geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل نے 2020ء میں شام میں پچاس اہداف پر فضائی حملے کیے

January 1, 2021 0 1 min read
Israel Syria Attacks
Share this:

Israel Syria Attacks

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں اپنے فضائی حملوں سے متعلق اکثر خاموش رہنے والی اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اس سال شام میں تقریباﹰ پچاس اہداف کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ حملے شامی فوج، ایرانی جنگجوؤں اور حزب اللہ کے فائٹرز پر کیے گئے۔

یروشلم سے سال 2020ء کے آخری روز ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے عمومی طرز عمل سے ہٹ کر آج جمعرات کو بتایا کہ اس کے جنگی طیاروں نے رواں برس خانہ جنگی کے شکار ہمسایہ ملک شام میں مجموعی طور پر تقریباﹰ 50 اہم عسکری اہداف کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ بات اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی اس سالانہ رپورٹ میں کہی گئی ہے، جو آج اکتیس دسمبر کو جاری کی گئی اور جس میں نشانہ بنائے گئے شامی عسکری اہداف کی کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ صرف یہ کہا گہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نےان حملوں میں دمشق حکومت کے فوجی دستوں کے علاوہ اسد حکومت کی اتحادی ایرانی فورسز اور لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے جنگجوؤں کو بھی ٹارگٹ بنایا۔

شامی خانہ جنگی کا آغاز 2011ء میں ہوا تھا اور تب سے اب تک اسرائیلی فضائیہ شام میں مجموعی طور پر سینکڑوں حملے کر چکی ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2020ء کے دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے مجموعی طور پر شام میں 1400 مرتبہ اپنی ‘آپریشنل پروازیں‘ کیں۔

اسرائیل برسوں سے یہ کہتا آیا ہے کہ اس کی پوری کوشش ہو گی کہ اس کا بڑا دشمن ملک ایران شام میں عسکری حوالے سے اپنے قدم جمانے نا پائے۔ دوسری طرف یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ایران نے، جو دمشق میں اسد حکومت کی حلیف بڑی غیر ملکی طاقتوں میں شمار ہوتا ہے، نہ صرف اپنے عسکری مشیر شام بھیج رکھے ہیں بلکہ شامی خانہ جنگی میں ایران کے یا ایران کی طرف سے بھرتی کیے گئے متعدد شیعہ ملیشیا گروہوں کے جنگجو بھی دمشق حکومت کی حمایت میں اسد مخالف قوتوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آج جاری کی گئی سالانہ رپورٹ میں 20 دسمبر تک کے عسکری اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین اسرائیلی حملہ تیس دسمبر کو کیا گیا
شام کی ایک نیوز ایجنسی نے ملکی فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کے روز بتایا کہ شام میں حریف ہمسایہ ملک اسرائیل کی طرف سے تازہ ترین حملہ بدھ تیس دسمبر کو کیا گیا۔ یہ اسرائیل کی طرف سے فائر کیا گیا ایک ایسا میزائل تھا، جس کے ذریعے دمشق کے قریب شامی فوج کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بارے میں اسرائیلی فوج نے باقاعدہ طور پر کچھ بھی کہنے سے حسب روایت احتراز کیا۔

اسرائیلی فوج کی سالانہ رپورٹ کے مطابق اس سال حماس کے زیر انتظام غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے سے اسرائیل پر مجموعی طور پر 176 راکٹ فائر کیے گئے۔ ان میں سے 90 راکٹ کھلی جگہوں پر گرے اور ان سے کوئی نقصان نا ہوا۔ اس کے علاوہ غزہ پٹی سے فائر کیے گئے ان راکٹوں میں سے 80 کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔

فلسطینی عسکری اور سیاسی تنظیم حماس کے 2007ء میں غزہ پٹی کے خود مختار علاقے میں اقتدار میں آنے کے بعد سےاب تک اس کی اسرائیل کے ساتھ تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ ان میں سے پہلی جنگ دسمبر 2008ء میں شروع ہوئی تھی، جب اسرائیل نے اپنے ہاں غزہ سے راکٹ حملوں کو روکنے کے لیے Operation Cast Lead کا آغاز کیا تھا۔

یہ جنگ مصر کی ثالثی کوششوں کے نتیجے میں جنوری 2009ء میں ختم ہوئی تھی اور اس میں 1440 فلسطینی اور 13 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

Share this:
Dargah Hazrat Naimatullah Shah Wali
Previous Post نعمت اللہ شاہ ولی (3)
Next Post ڈونلڈ ٹرمپ سابق عراقی صدر صدام حسین کے مشابہ، ایران قاسم سلیمانی کا انتقام لے گا: حسن روحانی
Donald Trump and Hassan Rouhani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.