geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صدارت کے آخری دنوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے دھچکا، سینٹ نے دفاعی بل منظور کر لیا

January 2, 2021 0 1 min read
Trump and Mitch McConnel
Share this:

Trump and Mitch McConnel

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی سینٹ نے صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود دو تہائی سے زائد اکثریت سے دفاعی بل منظور کر لیا۔ امریکا کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدر ٹرمپ اب اس بل کو ویٹو نہیں کر سکیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی مدت صدارت کے آخری دنوں میں اس وقت سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ملکی سینٹ کی دو تہائی اکثریت نے بھی دفاعی بل منظور کر لیا۔

صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کو سینٹ میں اکثریت حاصل ہے۔ سینٹ کے اکیاسی ارکان نے بل کے حق میں جب کہ تیرہ نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ ٹرمپ کی چار سالہ مدت صدارت کے دوران ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سینٹ کے ریپبلکن ارکان نے اپنی ہی جماعت کے صدر کی مخالف کے باوجود کوئی بل منظور کیا ہو۔

امریکی ایوان نمائندگان مذکورہ دفاعی بل کو پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ دونوں ایوانوں سے اس بل کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیے جانے کے باعث صدر ٹرمپ اب اس بل کو ویٹو نہیں کر سکیں گے۔ صدر ٹرمپ نے 750 بلین ڈالر مالیت کے اس دفاعی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ویٹو کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

صدر ٹرمپ کو بل پر کیا اعتراضات تھے؟
صدر ٹرمپ اور ریپبلکن جماعت کے مابین صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ ٹرمپ کو شکوہ ہے کہ ان کی جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے ان کا کھل کر ساتھ نہیں دیا۔

امریکی دفاعی بل سن 1960 سے ہر سال منظور کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم اس مرتبہ صدر ٹرمپ کا اصرار تھا کہ دفاعی بل سیکشن 230 کو بھی ختم کر دے۔ یہ قانون امریکا کی فیس بک اور ٹوئٹر جیسی بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ٹرمپ ان کمپنیوں سے ناخوش ہیں اس لیے انہوں نے مذکورہ سیکشن ختم کرنے کی شرط پر ہی بل پر دستخط کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

سینٹ سے بل کی منظوری کے بعد صدر ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اپنی ناخوشی ظاہر کرتے ہوئے لکھا، ”سینٹ میں ہمارے ریپبلکن ارکان نے سیکشن 230، جو بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو لامحدود طاقت دیتا ہے، کو ختم کرنے کا موقع ضائع کر دیا۔‘‘

صدر ٹرمپ کو اس بل پر ایک اور اعتراض یہ بھی تھا کہ اس میں امریکی فوجی اڈوں کے نام تبدیل کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی تھی۔ اس تبدیلی کے ذریعے انیسویں صدی کے دوران امریکی خانہ جنگی میں جنوبی ریاستوں کے فوجیوں کی قیادت کرنے والے جرنیلوں کے ناموں سے منسوب فوجی اڈوں کے نام بدلے جا سکتے ہیں۔

Share this:
India Vaccine Campaign
Previous Post بھارت میں دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ویکسین مہم کی تیاری
Next Post کیا اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گی؟
PDM

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.