geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کورونا ویکسین: دنیا کو ’تباہ کن اخلاقی ناکامی‘ کا سامنا

January 19, 2021 1 1 min read
Corona Vaccine
Share this:

Corona Vaccine

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ امیر اور غریب کے درمیان خلیج دنیا میں ویکسین کی دستیابی میں رکاوٹ ثابت ہو رہی ہے۔

ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ امیر اور غریب ممالک کے درمیان وسیع خلیج کے باعث خدشہ ہے کہ دنیا کی ایک بہت بڑی آبادی جسے ترجیحی بنیادوں پر ویکسن کی ضرورت ہے ان ٹیکوں سے محروم رہ جائے گی۔

ادارے کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریاسس نے کہا کہ ویکسین کی دستیابی میں عدم مساوات کے باعث اس وقت دنیا کوایک ”تباہ کن اخلاقی ناکامی‘‘ کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت حال یہ ہے کہ امیر ممالک میں نوجوان اور صحت مند لوگوں کو پہلے ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ غریب ممالک میں کمزور افراد کو اس کی کہیں زیادہ ضرورت ہے۔

دنیا میں اس وقت کچھ ممالک نے ویکسن تیار کرکے پہلے اپنے لوگوں کو لگانا شروع کر دی ہیں۔ ان میں امریکا، برطانیہ، جرمنی، چین، روس اور بھارت شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ اب تک دنیا کے قدرے امیر اننچاس ممالک میں ویکسین کے کل ملا کر انتالیس ملین ٹیکے دیے جا چکے ہیں جبکہ ایک غریب ملک میں بہ مشکل پچیس ٹیکے مہیا کیے جا سکے۔

ماہرین کے مطابق خود غرضی پر مبنی موجودہ روش دنیا کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔ خدشہ ہے کہ اس سے کاروباری حلقوں میں ویکسن کی ذخیرہ اندوزی کا رجحان بڑھے گا، ویکسن مزید مہنگی ہوگی، اموات بڑھیں گی اور وبا پر قابو پانے میں مزید وقت لگے گا۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا میں کورونا سے ہفتہ وار اموات کی تعداد بہت جلد ایک لاکھ تک پہنچ جائی گی۔

اسی دوران ایک تازہ عالمی رپورٹ میں خود ورلڈ ہیلتھ آرگینائزیشن (ڈبلیو ایچ او) پر وبا کی شروعات میں عالمی ایمرجنسی کا اعلان نہ کرنے پر بھی تنقید کی گئی ہے۔

رپورٹ مرتب کرنے والے ماہرین کی ٹیم کی قیادت نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم ہیلن کلارک اور افریقی ملک لائبیریا کے سابق صدر ایلین جانسن سرلیف نے کی۔

غیر جانبدار ماہرین کی اس رپورٹ میں چین پر بھی نکتہ چینی کی گئی ہے کہ اگر وہاں پچھلے سال حکام وبا پر قابو کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرتے تو شاید عالمی سطح پر بحران اتنا تیزی سے نہ پھیلتا۔

رپورٹ کے مطابق، عالمی ادارہ صحت نے پچھلے سال چین کے بعد کئی ملکوں میں لوگوں میں وائرس پھیلنے کے شواہد کو نظرانداز کیا۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے اپنی ایمرجنسی کمیٹی کا اجلاس بلانے میں بھی تاخیر کی اور پھر تیس جنوری کو اپنے دوسرے اجلاس میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔

دنیا بھر میں کورونا وبا کی مدافعتی ویکسین لگانے کے عمل کو قدرے سست قرار دیا جا رہا ہے۔ اس تناظر میں کئی حکومتوں کو شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

اسرائیل تیزی سے اپنے شہریوں کو کووڈ ویکسین لگانے والا ملک بن چکا ہے۔ تاہم فلسطینیوں کا الزام ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں انہیں ویکسین سے محروم رکھا جارہا ہے۔

بھارت میں کووڈ انیس کے خلاف ویکسین لگانے کے بعد ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد میں اس کے سائیڈ افیکٹس کا پتہ چلا ہے۔ تاہم حکام اسے معمول کے مطابق قرار دے رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے کووڈ انیس کے خلاف بائیو این ٹیک فائزر کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی ہنگامی اجازت دے دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ماہرین رواں ہفتے چین پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ کورونا وائرس کی ابتدا اور اس کے پھیلاؤ کے بنیادی اسباب کے بارے میں تحقیقات کریں گے۔ اس بارے میں چھان بین کا عمل ایک عرصے سے متوقع تھا۔

بھارت میں کووڈ۔19 کے خلاف ویکسین کی افادیت تو اپنی جگہ لیکن ماہرین اس سے پہلے ہی ان کی منظوری دیے جانے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

یورپی یونین کی رکن ریاستوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی میں رواں برس مارچ تک کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس مناسبت سے ایک تہائی یورپی اقوام نے اپنی گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post تیونس: پرتشدد مظاہرے، سینکڑوں گرفتار، فوج تعینات
Next Post کشمیر: بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے واقعات
Indian Army Kashmir

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.