کے مابین عدم مساوات کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اگرچہ کمزور معیشتوں کے حامل ممالک بھی کورونا کی وبا سے شدید متاثر ہوئے اور غریب ممالک میں صحت کے ناقص نظام کے سبب کورونا کے شکار ہو کر مرنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ رہی ہے، تب بھی کووڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن کے اولین حقدار امیر ملکوں کے عوام ہی نظر آ رہے ہیں۔

COVAX عالمی ادارہ صحت کی پیش قدمی ہے جس میں ویکسین الائنس GAVI اور CEPI کا ایک گلوبل الحاق دنیا بھر سے متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کے خلاف جنگ کے لیے سرگرم ہے۔ اس پیش رفت کا ایک اہم مقصد ایسی صورتحال پیدا ہونے سے روکنا ہے جس میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے ویکسین کے حصول میں بین الاقوامی سطح پر ایک بھگدڑ مچے اور وبا کے پھیلاؤ کی صورتحال مزید خراب ہو جائے۔ کیونکہ اس صورتحال میں عدم مساوات کو مزید تقویت ملے گی۔

مختلف ممالک اپنی استطاعت کے مطابق متعدی بیماری کے سد باب کے لیے ادوایات کا تجربہ کر رہے ہیں۔

چند ماہرین ان امکانات کا اظہار کر رہے ہیں کہ کورونا کے خلاف ویکسین کی امیر ممالک میں فراہمی منصفانہ اور اشتراک کے ساتھ ہو گی۔ فی الحال ویکسین محدود مقدار میں تیار ہوئی ہے اور ترقی یافتہ ممالک میں سے چند نے اس ویکسین کی تیاری پر سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ اس ویکسین کی تیاری کے لیے ہونے والی تحقیق پر ان ممالک نے ٹیکس دہندگان کے پیسے بھی لگائے ہیں اس لیے ان کی حکومتوں پر شدید دباؤ ہے کہ وہ سب سے پہلے ویکسین خریدیں اور عوام کو فراہم کریں۔ اُدھر COVAX پر دستخط کرنے کے باوجود غریب ممالک کو خطرات لاحق ہیں کہ ان تک ویکسین نہیں پہنچ پائے گی۔

ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی صحت کے شعبے کے سربراہ آرناؤد برنائرٹ کے بقول،” یہ ایک سادہ سا ریاضی کا اصول ہے۔‘‘ امید ہے کہ ادویات سازی کی صنعت کُل قریب 12 بلین ویکسین ڈوزز آئندہ برس یعنی 2021 ء میں تیار کرے گی جس میں سے 9 بلین پہلے ہی امیر ممالک کے لیے مختص کر دی گئی ہیں۔ COVAX کی طرف سے کافی مقدار میں ویکسین ڈوزز محفوظ نہیں کیے گئے ہیں اس لیے ایسی صورتحال سامنے آ سکتی ہے کہ اسے ویکسین تاخیر سے ملیں۔

سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نامی کمپنی 200 ملین ویکسین ڈوزز تیار کرے گی اور ممکنہ طور پر اسی ویکسین کا ایک بڑا حصہ ترقی پذیر ممالک کو مہیا کیا جائے گا۔ اس کمپنی کے سی ای او آدر پوناوالا نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی کو آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسترا زینیکا اور NOVOVAX کی طرف سے 100 ملین ویکسین ڈوزز کےآرڈرز مل چُکے ہیں۔ ایسو سی ایٹیڈ پریس کو بیان دیتے ہوئے پوناوالا کا کہنا تھا،” تحریری طور پر ہمارے پاس فی الحال اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اگر انہیں مزید ویکسین چاہیے تو انہیں مزید آرڈرز دینا ہوں گے۔‘‘ آدر پوناوالا نے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی کمپنی کی اولین ترجیح بھارت کے لیے ویکسین شاٹس بنانا ہے اور بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ انہیں کم از کم 300 ملین ویکسین کی ضرورت ہو گی۔تاہم کمپنی کے سی ای او آدر پوناوالا کے بقول،”بھارت کی طرف سے اتنے بڑے آرڈرز کے سبب خطے کے دیگر ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘

Share this:
Coronavirus Patients
Previous Post برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کا پھیلاؤ
Next Post حفیظ کی 99 رنز کی اننگز رائیگاں، پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست
New Zealand

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.