geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدر پوٹن کا مستقبل روس کے ماضی میں ہے، لیکن کیسے؟

December 31, 2020 0 1 min read
Demonstrations
Share this:

Demonstrations

روس (اصل میڈیا ڈیسک) کیا سال دو ہزار بیس پہلے ہی بہت برا نہیں تھا؟ اب روس میں نئی جابرانہ قانونی ترامیم کا ایک سیلاب آنا شروع ہو گیا ہے۔ اس سیلاب کے خلاف ردعمل ناپید ہے۔ ڈی ڈبلیو کے میخائیل بوشوئیف کے مطابق یہ صورت حال بہر طور بدلنا چاہیے۔

اپنے تاحیات اقتدار کو یقینی بنانے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نہ صرف یہ کہ کسی بھی اقدام سے ہچکچاتے نہیں بلکہ وسیع تر عوامی مظاہروں کو کچلنے کے لیے ریاستی طاقت کے ناجائز استعمال کو بھی قانونی شکل دیتے جا رہے ہیں۔ روسی پارلیمان کے ریاستی دُوما کہلانے والے ایوان زیریں نے اسی ماہ بڑی جلد بازی میں کئی دور رس قانونی ترامیم کی منظوری دے دی۔

ان ترامیم کا اطلاق عوام کے اجتماع کے حق اور اطلاعات کے حق جیسے قوانین پر ہوتا ہے، جنہیں اب بہت حد تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ سنسرشپ کے لیے اقدامات مزید سخت کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس کو حاصل اختیارات آئندہ تقریباﹰ لامحدود ہو جائیں گے۔ روسی حکام اب کسی بھی شخص کو ‘غیر ملکی ایجنٹ‘ قرار دے سکتے ہیں۔

یہ ان قانونی ترامیم کی محض ایک جزوی فہرست ہے۔ ان ترامیم کا مقصد بظاہر روس کو نام نہاد ‘غیر ملکی مداخلت‘ سے بچانا ہے۔ لیکن ان ترامیم کے دوران ان کی واضح طور پر جابرانہ نوعیت کو چھپانے کی بس اتنی ہی کوشش کی گئی ہے، جتنی کسی بینک میں ڈاکہ ڈالنے والے اپنے ہتھیار چھپانے کے لیے کرتے ہیں۔

ان ترامیم کے ذریعے دیا جانے والا پیغام بہت واضح ہے: دیکھ لیں، ہم بیلاروس کے آمر حکمران لوکاشینکو کے مقابلے میں زیادہ ہوشیار ہیں۔ ہم ابھی سے اس بات کا سدباب کر رہے ہیں کہ عوامی مظاہرے حکومت کے لیے درد سر بن جائیں۔

روس میں دُوما کو اکثر صدر پوٹن کی صوابدید پر جلد بازی میں اور بغیر کسی گہرے تفکر کے قانون سازی کرنے کی وجہ سے شہری آزادیوں کو محدود کرنے والا پارلیمانی ادارہ بھی قرار دیا جاتا ہے۔ سال 2020ء میں بھی دُوما نے اپنا یہ عمومی تاثر ختم نہیں ہونے دیا۔

اس کی ایک مثال ماضی میں روسی آئین میں کی جانے والی وہ ترامیم ہیں، جن کے بعد اصولی طور پر صدر پوٹن کے لیے 2036ء تک اقتدار میں رہنا ممکن ہو چکا ہے حالانکہ وہ تقریباﹰ دو عشروں سے تو پہلے ہی اقتدار میں ہیں، کبھی صدر اور کبھی وزیر اعظم کے طور پر۔

اس سال روس میں جو خاص بات نظر آئی، وہ یہ تھی کہ سابق سوویت یونین کی جانشین اس ریاست میں سیاسی طور پر یا ذرائع ابلاغ کی سطح پر کوئی بڑی اختلافی آواز اٹھائی ہی نہیں گئی۔ اس کا سبب یہ ہے کہ روس میں سیاستدانوں اور میڈیا کی اکثریت ولادیمیر پوٹن کی حمایت میں اپنی صف بندی کر چکی ہے۔

موجودہ روس میں اقتصادی اور سماجی مسائل شدید تر ہوتے جا رہے ہیں اور سیاسی مسائل کی تو کوئی بات ہی کیا کرے۔ ان حالات میں سوال یہ ہے کہ خود صدر پوٹن آخر کیا چاہتے ہیں؟ جواب یہ ہے کہ کریملن میں پوٹن جو کچھ بھی چاہتے ہیں، وہ یہ تو بالکل نہیں ہے کہ ملک کو درپیش سماجی، اقتصادی اور سیاسی مسائل کو حل کیا جائے۔

روس کی موجودہ قیادت تو اب یہ ظاہر کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتی کہ وہ اس ملک کے مستقبل سے متعلق کسی واضح سوچ کی حامل ہے۔ پوٹن اور موجودہ روسی حکمرانوں کا ہدف صاف نظر آتا ہے: حالات کو ‘جو ہے، جہاں ہے، جیسے ہے‘ کی بنیاد پر اسی طرح رکھا جائے، اس وقت تک جب تک پوٹن اور ان کے سیاسی اقرباء کو اس کی ضرورت ہو۔ اس کی قیمت کون چکائے گا؟ روسی عوام! اور سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا اس امر کو روس کے مستقبل کا نام دیا جا سکتا ہے؟

برسلز، برلن اور واشنگٹن میں بھی اس بات سے اتفاق کیا جاتا ہے کہ پوٹن روس کا زمانہ حال تو ہیں مگر مستقبل نہیں۔ روس کی اعلیٰ سیاسی قیادت میں تبدیلی اور نئی نسل کا سامنے آنا کبھی نہ کبھی تو ممکن ہو گا ہی۔ ایسے میں یورپی یونین کو روس سے متعلق اپنی سیاست میں مستقبل کے تقاضوں کو بھی سامنے رکھنا ہو گا۔

آج کے روسی صدر پوٹن کا مستقل روس کے ماضی میں ہے۔ لیکن روسی عوام کا مستقبل کیا اور کیسا ہو گا، اس کے تعین میں آج کے حالات کے اثرات سے انکار بھی نہیں کیا جا سکتا۔ آج اگر پوٹن اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہیں تو یورپی یونین کو بھی روس کے ساتھ اپنے مستقبل کے تعلقات کے لیے آج ہی سے فکر کرنا ہو گی۔

Share this:
Saudi Foreign Ministry
Previous Post عدن ہوائی اڈے پر حملہ پوری یمنی قوم پر حملہ ہے: سعودی عرب
Next Post کورونا وائرس: برطانیہ نے نئی آکسفورڈ ویکسین کی منظوری دے دی
Coronavirus Vaccine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.