geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کا خواب مکمل ہونے کا یقین تھا، سعود شکیل

January 18, 2021 1 1 min read
Saud Shakeel
Share this:

 Saud Shakeel

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سعود شکیل نے جنوبی افریقا کے خلاف قومی ٹیم میں موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب مکمل ہونے کا یقین تھا۔

سرفراز احمد، اسد شفیق اور انور علی سمیت کئی قومی ٹیسٹ کرکٹرز کی رہنمائی میں اپنا لڑکپن گزارنے والے سعود شکیل نے محض بارہ سال کی عمر میں ہی باقاعدہ کلب کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی۔ فیڈرل بی ایریا کراچی کی گلیوں میں کرکٹ کھیلنے والے سعود شکیل نے سری لنکا کے کمار سنگاکارا کو اپنا آئیڈیل بنایا اوراپنے گھر سے صرف 7 کلومیٹر دور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے تاریخی میدان میں ملک کی نمائندگی کا خواب سجایا۔ نوجوان کھلاڑی کی پراعتماد اور پر عزم شخصیت نے تیرہ سال بعد ہی اس کے خواب کو حقیقت کا روپ دے دیا۔

سعود شکیل کا کہنا ہے کہ وہ پندرہ جنوری کو منعقدہ چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم محمد وسیم کی پریس کانفرنس نہیں دیکھ سکے مگر جیسے ہی چیف سلیکٹر نے ٹیم کا اعلان کیا تو ٹیم ہوٹل میں موجود سندھ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان کے کمرے کے دروازے پر دستک دینا شروع کردی۔
بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹسمین نے کہا کہ انہیں ہمیشہ سے پاکستان کی نمائندگی سے متعلق اپنے خواب کے پایہ تکمیل ہونے کا یقین تھا مگر گزشتہ دو سالوں سے ان کے اعتماد اور حوصلے میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا، انہیں یقین تھا کہ انہیں جلد پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنے والا ہے۔

سعود شکیل کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر بہت خوش ہیں تاہم ان کا اصل ہدف تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کا مستقل رکن بننا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ وہ پاتھ ویز کرکٹ سے آگے آئے اور سب سے بڑی سطح پر پہنچ کر ملک کی نمائندگی کا مرحلہ وار سفر اب مکمل ہونے والا ہے۔

25 سالہ کرکٹر کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت مرحلہ وار ہوئی۔ دسمبر 2011 میں پی سی بی پیپسی انڈر 16 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سعود شکیل کو دسمبر 2013 میں پہلی مرتبہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا، انہوں نے 2014 میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت کی پھر2016 میں انہیں پاکستان اے کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ وہ 2016 میں قومی اے کرکٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ کا دورہ کرچکے ہیں۔ بابراعظم کی قیادت میں انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی اے کرکٹ ٹیم میں سعود شکیل کے علاوہ فخر زمان، محمد عباس، حسن علی، شاداب خان ، عامر یامین اور محمد نواز بھی شامل تھے۔

سعود شکیل اب تک 46 فرسٹ کلاس میچوں میں 48.78 کی اوسط سے 10 سنچریوں اور 17 نصف سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 3220 رنز بناچکے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی بہترین اننگز 174 رنز ہے۔ سعود شکیل لیفٹ آرم اسپن باؤلنگ کا ہنر بھی جانتے ہیں۔وہ اب تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ 67 لسٹ اے میچز میں 46.01کی اوسط سے 2347 رنز بنانے والے سعود شکیل کا بہترین اسکور 134 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز ہے۔ وہ اپنے لسٹ اے کیرئیر میں بالترتیب 26 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

Share this:
Saif Ali Khan
Previous Post سیف علی خان ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر
Next Post 1012 ارب روپے کے کورونا ریلیف پیکیج سے صرف 297 ارب خرچ، برطانوی رپورٹ
Rupees

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.