geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا وائرس: انگلینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ

January 5, 2021 0 1 min read
Boris Johnson
Share this:

Boris Johnson

انگلینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے کیسز کی وجہ سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے انگلینڈ میں وسط فروری تک کے لیے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت تمام اسکول، یونیورسٹیز اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تیزی پھیلنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم کی روک تھام کے لیے 56 لاکھ آبادی والے انگلینڈ میں پیر چار جنوری کو پھر سے نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ یہ نیا لاک ڈاؤن آئندہ ماہ فروری کے وسط تک جاری رہے گا۔

برطانوی وزیر اعظم نے اس کا اعلان ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کیا اور کہا کہ اس کے تحت بدھ چھ جنوری سے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکول بند رہیں گے۔ لاک ڈاؤن کے تحت لوگوں کو صرف ضروری اشیاء کی خریداری، ورزش کرنے، طبی وجوہات یا پھر کام پر جانے کے لیے ہی گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

یونیورسٹی کے طلباء جو کرسمس یا پھر سال نو کی تعطیلات کے لیے اپنے گھر آئے تھے انہیں آئندہ ماہ کے وسط تک تعلیم کے لیے واپس نہیں جانا ہوگا۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ برطانیہ اس وقت، ”ایک نازک موڑ پر ہے”، کیونکہ ملک کے ہر حصے میں کورونا وائرس کے کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کووڈ- 19 کے خلاف لڑائی میں آنے والے ہفتے مزید مشکل ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا، ”آج کی رات جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں ہمارے ہسپتالوں پر، جب سے اس وبا کا آغاز ہوا ہے تب سے پہلی بار، کووڈ۔19 کی وجہ سے پہلی بار اتنا دباؤ ہے۔ اس لیے ہمارے پاس قومی سطح پر لاک ڈاؤن میں جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، جو اس نئی قسم کی روک تھام کے لیے کافی مشکل قدم ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حکومت ایک بار پھر آپ کو گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت کر رہی ہے۔”

نینسی اور برائن نیو ساؤتھ ویلز، آسٹریلیا میں دھوئیں اور راکھ کے ساتھ اپنے گھر کے باہر کھڑے ہیں۔ اس سال کے آغاز میں جنگلاتی آگ نے آسٹریلیا کے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ کہتے ہیں کہ ملک کا آئرلینڈ جتنا رقبہ آگ سے متاثر ہوا اور 34 افراد ہلاک ہوئے۔

برطانوی وزیر اعظم کے لاک ڈاؤن کے اعلان سے قبل ملک کے محکمہ صحت کے اعلی ترین عہدیدارنے کہا تھا کہ چونکہ، ”اگلے 21 دنوں کے دوران متعدد علاقوں میں ”نیشنل ہیلتھ سروس” میں ساز و سامان کے تعلق سے خطرات کا اندیشہ ہے” اس لیے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت ترین بندشوں کے نفاذ کی ضرورت ہے۔

انگلینڈ، والز، اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ سے متعلق محکمہ صحت کے سربراہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا، ”تیزی سے پھیلنے والے نئی قسم کے وائرس کے سبب ملک کے تقریباً ہر حصے میں کیسز میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔”

برطانیہ میں گزشتہ 29 دسمبر کے بعد سے ہی یومیہ پچاس ہزار سے بھی زیادہ کووڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پیر کے روز سب سے زیادہ 58 ہزار 784 نئے کیسز سامنے آئے۔

نئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب محکمہ صحت کے حکام نے پیر کے روز سے ہی آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کے ویکسین کو لگانا شروع کیا ہے۔ یہ ویکسین سب سے پہلے 82 سالہ ایک شخص کو لگائی گئی۔

برطانیہ نے سب سے پہلے بائیو این ٹیک اور فائزر کی تیار کردہ ویکسین کو منظوری دی تھی اور اب اس کے پاس یہ نئی ویکسین بھی دستیاب ہے۔ اسے امید ہے کہ ملکی سطح پر وسیع تر ویکسین کی مہم سے وبا کے پھیلاؤ پر قابو پایا جا سکے گا اور زندگی آئند ہ موسم بہار تک پھر سے معمول کے مطابق آجائے گی۔

بورس جانسن کا کہنا تھا، ”آنے والے ہفتے مزید مشکل ہوں گے لیکن مجھے حقیقی طور پر اس بات کا یقین ہے کہ ہم اس جد و جہد کے آخری مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔”

اسکاٹ لینڈ میں لاک ڈاؤن کا اعلان
اسکاٹ لینڈ میں بھی حکومت نے پیر کے روز منگل پانچ جنوری سے سخت ترین لاک ڈاؤن کے نفاذ اعلان کیا ہے اور توقع ہے کہ یہ جنوری کے اواخر تک جاری رہے گا۔ یہاں بھی کاروباری ادارے اور دیگر سروسز بند رہیں گی جبکہ لوگوں کو بہت ضروری کام سے ہی گھر کے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

اسکاٹ لینڈ کی حکومت کی سربراہ نیکولا اسٹریجن کا کہنا ہے کووڈ۔19 کی وبا کی وجہ سے ہسپتالوں پر کافی دباؤ کے ساتھ ہی انٹینسیو کیئر یونٹ کی مانگ میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا، ”جس طرح کی صورت حال کا ہمیں ابھی سامناہے اس پر گزشتہ مارچ کے بعد سے پہلی بار مجھے اتنی تشویش ہے۔

Share this:
Kashmir Protest
Previous Post یوم حق خود ارادیت
Next Post کرک واقعہ: جن لوگوں نے مندر جلایا ان سے پیسے لیے جائیں، چیف جسٹس
Justice Gulzar Ahmed

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.