geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم حق خود ارادیت

January 5, 2021January 5, 2021 0 1 min read
Kashmir Protest
Share this:

Kashmir  Protest

تحریر : روہیل اکبر

دنیا بھر میں موجود کشمیری یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں کشمیر ی عوام اپنا بنیادی حق حق خود ارادیت حاصل کرنے کے لیے لازوال قربانیاں پیش کر رہے ہیں وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک مقبوضہ کشمیر سے بھارت کا غاصبانہ تسلط ختم نہیں ہوتا کشمیری عوام گزشتہ 7 دہائیوں سے جاری تحریک آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے بے پناہ قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں،کشمیری عوام ریاست جموں و کشمیر کو ناقابل تقسیم وحدت سمجھتے ہیں تمام مسلمان پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور بامقصد مذاکرات کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں بھارت کشیدگی کی فضا ء سے نکل کر امن کے ماحول میں داخل ہو، تاکہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہو سکے۔ 5 جنوری کو کشمیری عوام یوم حق خوارادیت کے طور پر مناتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے5جنوری 1949ء کومقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے مستقبل کے لیئے حق خودارادیت کی قرارداد منظور کر کے واضح کیا کہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی و منشاء کے تحت کریں گے۔ تا ہم طویل ترین عرصہ گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد نہ کروانے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانیت سوز مظالم پر معنی خیز خاموشی اس ادارہ کی ساکھ کو بُری طرح متاثر کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کو دوہرا معیاربہر صورت ترک کر کے بھارت کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے مظالم سے سختی سے باز رکھنے کے ساتھ ساتھ حق خودارادیت کا وعدہ نبھانا ہوگا تاکہ کشمیری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا تسلیم شدہ حق استعمال کر کے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں نے بھارتی مظالم اور ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنا کرثابت کر دیا ہے کہ زبردستی کسی کو نہیں دبایا جا سکتاکشمیر ی عوام اپنے بنیادی اور پیدائشی حق کو حاصل کرنے اور بھارت کے غاصبانہ تسلط کو ختم کرنے کیلئے ایک تسلسل سے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔کشمیری عوام کی جد وجہد آزادی گزشتہ تقریباً دو صدیوں پر محیط ہے کشمیری عوام اسلام کی سربلندی اور اپنی آزادی اور حریت فکر وعمل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں اس دوران بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے اسلاف کے کارناموں کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ ساری دنیا پر واضح کر دیا کہ کشمیری عوام مر مٹ سکتے ہیں لیکن وہ اپنے موقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے اس وقت بھارت کی 8 لاکھ سے زائد فوج مقبوضہ کشمیر میں موجود ہے بھارتی افواج نے ظلم و جبر کا ایسا کوئی ہتھکنڈہ نہیں چھوڑا جو بے سرسامان کشمیری عوام پر آزمایا نہ گیا ہو لیکن کشمیری عوام جرات پامردگی اور حوصلے سے اپنے موقف پر قائم ہیں انہوں نے اپنے نصب العین کو چھوڑااور نہ ہی وہ کسی بھی صورت میں اپنے موقف سے دستبردار ہونگے موجودہ عالمی حالات اور خطے میں پڑنے والے ممکنہ اثرات کے پیش نظر اس دن کی اہمیت اب پہلے سے بھی زیادہ ہے۔

پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور کشمیری عوام کی امیدوں اور امنگوں کا محور و مرکز اور آخری پناہ گا ہ ہے موجودہ بین الاقوامی حالات میں تبدیلی کے بعد نہ صرف خطے میں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی ہے پوری دنیا کے مسلمانوں کو امید ہے کہ وزیراعظم عمران مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقہ سے ضرور حل کروالیں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ حق خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعے ہونا تھامگر بھارت کشمیریوں کو یہ حق دینے کے بجائے خود اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں لے گیا اور کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قرارداد وں کے مطابق حق خوارادیت دینے کا وعدہ کیا لیکن بعد کے واقعات شاہد ہیں کہ بھارتی حکمران اپنے وعدہ سے مکمل طور پرپھر گئے جس کے نتیجہ میں حق خودارادیت کیلئے تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔

بھارت نے گزشتہ تقریباً سات د ہائیوں سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پر مسلمہ پیدائشی حق حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کر رکھا ہے اقوام متحدہ کو اپنی نصف صدی سے زائد زیر التواء مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے اپنا بھرپور کردار اداکرنا چاہیے تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت مل سکے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکتے جب تک مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل تلاش نہیں کر لیا جاتا۔ بھارت کشیدگی اور ہٹ دھرمی کی پالیسی ترک کر کے مسئلہ کشمیر کے امن حل کے لیے بامقصد مذاکرات کرے تاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہو سکے۔ کشمیر ی عوام نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھا ہوا ہے جو کامیابی سے ہمکنار ہو گی پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے اور ہمارے کشمیری بھائی یہ منزل حاصل کر کے رہیں گے

۔آخر میں کشمیری رہنماؤں فاروق آزاد اور سردار انور سے سیٹھ اختر سیعد چشتی کی دوکان پر ہونے والی گفتگو جس میں انکا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی تحریک سالوں پرانی ہے اور اس تحریک کی آبیاری کشمیریوں نے اپنے مقدس خون سے کی ہے۔ جس تحریک کی خاطر ہمارے آباو اجداد نے اپنے سر کٹوائے اور اپنے زندہ جسموں سے کھالیں کھنچوائیں اس تحریک سے ہم کیسے دستبردار ہو سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر پر ہماری بنیاد ہیں انہیں نظر انداز کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تو ہمیشہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے اوپر یہ تلوار لٹکتی رہے گی مسئلہ کشمیر دنیا کا بڑا اور پرانا مسئلہ ہے۔کشمیری قوم پاکستان سے الحاق چاہتی ہے اور بھارت نے کشمیر کے بڑے حصہ پر بزور طاقت قبضہ جما رکھا ہے۔اقوام متحد مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔الحاق پاکستان کشمیریوں کا خواب ہے اورانشاء اللہ وہ قت دُور نہیں جب کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ شامل ہونے کا خواب شرمندہء تعبیر ہو گا۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Maulana Fazl-Ur-Rehman
Previous Post قاضی صاحب اور فضل الرحمان صاحب
Next Post کورونا وائرس: انگلینڈ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ
Boris Johnson

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.