geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: برطانیہ نے نئی آکسفورڈ ویکسین کی منظوری دے دی

December 31, 2020 0 1 min read
Coronavirus Vaccine
Share this:

Coronavirus Vaccine

برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) برطانوی ریگولیٹری حکام نے کورونا وائرس کے خلاف آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکیسن کی منظوری دے دی ہے۔ برطانیہ نے مشہور ملکی کمپنی آسٹرا زینیکا کو اس ویکیسن کی ایک سو ملین خوراکیں فراہم کرنے کا آرڈر بھی دے دیا ہے۔

اس ویکسین کی برطانوی ریگولیٹرز کی طرف سے منظوری کا مطلب یہ ہے کہ یہ مریضوں کے لیے محفوظ بھی ہے اور کورونا وائرس کے خلاف مؤثر بھی۔ اس ویکسین کی ایک سو ملین خوراکوں کا مطلب یہ ہے کہ پچاس ملین افراد اس سے مستفید ہو سکیں گے۔

وزیر اعظم بورس جانسن نے اسے ایک ‘زبردست خبر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ‘برطانوی سائنس کی فتح‘ ہے۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک کا ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اب ”ویکسینیشن کے عمل کو تیز تر بنایا جا سکے گا۔‘‘ ان کا برطانوی ٹیلی وژن سکائی نیوز سے گفتگو کے دوران کہنا تھا، ”یہ ویکسین زندگی معمول پر لانے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ اب ہم یقین سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ آئندہ بہار کا موسم ہم باہر گزار سکیں گے۔‘‘

برطانوی ریگولیٹری ادارے کی جانب سے اس ویکیسن کی توثیق آکسفورڈ کی ٹیم اور آسٹرا زینیکا دونوں کے لیے ہی خوش آئند ہے۔ ان دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے فائنل اسٹیج نتائج کے بارے میں شفافیت کو برقرار نہیں رکھا تھا۔ ان ٹرائلز کے ٹھوس نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اس ویکیسن کی مجموعی افادیت 70.4 فیصد تھی۔ ٹرائلز کے دوران جن مریضوں کو اس ویکیسن کی دو دو خوراکیں فراہم کی گئی تھیں، ان میں سے باسٹھ فیصد کو فائدہ ہوا تھا لیکن ایک چھوٹے گروپ کو اس ویکیسن کی نصف خوراک دی گئی تھی اور ان مریضوں پر اس کا اثر نوے فیصد تھا۔

برطانیہ نے رواں ماہ کے اوائل میں بائیو این ٹیک فائزر کی ویکیسن کی منظوری بھی دے دی تھی اور یہ ویکسین جرمن سائنسدانوں کی تیار کردہ ہے۔ آکسفورڈ آسٹرا زینیکا نے ٹیسٹوں کا آغاز سن دو ہزار بیس کے شروع میں کیا تھا لیکن ابتدائی کلینیکل ٹیسٹوں کا آغاز اپریل میں ہوا تھا۔ اندازوں کے مطابق برطانوی طبی حکام اسی ویکیسن کو بڑی تعداد میں استعمال کریں گے کیوں کہ یہ جرمن سائنسدانوں کی تیار کردہ ویکیسن سے سستی ہے اور اسے آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔

جرمنی میں تیار کردہ ویکیسن کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں رکھنا لازمی ہوتا ہے جبکہ آکسفورڈ ویکیسن کو ایک عام ریفریجریٹر میں بھی رکھا جا سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس ویکسین کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی آسان ہو گی۔

برطانیہ اور جنوبی افریقہ خاص طور پر جینیاتی طور پر تبدیل شدہ نئے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی یہ بدلی ہوئی قسم کئی دیگر ملکوں تک بھی پھیل رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ متعدد ممالک نے برطانیہ کے ساتھ اپنے فضائی اور تجارتی رابطے عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔

آسٹرا زینیکا اور دیگر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنی تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ ویکیسن بدلے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف بھی یکساں مؤثر ثابت ہو گی۔ آسٹرا زینیکا کے چیف ایگزیکٹیو پاسکل سوریوٹ کا بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ”ہمیں یقین ہے کہ یہ ویکیسن کورونا وائرس کی تمام اقسام کے خلاف مؤثر ثابت ہو گی۔‘‘ دوسری جانب یورپی ریگولیٹرز اور یورپین میڈیسن اتھارٹی (ای ایم اے) نے کہا ہے کہ آکسفورڈ ویکیسن کی فی الحال یورپ کے لیے منظوری نہیں دی جا سکتی اور ایسا کوئی بھی فیصلہ فروری سے پہلے نہیں ہو سکتا۔

یورپین میڈیسن اتھارٹی کے مطابق اس ویکیسن کی یورپ کے لیے منظوری کے حوالے سے ابھی تک اس ادارے کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ اس مقصد کے لیے آسٹرا زینیکا کو پہلے کوالٹی ڈیٹا فراہم کرنا ہو گا۔ ایک بیان کے مطابق، ”ہم صرف ایک پریس ریلیز کی بنیاد پر اس ویکیسن کے یورپ میں استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘‘

یورپی یونین نے آسٹرا زینیکا کو تقریباﹰ چار سو ملین خوراکیں فراہم کرنے کا آرڈر دے رکھا ہے لیکن ای ایم اے کے مطابق یہ ویکسین منگوانے سے پہلے یورپین میڈیسن اتھارٹی کے اجازت نامے کی بھی ضرورت ہو گی۔

Share this:
Demonstrations
Previous Post صدر پوٹن کا مستقبل روس کے ماضی میں ہے، لیکن کیسے؟
Next Post حکومت کا چینی کمپنی کی 12 لاکھ کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ
Corona Vaccine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.