geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیب کا پاکستان

January 7, 2021 0 1 min read
NAB
Share this:

NAB

تحریر : روہیل اکبر

پاکستان دنیا کا خوبصورت اور زرخیز خطہ ہے یہاں کے لوگ محنتی اور جفا کش ہیں روکھی سوکھی کھا کر پیٹ پر پتھر باندھ کر گذارا کرنے والے لوگ ہیں خوف خدا اور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے لیڈروں نے اپنی قوم کے ساتھ ملک کر جہالت،غربت، بے روزگاری اور کرپشن کے خلاف کام کیا دن بدن ترقی کے زینے طے کیے اور آج ہم ان ممالک میں ویزہ لگوانے کو ترس رہے ہیں اپنی اور گھر والوں کی جمع پونجی رزق دینے والی چیزیں گائے، بھینسیں اور زمینیں فروخت کرکے لاکھوں روپے ایجنٹوں کو دیکر یورپ بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں ہم ایسا کیوں کرتے ہیں کیونکہ یہاں پر ہمارے حکمرانوں نے ہمیں لوٹ لوٹ کر کنگال کردیا ان لٹیروں میں سیاستدان،بیوروکریٹ اور نہ جانے کون کون پردہ نشین شامل رہے ہمیں جہالت کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا گیا غربت ہمارا مقدر بنا دی گئی اور تو اور انپڑھ پیسے کے زور پر ہمارے حکمران بن بیٹھے جنہوں نے خود بھی لوٹا اور اپنے حواریوں کو بھی کھلی چھٹی دے رکھی تھی ان لٹیروں کا دنیا بھر میں پھیلا ہوا کاروبار اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کو ڈبونے والے یہی افراد ہیں جنہوں نے کمال ہوشیاری سے ڈاکے ڈالے اور اپنے کھرے بھی نہیں چھوڑے اسکے باوجود اللہ کا شکر ہے کہ ان حالات میں بھی ہمارے چند ایک ادارے اچھا کام کررہے ہیں انہی میں ایک ادارہ نیب بھی ہے جو بلا شبہ اچھا کام کر رہا ہے۔

بے شک وہ ملزمان کو سزا دلوانے میں کامیاب نہیں ہوتے مگر اس کے باوجود انہوں نے بڑے بڑے کلغی والوں کی دم پر پاؤں ضرور رکھا ہوا ہے جن کی چیخیں سننے کو ملتی رہتی ہیں یہ الگ بات ہے کہ وہ پیسے کے زور پر یا اپنی چالاکی سے بچ نکلتے ہیں ورنہ بودی سائیکلوں والے کے بیٹے اسحاق ڈار کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے غربت کی لکیر پر زندگی گذارنے والے خواجہ سعد رفیق کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے ڈاکٹر عاصم نے کتنی لوٹ مار کی یہ لوگ اور اس طرح کے سینکڑوں لوگ تو صرف فرنٹ میں تھے اور اربوں روپے کما لیے جو انکے آقا ہیں انہوں نے کتنا لوٹا ہوگا اس صرف تخمینہ لگا جاسکتا ہے انہیں پکڑا نہیں سکتا ان حالات میں ہماری نیب اچھا کام کررہی ہے جو انکی مخالفت کرتے ہیں وہ پاکستان میں چوری کے نظام ہے حامی ہیں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم نے نیب کی انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو سراہا ہے یہ رپورٹ 30جولائی کورپورٹ جاری ہوئی تھی جس کے مطابق چیئرمین نیب جٹس جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی کارکردگی گزشتہ عرصہ کے مقابلہ میں زیادہ بہترین رہی ہے۔

نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک بدعنوان عناصر سے 466ارب روپے کی ریکوری کی ہے جو نمایاں کامیابی ہے نیب2000 سے اب تک بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے اپنی کوششیں کررہا ہے۔ نیب نے اس تناظر میں کئی ورکشاپس، ٹریننگز، سیمینارز اور بالخصوص بزنس کمیونٹی اور بیورو کریٹس کے ساتھ روابط، این اے سی ایس اور یو این سی اے سی کو معاونت فراہم کی ہے نیب میں ٹھوس دستاویزی ثبوت پر مبنی انکوائریوں اور انویسٹیگیشن میں مزید بہتری کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے۔اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کے لئے متعلقہ ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر کی نگرانی میں سینئر انویسٹیگیشن آفیسر،جونئیر انویسٹیگیشن آ فیسر، ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹیگیشن بطور کیس آ فیسر،لیگل کونسل،مالیات اور لینڈ ریونیو کے ماہرین تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہیں۔ نیب نے اپنی ٹریننگ اینڈ ریسرچ اکیڈمی قائم کی ہے جس میں نیب کے انویسٹیگیشن آ فیسر اور پراسیکیوٹر کو منی لانڈرنگ اور وائٹ کالر کرائمز سے نمٹنے کے لئے جدید خطوط پر تربیت دی جاتی ہے۔

انویسٹی گیشن کو قانون کے مطابق معیاری بنانے کے لئے نیب ہیڈکوارٹرز میں اینٹی منی لانڈرنگ سیل اور تمام علاقائی دفاتر میں وٹنس ہینڈلنگ سیل قائم کئے گئے ہیں نیب کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لینے کے لئے کمپیوٹر پر مبنی جدید مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن کا نظام وضع کیا گیا ہے جبکہ چئیرمین کی مانیٹرنگ اینڈ ایوالیوایشن ٹیم کے ذریعے عملی طور پر مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جا تا ہے۔بزنس کمیونٹی کی شکایات کے ازالے کے لئے چئیرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب ہیڈکوارٹر اور تمام علاقائی دفاتر میں خصوصی شکایت سیل قائم کئے گئے ہیں کیونکہ بزنس کمیونٹی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈپٹی چئیرمین نیب حسین اصغر وائٹ کالر کرائمز کے خلاف تحقیقات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ظاہر شاہ اور نیب کے تمام علاقائی دفاتر کے ڈائریکٹر جنرلز مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لئے انویسٹیگیشن آ فیسر کے کام کا محنت سے جائزہ لیتے ہیں۔

عدالتوں میں نیب مقدمات کی موثر پیروی کے لئے تجربہ کارلیگل کونسل،پراسیکیوٹز،ڈپٹی پراسیکیوٹرز،ایڈیشنل پراسیکیوٹرز جنرل اور قانونی ٹیم شامل کرتا ہے پاکستان اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے قومی کنونشن کا پاکستان میں فوکل ادارہ ہے کیونکہ پاکستان نے یو این سی اے سی پر دستخط کر رکھے ہیں۔ پاکستان واحد ملک ہے جس نے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کررکھے ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں ملک میں کرپشن کے خاتمہ کی کوششوں پر ہی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشل پاکستان، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے کرپشن فری پاکستان کے تناظر میں لوگوں کو بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے لوگوں کو بدعنوانی سے متعلق آگاہی پر نیب کی کوششوں کو سراہا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق 59 فیصد عوام نیب پر اعتماد کرتے ہیں نیب سارک اینٹی کرپشن فورم کا چیئرمین ہے جو کہ نمایاں کامیابی ہے یہی وجہ ہے کہ نیب سارک ممالک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے۔ نیب نے سکولوں اور کالجوں میں طالب علموں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کے لئے کردار سازی کی انجمنیں قائم کی ہیں کیونکہ یہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں نیب نے آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ کی پالیسی اپنا کرمیگاکرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے پر توجہ مرکوز کررکھی ہے نیب کو مجموعی طور پر 2019میں 53ہزار 643 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 42 ہزار 760 شکایات کو نمٹا دیاگیا ہے اسی طرح سال 2018 میں 48 ہزار 598 شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 41ہزار 414 کو نمٹایا گیا تھا دستاویزات اور فنگر پرنٹ کی جانچ پڑتال اور ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیہ کے لئے نیب راولپنڈی میں فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔

اس لیبارٹری میں 50 کیسز میں 15ہزار 747 دستاویزات کی جانچ پڑتال، 3 ہزار انگوٹھا کے نشانات کا جائزہ لیاگیا جبکہ 74ڈیجیٹل ڈیوائسز (لیپ ٹاپ، موبائل فون، ہارڈڈسک وغیرہ)کا فرانزک تجزیہ کیا گیا میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت نیب ہر قسم کی بدعنونی کے خاتمے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے لئے پر عزم ہے اگر نیب جیسا ادارہ نہ ہوتا تو آج کرپشن کے کنگ ہمارے سامنے بے نقاب کیسے ہوتے اگر نیب کا ڈرلٹیروں کو نہ ہوتا تو آج پوری قوم بھیک مانگ رہی ہوتی نیب کی ان تمام کوششوں کے پیچھے افسران کا جذبہ حب الوطنی شامل ہے جو ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے کرپٹ افراد سے لڑ رہے ہیں اگر نیب اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا تو پھر یہ نیب کا پاکستان ہوگا چوروں،ڈاکوؤں اور لٹیروں کا نہیں آخر میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ان خصوصی کاوشیں کو بھی سلام جو ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے نفسا نفسی کے اس دور میں پاکستان کو نیب جیسا باوقار ادارہ بنا کردیا اور انکی کی طرف سے یہ ہدایات بہت اہم ہیں اور قابل تعریف ہیں جس میں انہوں نے تمام علاقائی بیوروز کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کو نمٹائیں اور ہر فرد کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Ghazwa-e-Hind
Previous Post غزوہ ہند
Next Post کیپیٹل ہل واقعہ، عالمی رہنماؤں کی طرف سے مذمت
Police

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.