geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیپیٹل ہل واقعہ، عالمی رہنماؤں کی طرف سے مذمت

January 7, 2021 0 1 min read
Police
Share this:

Police

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کے حامیوں کے کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے کو ذلت آمیز حرکت قرار دیتے ہوئے اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔ بیشتر عالمی رہنماوں نے تحمل سے کام لیتے ہوئے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کی اپیل کی ہے۔

امریکی کانگریس کا اجلاس دوبارہ شروع ہوگیا ہے جس میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی انتخابات میں کامیابی کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ایوان پر دھاوا بولنے کے بعد اجلاس روک دیا گیا تھا تاہم کارروائی پھر سے شروع ہوگئی ہے۔ اس سے قبل واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کی عمارت کو مظاہرین سے خالی کرانے کے بعد حکام نے اعلان کیا تھا کہ اب یہ عمارت بالکل محفوظ ہے۔

دریں اثنا دنیا بھر کے رہنماؤں نے ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے انجام دی جانے والی پرتشدد کارروائیوں پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے انتخابی نتائج کو پلٹنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کے روز ایوان پر دھاوا بول دیا تھا۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ڈی سی سے آنے والی تصاویر جمہوریت کے لیے آہانت آمیز ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، ”جمہوریت کے دشمن واشنگٹن ڈی سی کی ان ناقابل فہم تصاویر پر خوش ہوں گے۔ پہلے ریخ اسٹاگ (جرمن پارلیمان) کے زینوں پر اور اب کیپیٹل ہل میں، اشتعال انگیز الفاظ پرتشدد کارروائی میں بدل گئے۔ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کو بالآخر امریکی ووٹرز کا فیصلہ تسلیم کر لینا چاہیے اور جمہوریت کو اپنے پیروں تلے روندنا بند کر دینا چاہیے۔”

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کیپیٹل ہل کے آس پاس کے مناظر کو ذلت آمیز قرار دیتے ہوئے پرامن اور منظم طریقے سے اقتدار کی منتقلی پر زور دیا۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا، ”دنیا بھر میں امریکا جمہوری موقف کے لیے جانا جاتا ہے اس لیے یہ بہت اہم ہے کہ اقتدار کی منتقلی پر امن اور منظم طریقے سے ہو۔”

فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکی جمہوریت کے مضبوط ہونے میں پورا یقین ہے۔ ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں میکروں نے کہا، ”واشنگٹن ڈی سی میں جو کچھ بھی ہوا وہ امریکیت نہیں ہے۔”

یورپی یونین کی سربراہ ارزولا فان ڈیئر لائن کے ساتھ ساتھ بعض دیگر رہنماؤں نے بھی پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پرامن اقتدار کی منتقلی کی بات کہی ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے تشدد سے ان کا ملک شدیدپریشانی اور غم میں مبتلا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”تشدد عوام کی مرضی پر غالب آنے میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔ امریکا میں جمہوریت برقرار رہنی چاہیے، اور یہی ہوگا بھی۔”

امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش اور ان کی اہلیہ لارا بش نے کیپیٹل ہل کے مناظر پرگہرے صدے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہ حرکتیں کیں، ”ان کے جذبات کو باطل اور جھوٹی امیدوں سے اشتعال دلایا گیا۔”

بل کلنٹن کا کہنا تھا کہ اس حملے کو ٹرمپ کی ”زہریلی سیاست” نے ہوا دی۔ ”ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قابل کارکنان، جس میں کانگریس کے بہت سارے ارکین بھی شامل ہیں، نے انتخابات میں اپنی شکست کے نتائج کو پلٹنے کے لیے ماچس کی تیلی میں آگ لگائی تھی۔”

سابق صدر بارک اوباما نے تشدد بھڑکانے کے لیے صدر ٹرمپ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا، ”ہماری قوم کے لیے یہ بے عزتی اور بے شرمی کا لمحہ ہے۔” انہوں نے کہا کہ ریپبلکن کے پاس دو راستے ہیں، ”یا تو وہ اسی راستے پر بڑھتے رہیں اور بھڑکتی ہوئی آگ کو ہوا دیتے رہیں یا پھر حقیقت کو تسلیم کریں اور آگ کو بجھانے کی طرف پہلا قدم اٹھائیں۔”

Share this:
NAB
Previous Post نیب کا پاکستان
Next Post وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دیدیا
Tabish Gohar

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.