geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نعمت اللہ شاہ ولی (3)

December 31, 2020 0 1 min read
Dargah Hazrat Naimatullah Shah Wali
Share this:

Dargah Hazrat Naimatullah Shah Wali

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

کو چہ تصوف کے کامل ‘روشن ضمیر ‘صاحب بصیرت درویش حضرت نعمت اللہ شاہ ولی نے اپنی سچائی پر مبنی حیران کن پیشن گوئیوں سے اہل دنیا کو حیرت میں ڈال رکھا ہے قدرت نے آپ کو مستقبل میں جھانکنے کی غیر معمولی صلاحیت عطا کر رکھی تھی کہ آپ اشاروں میں بات کر نے کی بجائے وقت علاقہ اور ناموں کے ساتھ آنے والے حالات کو نو صدیاں پہلے اپنے اشعار میں بیان کر گئے ہیں آپ کے اشعار پڑھ کر لگتا ہے جیسے آپ نے آنے والے تمام حالات واقعات کو اپنی جاگتی آنکھوں سے دیکھ کر بیان کیا ہو مثال کے طور پر آپ فرماتے ہیں آنے والے وقتوں میں مسلمانوں میںدو ایسے اشخاص پیدا ہو نگے جن کے ناموں میں احمد ہو گا اور وہ قرآن مجید کی اِیسی تفسیریں لکھیں گے جو مسلمانوں میں گمراہی کا موجب بنیں گی اور پھر صدیوں بعد اہل ہندوستان نے دیکھا جب مرزا غلام احمد قادیانی بہت بڑے مذہبی فتنے اور گمراہی کے طور پرسامنے آیا نبوت کا دعوی کر کے کہ کہا کہ میں امام مہدی ہوں جس طرح چالاکی سے غلام قادیانی نے مسلمانوں کو گمراہ کیا اِس سے سب واقف ہیں دوسرے احمد کا ذکر شاعر مشرق کلیات اقبال میں اسطرح کر تے ہیں کہ حسین احمد مدنی جس نے قیام پاکستان کی شدید مخالفت کی اور مشرکوں کی حمایت کر کے سادہ لوح مسلمانوں کو گمراہ کیا اِس کی گمراہی کی وجہ سے مسلمان دوحصوں میں تقسیم ہو گئے ہندو مشرکین پر اعتبار کیا اور لاکھوں کی تعداد میں تقسیم کے فسادات میں مارے گئے آگے نعمت اللہ شاہ صاحب روس کی حکومت کی پیشن گوئی کر تے ہیں کہ کوہ کاف کے علاقے میں روسیوں کی حکومت قائم ہو گی مسلمانوں پر ان علاقوں میں بہت مشکل وقت ہو گا۔

آپ مزید فرماتے ہیں عالم اسلام پر بہت مشکل وقت ہو گا اُس وقت میں اسلام میں ایک عبدالمجید نام کا بادشاہ ہو گا جو ایران کے بادشاہ کیضاد کی طرح عادل ہو گا۔ آپ کی یہ پیشن گوئی اِس طرح سچ ثابت ہوئی ہے کہ جب دنیا پر روسیوں انگریزوں قبضہ ہو جاتا ہے اُس وقت یورپ میں ترکی میں سلطان الحمید کی حکومت ہوتی ہے یورپی اقوام بہت طاقتور ہو چکی تھیں اُس وقت فرانس برطانیہ میں سرور کونیں ۖ اور صحابہ کرام کے حوالے سے توہین آمیز ڈرامے بنانے شروع کئے تو سلطان عبدالحمید نے یور پی اقوام کی طاقت کے باوجود اپنی کمزودی کے باوجود برطانیہ فرانس کے سفیروں کو طلب کیا اپنی تلوار میز پر رکھی اور دونوں ملکوں کو دھمکی دی کہ اگر تم لوگوں نے توہین آمیز ڈرامے بند نہ کئے تو خلافت عثمانیہ تمہارے خلاف اعلان جنگ کرے گی لہٰذا دونوں ملکوں نے فوری طور پر توہین آمیز ڈرامے بند کر دئیے بعد میں یہودیوں نے سلطان کو آفر دی کہ اگرآپ فلسطین کا علاقہ ہمیں فروخت کر دیں تو ہم آپ کا بھاری قرضہ اتار دیتے ہیں مزید بہت سارا سرمایہ بھی دیں گے تاکہ آ پ ترقی کرسکیں لیکن سلطان عبدالحمید آہنی چٹان کی طرح ڈٹے رہے کہ آپ میری لاش سے گزر کر ہی فلسطین تک جاسکتے ہیں ساری زندگی سلطان اپنے ارادوں پر ڈٹا رہا سلطان کی وفات کے بعد یہودی اِس قابل ہو ئے کہ برطانیہ کی مدد سے فلسطین پر قبضہ کر کے اسرائیلی ریاست کا اعلان کر دیا۔

خلافت عثمانیہ کے زوال کا بھی حضرت صاحب صدیوں پہلے اسطرح بتاتے ہیں کہ نصاری دشمن چاروں طرف سے حملہ کر دیں گے اور پھر سازشوں سے قبضہ کر لیں گے پھر آگے مزید آپ پہلی جنگ عظیم کا منظر پیش کر تے ہیں جرمنی کی جنگ میں عیسائی آگے بڑھ کر خوب تباہی بربادی پھیلا کر قبضہ کر لیں گے یہ جنگ چار سال تک جاری رہے گی یورپ پر تباہی مسلط رہے گی اِس جنگ میں الف ج پر مکاری سے فتح یاب ہو گا اِس میں انسانوں کا خوب قتل عام ہو گا ایک سو اکتیس لاکھ انسان مارے جائیں گے یہاں پر ہمیں قدرت اللہ صاحب کی حیران کن صلاحیت نظر آتی ہے کہ آپ مرنے والے انسان کی تعدا د کا بھی ذکر کر تے ہیں کر ہ ارض پر سوائے مکہ مدینہ افغانستان سارے عالم اسلام پر کفر کا غلبہ ہو جائے گا اِس خونی جنگ کے بعد حالات پر آپ اِس طرح تبصرہ فرماتے ہیں کہ مشر ق و مغرب پر کافروں کی حکومت ہو گی ساتھ ہی یہ پھر فرماتے ہیں اِس جنگ کے بعد صلح نامے کا بھی ذکر کرتے ہیں کہ زبانی یہ صلح ہو گی دلوں میں نفرت سازش ویسے ہی رہے گی آگے آپ مزید فرماتے ہیں جاپان میں ایک قیامت خیز زلزلہ آئے گااورجاپان کا چھٹا حصہ برباد ہو جائے گا اِس قدرتی تباہی کے ساتھ ہی مختلف ممالک میں جنگیں شروع ہو جائیں گئیں دوسری جنگ عظیم کی حیران کن پیشن گوئی فرماتے ہیں کہ دوسری جنگ عظیم پہلی جنگ عظیم کے اکیس سال بعد ہو گی یہ جنگ پہلی جنگ سے زیادہ مہلک خطرناک ہو گی پھر اہل دنیا اور زمین پر قیامت بر س پڑی جرمنی نے جنگ کا آغاز کیا۔

اِس جنگ میں مہلک ترین ہتھیار استعمال ہوئے ایٹم بم کے استعمال سے جاپان کے دوشہروں کو راکھ کے ڈھیروں میں بد ل کر رکھ دیا یہ تاریخ انسانی کی خوفناک ترین جنگ تھی جس میں کروڑوں انسان کیڑے مکوڑوں کی طرح مارے گئے اِس جنگ کا اختتام بھی اِسطرح بتاتے ہیں کہ الف اور روس آپس میں مل کر ج پر حملہ کر دیں گے آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ اِس عالمی جنگ میں اہل ہند بھی شریک ہو نگے ایسا ہی ہوا جب انگریزوں نے بھی ہندوستان کے دیہات سے چن چن جوانوں کو نکال کر فوج میں بھرتی کر کے اُن کو محاذ ِ جنگ پر بھیجا حضرت صاحب فرماتے ہیں اس دور کے سائنسدان جدید ہتھیار بنائیں گے آسمانی بجلی کا ناپنا اور خو فناک ہتھیار وں کو تیار کریں گے آپ آگے چل کر انگریزوں کا ہندوستان کو چھوڑ کر جانا بھی بیان کر تے ہیں کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد انگریز ہندوستان کو چھوڑ جائیں گے ہندوستان کے دو حصوں میں تقسیم کا ذکر کرتے ہیں اِس دوران خون خرابے اور بہت سارے مسائل کا ذکر کر تے ہیں اور یہی ہوا انگریز مسئلہ کشمیر کو ادھورا چھوڑ گئے اس طرح ہندو مسلم کی نہ ختم ہو نی والی لڑائی کے بیج بو گئے۔

تقسیم ہند کے فسادات کا بھی آپ واضح ذکر کر تے ہیں ہندوئوں کے ظلم و ستم سے مسلمان اپنے گھروں کو چھوڑ کر ہجرت کر نے پر مجبور ہو نگے اِس میں مسلمانوں کی عزت و ناموس کا جنازہ نکل جائے گا اور پھر یہ بھی سچ ہوا کہ تقسیم کے وقت تاریخ انسانی کی سب سے بڑہ ہجرت ہوئی جس میں ہندوئوں اور سکھوں نے بے دردی سے مسلمانوں کا قتل عام کیا تقسیم کے وقت سوا کروڑ لوگوں نے ہجرت کی لیکن صرف پچاس لاکھ پاکستان پہنچے باقی راستے میں قتل کر دئیے گئے ڈھائی لاکھ سے زائد مسلمان لڑکیوں کو راستے میں اغوا کر لیا گیا جن کو استعمال کے بعد مار دیا یا گھروں میں ڈال لیا جو بچ گئیں وہ ہندئو سکھوں کے گھروں میں بوڑھی ہو گئیں سکھوں کا سر براہ تارا سنگھ تلوار لہرا کر دھاڑتا تھا کہ کوئی مسلمان مشرقی پنجاب سے گزر کر ہندوستان نہیں جا سکتا مشرقی پنجاب کے کھیتوں کو انسانی سروں کی فصل کاٹی گئی تمام کنویں مسلمان بچیوں کی لاشوں سے ابل پڑے آپ مزید فرماتے ہیں مسلمان اپنے علاقوں میں پہنچ جائیں گے شروع کے حکمرانوں کے بعد بے تاج بادشاہ حکومت کریں گے جو فضول بے کار کاموں میں مصروف ہو نگے اور پھر یہ سچ ثابت ہوا قائد اعظم لیاقت علی کی شہادت کے بعد پاکستان پر ایک سے بڑھ کر ایک فضول حکمران اقتدار پر قابض نظر آیا آپ مزیدجنگ 1965ء کا ذکر بھی واضح طور پر کرتے ہیں اچانک شور سنائی دے گااور مسلمان ایک دلیرانہ جنگ لڑیں گے پھر رات کی تاریکی میں 1965میں مکار ہندو نے جس طرح پاکستان پر حملہ کیا پاک فوج کے ساتھ مسلمان بہادری سے لڑ کر ہندوئوں کو شکست دیتے ہیں۔ ( جاری ہے )
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
New Year
Previous Post نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا
Next Post اسرائیل نے 2020ء میں شام میں پچاس اہداف پر فضائی حملے کیے
Israel Syria Attacks

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.