geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

خلیج میں کشیدگی بڑھتی ہوئی: ایران کی میزائل ڈرل کی تیاری

January 14, 2021 1 1 min read
Iran's Missile Drill
Share this:

Iran's Missile Drill

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی بحریہ خلیج عمان میں شارٹ رینج میزائل ڈرل کے لیے تیار ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے بُدھ کو ایک رپورٹ میں اس امر کا انکشاف کیا۔

ایک ایسے وقت میں جب تہران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں امریکا نے ایران کے خلاف مہم تیز تر کر دی ہے، ایرانی بحریہ کے اس مشق کا اعلان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔

ایران کے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی اس دو روزہ مشقوں کا انعقاد خلیج کے جنوب مشرقی پانیوں میں ہونا ہے اور اس میں دو نئے ایرانی ساختہ بحری جنگی جہازوں کی شمولیت متوقع ہے۔ جنوبی ایران کے ساحلی علاقے میں میزائل لانچ کے لیے ایک لاجسٹک بحری جہاز ایک ہیلی کاپٹر پیڈ کے ساتھ تعینات کیا گیا ہے۔

2018 ء میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدےکے تحت تہران نے خود پر لگی معاشی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں یورینیم افزودگی کو محدود کرنے پر اتفاق کر لیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تب ایران کے بیلیسٹک میزائل پروگرام کو بھی دیگر امور میں شامل کر کے انہیں نیوکلیئر ڈیل سے دستبرداری کا جواز بنا کر پیش کیا تھا۔

جنوبی کوریائی جھنڈا بردار آئل ٹینکر ایران نے پکڑ لیا۔

جب امریکا نے ایران پر پابندیاں بڑھا دیں تو ایران نے آہستہ آہستہ اور عوامی طور پر جوہری معاہدے کی شرائط کو ترک کرنا شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں سلسلہ وار ایسے واقعات رونما ہوئے، جنہوں نے دونوں ممالک کو گزشتہ برس کے آغاز میں ہی تقریباً جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کیا تھا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران ایران نے اپنی عسکری سرگرمیوں اور فوجی مشقوں میں اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز انقلابی گارڈز کے نیم فوجی دستوں نے خلیج فارس میں ایک بحری پریڈ کا انعقاد کیا تھا۔ اُس سے ایک ہفتہ قبل ایران نے ملک کے قریب نصف حصے میں ایک بہت بڑی )ڈرون مشق( کی تھی۔

گزشتہ ہفتے ایران نے خلیج میں ایک جنوبی کوریائی آئل ٹینکر کو بمعہ اُس کے عملے کے اپنے قبضے میں لیا تھا اور اسے ایرانی بندرگاہ پر اب بھی پکڑ رکھا ہے۔ ایران نے غالباً یہ اقدام سیئول حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے جنوبی کوریائی بینکوں میں منجمد ایرانی اثاثوں کے بارے میں مذاکرات سے قبل کیا۔ جنوبی کوریائی بینکوں میں ایرانی سرمائے کے منجمد ہونے کا تعلق بھی تہران پر واشنگٹن انتظامیہ کی طرف سے لگی پابندیوں سے ہے۔

منگل کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران پر القاعدہ کے ساتھ خفیہ تعلقات رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے متعدد سینیئر ایرانی اہلکاروں پر نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔ مائیک پومپیو کا واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سن دو ہزار پندرہ سے تہران حکومت اس دہشت گرد تنظیم کو اڈے استعمال کرنے کی اجازت فراہم کر رہی ہے۔ تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی ایک بھی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ دریں اثناء ایران نے ایسے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

Share this:
Osama bin Laden
Previous Post پومپیو کے دعووں سے قبل ایرانی عہدیداروں کے القاعدہ کی معاونت کے اعترافات
Next Post ترکی سے بہتر تعلقات یورپی یونین کے مفاد میں ہے، ایردوآن
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.