geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میرکل کا نئے سال کا خطاب، چانسلرشپ کے مشکل ترین سال کا اختتام

January 1, 2021 0 1 min read
Angela Merkel
Share this:

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے سال نوکے روایتی اور غالباً بطور چانسلر اپنے آخری خطاب میں عوام سے کورونا وائرس سے متعلق سازشی نظریات سے بچنے، تنوع کے فروغ اور سال2021 ء کے لیے امیدوں سے بھرپور پیغام دیا۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے نئے سال کے اپنے روایتی خطاب میں 2020 ء کے دوران درپیش بڑے چیلنجز کو چھوٹا بتا کر بیان کرنے کی کوشش نہیں کی۔ میرکل کا کہنا تھا،”یہ کہتے ہوئے میں کسی مبالغے سے کام نہیں لے رہی کہ گزشتہ 15 سالوں کے دوران 2020 ء سے زیادہ دشوار گزار سال کبھی نہیں آیا‘‘۔

ایک ایسے بحران کے دوران جس میں 1.7 ملین جرمن باشندوں کو کووڈ 19 کا سامنا کرنا پڑا، 32 ہزار جرمن موت کے مُنہ میں چلے گئے اور اس تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہلاکتوں کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ بُدھ کے روز جرمنی میں مزید ایک ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔ میرکل نے اس امر کا اقرار کیا،” کورونا کی وبا سیاسی، سماجی اور اقتصادی اعتبار سے ایک چیلنج تھی اور ہے۔ مجھے پتا ہے کہ اس بحران سے نمٹنے کے لیے آپ سب کو باہمی اعتماد اور نا قابل یقین حد تک صبر کا مظاہرہ کرنا پڑ رہا ہے اور اس سب کے لیے میں تہہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔‘‘

چانسلر میرکل نے طبی شعبے میں کام کرنے والوں کی اس وائرس کے خلاف انتھک کوششوں اور 2020ء کے دوران مشکلات کے شکار متعدد دیگر کارکنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا،”انگنت افراد نے اس مہلک وبا کے دوران ہمارے کاروبار زندگی کو جاری رکھنے میں کلیدی کر دار ادا کیا ہے۔ سُپر مارکٹس میں، ٹرانسپورٹرز کے طور پر، ڈاک خانوں، بسوں اور ٹرینوں، پولیس اسٹیشنز، اسکولوں، کنڈر گارٹنز اور گرجا گھروں سے لے کر نیوز ڈیسک تک پر۔‘‘

کورونا کو سنجیدگی سے لینے کے لیے میرکل نے ہمیشہ ایک مثال بن کر دکھایا۔

میرکل نے سازشی نظریات کو رد کرتے ہوئے اختلافی سوچ اور نظریات کے حامل افراد کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت کا خاص طور سے ذکر کیا،”یہی وہ افراد ہیں، جنہوں نے کورونا وبا کے دوران ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پابندی کو رد کیا اور ان کے خلاف احتجاجی ریلیز نکالیں۔‘‘ میرکل نے کہا کہ کچھ لوگ تو یہاں تک کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کا کوئی وجود نہیں اور اس کے خلاف ویکسین کا مقصد انسانوں کو کنٹرول کرنا ہے۔

میرکل کے بقول،”سازشی نظریات فسق اور خطرناک ہیں۔ یہ سوگوار انسانوں کے لیے مذموم اور ظالمانہ ہیں۔‘‘ میرکل نے ویکسین کو امید کی کرن قرار دیا ہے۔ ویکسینیشن کی مہم یورپی یونین کے رکن ممالک کے ساتھ ساتھ جرمنی میں 27 دسمبر سے شروع ہو چُکی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ جنوری میں بھی جاری رہے گی۔ میرکل کے بقول ویکسینیشن مرحلہ وار جاری رہے گی،” جرمنی میں سب سے پہلے معمر ، ضعیف افراد اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو ویکسین دی جا رہی ہے۔ اس کے بعد جرمنی سمیت پورے یورپ اور بہت سے دیگر ممالک میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں کام کرنے والے طبی عملے کو ویکسینیشن میسر ہو گی۔‘‘

میرکل نے اپنا وعدہ دہراتے ہوئے کہا،”جب میری باری آئے گی میں بھی ویکسین لگواؤں گی۔‘‘ امریکا جیسے ممالک کے برعکس جرمنی میں سب سے پہلے ویکسین حاصل کرنے والوں میں چوٹی کے سیاستدان شامل نہیں تھے۔

جرمن چانسلر نے پہلی مستند، قابل اعتماد اور عالمی سطح پر منظور ہونے والی کورونا ویکسین بنانے والی جرمن کمپنی بائیو این ٹک کا ذکر بھی کیا، جو جرمن شہر مائنز میں قائم ہے۔ میرکل نے ذاتی طور پر اُس ترک جرمن جوڑے کا نام لیا، جنہوں نے کورونا ویکسین کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ میرکل کا کہنا تھا،” شہر مائنز میں بائیو این ٹک کے بانی اوگُر شاہین اور اُزلم تُرچی نے مجھے بتایا کہ ان کی کمپنی میں دنیا کے 60 مختلف ممالک کے افراد کام کر رہے ہیں۔ یہ یورپی اور بین الاقوامی تعاون اور تنوع کی وہ طاقت ہے، جس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور یہی ترقی کا منبع ہے۔‘‘

2020ء کے دوران مشکلات اور تمام تر تکالیف کے باوجود میرکل نے آنے والے سال یعنی2021 ء سے وابستہ امیدوں پر توجہ مرکوز رکھی۔ یاد رہے کہ انگیلا میرکل بطور چانسلر آخری بار سال نو کا اپنا خطاب کر رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا،”آخر میں مجھے ایک ذاتی بات کہنے کی اجازت دیجیے۔ جرمنی کے آئندہ پارلیمانی انتخابات 9 ماہ بعد ہونے جا رہے ہیں اور میں، جو 2005 ء سے جرمنی کی چانسلر ہوں، اس بار الیکشن نہیں لڑوں گی اور چانسلر کی حیثیت سے میں سال نو پر آخری مرتبہ آپ سے مخاطب ہوں۔‘‘

آخری 9 ماہ کے دورِ اقتدار میں میرکل کو جتنی بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ہمیشہ کی طرح انہوں نے اپنے سالانہ خطاب میں بہت امید افزا باتیں کیں۔ میرکل نے اپنے عوام سے کہا،” میں آپ سب کے اور آپ کے خاندان کے لیے اپنے دل کی گہرائیوں سے سال 2021 ء میں صحت، سلامتی، اعتماد اور رحمتوں کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘

Share this:
2021
Previous Post سال 2021ء کا استقبال: دبئی کی فضا رنگا رنگ روشنیوں سے چمک اٹھی
Next Post نصف صدی بعد برطانیہ نے یورپی یونین سے باضابطہ طور پر باہر‎
United Kingdom - European Union

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.