geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تیونس: پرتشدد مظاہرے، سینکڑوں گرفتار، فوج تعینات

January 19, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

تیونس (اصل میڈیا ڈیسک) اقتصادی مشکلات سے دوچار تیونس میں کورونا وائرس کے مدنظر حکومت کی جانب سے لاک ڈاون نافذ کیے جانے کے بعد ملک بھر میں بد امنی پھیل گئی ہے۔

شمالی افریقی ملک تیونس کے دارالحکومت اور متعدد دیگر شہروں میں مسلسل تیسری رات بھی پرتشدد واقعات جاری رہے۔ تیونس کے حکام نے اب تک چھ سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ تیونس میں عوامی انقلاب’عرب بہار‘ کا ایک عشرہ سے زیادہ گزرچکا ہے لیکن سیاسی اصلاحات نا ہونے کی وجہ سے عوام میں مایوسی ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان محمد ذکری نے پیر کے روز بتایا کہ شمال میں بزرت سے لے کر مشرق میں سوسہ اور وسطی تیونس میں قسرین اور سیلانہ تک میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

پرتشدد واقعات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب جمعرات کے روز تیونسی حکام نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے مقصد سے ملک گیر لاک ڈاون کا اعلان کیا۔ اسی روز ‘عرب بہار‘ کے دوران سابق ڈکٹیٹر زین العابدین بن علی کو اقتدار سے معزول کرنے کی دسویں سالگرہ بھی تھی۔

تیونسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پیر کے روز حالات نسبتاً ‘پرسکون‘ رہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان خالد حایونی نے بتایا کہ اب تک مجموعی طورپر 632 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان میں پندرہ، بیس اور پچیس برس کی عمر کے نوجوانوں کے گروپ شامل ہیں جنہوں نے سکیورٹی فورسز کی گشت کو روکنے کے لیے سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو پولیس پر پتھراو کرنے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا”ان مظاہروں کا حتجاجی تحریکوں سے، جن کی قانون اور آئین میں ضمانت دی گئی ہے، کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ احتجاجی مظاہرے بالعموم دن کی روشنی میں کیے جاتے ہیں اور ان میں کسی طرح کی مجرمانہ سرگرمیاں شامل نہیں ہوتی ہیں۔”

سابق تیونسی صدر زین العابدین بن علی کی چونسٹھ سالہ اہلیہ لیلیٰ بن علی کو ملک میں ’حجامہ‘ کی عرفیت سے پکارا جاتا ہے۔ سابق صدر سے شادی سے قبل وہ ایک ہیئر ڈریسر تھیں۔ اس وقت وہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں مقیم ہیں۔ ان کے ساتھ ان کا بیٹا محمد اور بیٹی نسرین بھی رہتی ہے۔ انہیں تیونس میں کئی مقدمات کا بھی سامنا ہے۔ ان کی بیٹی نسرین نے ایک گلوکار سے شادی کی تھی, اب دونوں میں طلاق ہو چکی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت تیونس میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل داغے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تمام گرفتار مظاہرین کو فوراً رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایمنسٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا”ایسا کوئی قانون نہیں جو سیکورٹی فورسز کی غیر ضروری تعیناتی اور حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہو۔”

تیونس میں غربت، بدعنوانیوں اور بے انصافیوں کے خلاف سن 2010 کے اواخر میں عوامی انقلاب ‘عرب بہار‘ برپا ہوئے ایک عشرہ ہونے کو ہے لیکن سابق ڈکٹیٹر صدر زین العابدین کی حکومت کے خاتمے کے دس سال بعد بھی شمالی افریقہ میں واقع اس مسلم عرب ملک کی معیشت میں بہتری نہیں آئی ہے۔ اور عوام میں عدم اطمینانی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔

حالانکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران تیونس میں جمہوریت کی جانب پیش قدمی ضرور ہوئی ہے۔ اس دوران کئی بار صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوچکے ہیں اور اقتدار کی منتقلی کا عمل بھی پرامن انداز میں مکمل ہوا ہے۔ تاہم ملک کی اقتصادی حالت اچھی نہیں ہے۔ نوجوانوں کی ایک تہائی سے زیادہ آبادی بے روزگار ہے۔ سن 2019 میں جی ڈی پی گھٹ کر نو فیصد تک پہنچ گئی اور روزمرہ کی ضروریات کی چیزوں کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں۔ شہری بدحال عوامی خدمات کی وجہ سے بھی مایوس ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا نے لوگوں کی اقتصادی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ تیونس میں سیاحت کی اہم صنعت تباہ ہوگئی ہے۔ جو سن2015 میں جہادیوں کے تباہ کن حملوں کی وجہ سے پہلے سے ہی مسائل سے دوچار تھی۔

تیونس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے اور اب تک 5600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Share this:
Election Commission
Previous Post پی ڈی ایم کا آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج، انتظامیہ نے بھی کمر کس لی
Next Post کورونا ویکسین: دنیا کو ’تباہ کن اخلاقی ناکامی‘ کا سامنا
Corona Vaccine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.