geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پومپیو کے دعووں سے قبل ایرانی عہدیداروں کے القاعدہ کی معاونت کے اعترافات

January 14, 2021 1 1 min read
Osama bin Laden
Share this:

Osama bin Laden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) دو روز قبل امریکی وزیر خارجہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ایران کی جانب سے شدت پسند تنظیم ‘القاعدہ’ کی ریاستی سطح پر مدد ، سرپرستی اور عسکری تربیت کی تفصیلات بیان کیں۔ دوسری طرف ایرانی لیڈروں ‌کی طرف سے ڈھٹائی کے ساتھ القاعدہ کی معاونت کا اعتراف بھی سامنے آیا ہے۔

مائیک پومپیو نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ ایران نے القاعدہ جنگجوئوں، تنظیم کے چوٹی کے لیڈروں اور اسامہ بن لادن کے اہل خانہ کو پناہ دینے کے حوالے سے انٹیلی جنس معلومات جار کیں۔

یہ کوئی حیرت کی بات نہیں تھی کہ امریکی وزیر خارجہ نے 11 ستمبر کو ہونے والے حملے ، جنگجوؤں کو پناہ دینے اور ایران کو ایک نئے افغانستان میں تبدیل کرنے میں القاعدہ کو ایرانی حکومت کی مدد کے بارے میں کیا کہا تھا۔

تقریبا ایک سال قبل ایرانی پاسداران انقلاب کے رہ نما میجر جنرل سعید قاسمی نے کئی سال قبل ایرانی حکومت کے القاعدہ کے ساتھ تعاون اور اس کے کارندوں کو تربیت دینے کا اعتراف کیا تھا۔

پاسداران انقلاب کے عہدیدار حسین اللہ کرم نے اس اعتراف کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کی مختلف سطحیں ہیں۔ بوسنیا اور ہرزیگووینا فورسز کی ایک شاخ القاعدہ کا حصہ ہے۔ اس کا ایک یا دوسرا راستہ ہم سے منسلک تھا۔ اگرچہ وہ القاعدہ کی بنیاد پر تربیت حاصل کر رہے تھے لیکن جب انھیں اسلحہ مل گیا تو وہ ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔ القاعدہ کے ساتھ ہمارے تعلقات مختلف سطح اور نوعیت کے رہےہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا جب پاسداران انقلاب یا ایرانی کمانڈروں نے تہران کے القاعدہ کے ساتھ تعاون کا اعتراف کیا تھا چاہے ان جنگجوئوں کا تعلق افغانستان سے ہو یا بوسنیا سے۔

ایرانی جوڈیشل اتھارٹی کے معاون محمد جواد لاریجانی نے 30 مئی 2018 کو ایرانی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو کے دوران غیر معمولی بیان میں اعتراف کیا کہ ایران نے 11 ستمبر 2001 کو نیویارک میں حملے کرنے والے القاعدہ کے سرگرم کارکنوں کو گزرنے میں مدد فراہم کی تھی۔

انہوں نے ایران القاعدہ تعلقات کی تفصیلات بیان کیں اور یہ بھی بتایا کہ ایرانی انٹلیجنس نے ایران میں القاعدہ جنگجوئوں کو گزرنے میں مدد کی تھی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ لی ہیلٹن جیسی امریکی شخصیات کی سربراہی میں نائن الیون کمیشن کی لمبی رپورٹ میں اس معاملے میں ایران کے کردار کے بارے میں جرح کی گئی ہے۔ خاص طور پر چونکہ ایک گروپ نے بتایا ہے کہ القاعدہ کے کارکن جو افغانستان یا کسی اور جگہ جانا چاہتے تھے نے ایرانی حکام سے کہا کہ کہ ان کے پاسپورٹ پر ڈاک ٹکٹ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے ان میں سے کچھ کے پاسپورٹ پر مہر نہ لگانے پر اتفاق کیا کیونکہ انہوں نے” ٹرانزٹ “پروازوں کی شکل میں دو گھنٹے تک سفر کیا تھا اور اپنے پاسپورٹ پر مہر ثبت کیے بغیر اپنا سفر جاری رکھا لیکن ان کی تمام نقل و حرکت ایرانی انٹیلی جنس کی مکمل نگرانی میں تھی۔

لاریجانی نے امریکا پر تنقید کی کیونکہ اس معاملے کو نیویارک میں ہونے والے نائن الیون حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ امریکا کا مقصد اس پر اربوں ڈالر جرمانہ عئاد کرنا۔ امریکیوں کا کہنا ہے کہ ایران نے ایک ایسے طیارے کواپنی فضا سے گذرنے کی اجازت دی جس میں نائن الیون حملوں میں شامل ایک القاعدہ کماننڈر اور ایک حزب اللہ کمانڈر موجود تھے۔

اس کے باوجود لاریجانی جو ایرانی عدلیہ میں نام نہاد انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ ہیں نے ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں پر الٹا الزام تراشی کی۔ انہوں‌نے اعتراف کیا کہ القاعدہ کے عناصر ایرانی حکومت کی انٹلی جنس وزارت کے ساتھ مستقل رابطے میں تھے اور انہوں نے ایران یا افغانستان کے دوروں کے دوران ایران کی سرزمین استعمال کی تھی۔

امریکی حکام نے سنہ 2011ء کو اسامہ بن لادن کے مبینہ ٹھکانے ٹھکانے سے جو دستاویزات حاصل کیں انہیں”ایبٹ آباد دستاویزات” کا نام دیا جاتا ہے۔ ان دستاویزات کو گذشتہ نومبر میں امریکی سنٹرل انٹلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے شائع کیا تھا۔ ان میں بھی القاعدہ اور ایران کے باہمی تعلقات اور تال میل کی تفصیلات سامنے آئی تھیں۔

بن لادن کے ٹھکانے سے حاصل کردہ 470،000 دستاویزات میں سے 19 صفحات ایرانی حکومت کے ساتھ القاعدہ کے قابل ذکر روابط کے لیے وقف ہیں۔

ایک دستاویز سے ظاہر ہوا ہے کہ القاعدہ کے ایک ممتاز رکن نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ایران خلیجی ملکوں بالخصوص سعودی عرب امریکی مفادات پرحملوں کے بدلےالقاعدہ کو لبنان میں حزب اللہ کی زیرنگرانی عسکری تربیت دینےرقم اور ہتھیار مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔

Share this:
Muhammad bin Salman
Previous Post دس برسوں کے دوران مملکت میں 6 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع: شہزادہ محمد
Next Post خلیج میں کشیدگی بڑھتی ہوئی: ایران کی میزائل ڈرل کی تیاری
Iran's Missile Drill

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.