geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گی؟

January 2, 2021 0 1 min read
PDM
Share this:

PDM

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں اپوزیشن کے سب سے بڑے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر عمران حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے طویل اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی قیادت مل بیٹھ کراحتجاجی لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرے گی اور اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کیا جائے گا یا پھر راول پنڈی کی طرف۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اتحاد میں شامل جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان کو ڈیپ سٹیٹ بنا کر پورے نظام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ ان کے بقول عمران خان ایک مہرہ ہیں جبکہ ان کو جھوٹی حکومت قائم کرکے مسلط کرنے والی اسٹیبلشمنٹ کو وہ مجرم سمجھتے ہیں اور آئندہ اپوزیشن کی تنقید کا رخ عمران خان کو لانے والوں کی طرف ہو گا۔ ” اب یہ فیصلہ ان لوگوں نے کرنا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی سیاست پر پنجے گاڑے رکھنا ہے یا پھر اپنی آئینی ذمہ داریوں کی طرف جانا ہے‘‘۔

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار مجیب الرحمٰن شامی نے اس صورتحال پر ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس کے بعد اپوزیشن زیادہ جارحانہ انداز میں سامنے آئی ہے،اپوزیشن کی طرف سے ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بات سامنے آنا ایک بہت ہی اہم پیش رفت ہے۔ اسی طرح احتجاجی لانگ مارچ کو راولپنڈی کی طرف لے جانے کا عندیہ دینا بھی ایک ایسی صورتحال ہے جس کی مثال پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی ۔

کیا اپوزیشن اسٹیبلشمنٹ کو اپنا ہدف بناتے ہوئے لانگ مارچ لے کر واقع راوالپنڈی کی طرف جا سکتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں مجیب شامی کا کہنا تھا، ’’ فی الوقت یہ دفاعی اداروں پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپوزیشن کا ایک حربہ بھی ہو سکتا ہے۔ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ اپوزیشن کی طرف سے لانگ مارچ کو راولپنڈی کی طرف لے جانے کے فیصلے کو عوامی تائید حاصل ہوتی ہے کہ نہیں۔ یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ اس فیصلے سے پی ڈی ایم مضبوط ہوتی ہے یا کمزور ہو گی۔‘‘

اس صورتحال میں ملک کے ممکنہ سیاسی منظر نامے کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت دونوں کے پاس اپنا اپنا وسیع ووٹ بنک موجود ہے، دونوں کو عوامی حمایت بھی حاصل ہے، اس صورتحال میں اگر بات چیت کا دروازہ نہیں کھلتا، باہمی فاصلے بڑھتے رہے توپھر اس سے ملک میں کشیدگی مزید بڑھے گی، امن اور چین نہیں ہو گا اور اس کے نتیجے میں اگر ملک میں بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی تو پھر حکومت خواہ گرے یا نہ گرے اس کا چلنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

اس حوالے سے مجیب شامی کہتے ہیں کہ یہ بہت مشکل ہےکہ قانون کے تحت قائم کی جانے والی ایک حکومت کے خلاف فوج کو بغاوت پر آمادہ کیا جا سکے۔ لیکن اگر ملک میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں حالات بہت بگڑ گئے اور قومی معاملات پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا تو پھر ایسی صورت حال میں پاکستان کی تاریخ ہمیں جو کچھ بتاتی ہے اسے اگر نہ ہی بیان کیا جائے تو اچھا ہے۔

پاکستان کے ایک اور سینئر صحافی اور کالم نگار نوید چوہدری نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے اور سینٹ الیکشن پر یک طرفہ فیصلہ نہ کرنے سے اس اتحاد میں پیدا ہونے والے اختلافات کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ اس اجلاس میں اپوزیشن کی جماعتوں نے نیب کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں اب الیکشن کمیشن پر دباؤ بڑھے گا اور اسے فارن فنڈنگ کیس اور فیصل واوڈا کے کیسز میں پیش رفت کرنا ہو گی۔

نوید چوہدری کے بقول ’’اس اجلاس میں اسٹیبلشمنٹ کے حوالے سے جس غصے کا اظہار کیا گیا ہے اس سے ریاست کے لیے بہت خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ مجھے لگتا ہے اگر اپوزیشن کو دبانے کے لیے عدلیہ کو استعمال کیا گیا تو پھر اس غصے کا رخ اس طرف بھی ہو سکتا ہے۔ ‘‘

اس سوال کے جواب میں کہ اپوزیشن کے ساتھ مفاہمت کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان کو گھر بھیجنے کی آئینی صورت کیا ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین سینٹ کے انتخاب والے ماڈل کی طرز پر تحریک عدم اعتماد اور فارن فنڈنگ کیس کے علاوہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ سمیت گھر بھیجنے والوں کے پاس اس ضمن میں متعدد آپشن موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم نے اپنے اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نیب کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا تھا۔ اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ موخر کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں مرکز یا پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریکیں لانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ استعفوں کے معاملے کو بھی اکتیس جنوری کے بعد زیر غور لانے کا فیصلہ ہوا۔ اس اجلاس میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں پیش کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

Share this:
Trump and Mitch McConnel
Previous Post صدارت کے آخری دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دھچکا، سینٹ نے دفاعی بل منظور کر لیا
Next Post اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، معاملہ مشکوک ہو گیا
Islamabad Police Firing

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.