geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: ریپبلکن نے ٹرمپ کے مواخذے کے خلاف ووٹ دیا

January 27, 2021 0 1 min read
US Senate
Share this:

US Senate

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) سینیٹ میں پانچ کو چھوڑ کر تمام ریپبلکن سینیٹرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کو مسترد کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ سابق صدر کو ”بغاوت پر اکسانے” کے لیے قصوروار قرار دینا تقریباً نا ممکن ہے۔

امریکی سینیٹ میں منگل کے روز سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کو روکنے کے لیے جو قرارداد پیش کی گئی وہ ناکام ہوگئی۔ پچاس میں سے 45 ریپبلکن اراکین نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریپبلیکنز کی اکثریت نہ صرف مواخذے کے خلاف ہے بلکہ سابق صدر کا پارٹی پر اب بھی اچھا خاصا کنٹرول ہے۔

اس ووٹنگ سے یہ بات بھی واضح ہوتی ہے کہ چھ جنوری کو کیپیٹل ہل پر دھاوا بولنے کے لیے ٹرمپ کو ”بغاوت پر اکسانے” کے لیے قصوروار ٹھہرانے کا امکان بھی بہت کم ہے کیونکہ سینیٹ میں اس کے لیے جتنی اکثریت چاہیے وہ دستیاب نہیں ہے۔

ریپبلکن سینیٹر رینڈ پال نے سینیٹ میں ایک قرارداد پیش کی جس میں اس بات کے لیے ووٹ سے فیصلہ ہونا تھا کہ فروری میں صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی جو کارروائی ہونی ہے وہ آئینی طور پر درست ہے یا نہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت میں اس قرارداد کو 45 کے مقابلے 55 ووٹوں سے مسترد کر دیا گیا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ سینیٹ میں ٹرمپ کے خلاف 8 فروری سے مواخذے کی جو کارروائی ہونی ہے وہ اپنے مقررہ وقت کے مطابق ہوگی لیکن ریپبلکنز کی بڑی تعداد اس کی مخالفت کریگی۔ کیپیٹل ہل پر حملہ، جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے، کے لیے 13 جنوری کو ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کا مواخذہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

سینیٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کو روکنے کے لیے رینڈ پال کی قرارداد کی مخالفت میں صرف پانچ ریپبلیکنز ہی ڈیموکریٹ کے ساتھ آئے جبکہ ٹرمپ پر جو الزامات ہیں اس کے لیے انہیں قصوروار ٹھہرانے کے لیے 17 مزید ریپبلکن ارکان کی حمایت کی ضرورت ہوگی۔

پولیس کے مطابق پارلیمانی عمارت میں بدامنی کے دوران چار افراد مارے گئے۔ ان میں سے ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ باقی تین افراد کی موت کی وجہ میڈیکل ایمرجنسی بتائی گئی ہے۔

اس ووٹ کے بعد رینڈ پال نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ”واشنگٹن میں ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ جب شکست حقیقت میں جیت ہوتی ہو۔ 45 ووٹ کا مطلب یہ ہوا کہ مواخذے کی کارروائی کے آغاز میں اس کی موت ہو جائے گی۔”

پال اور ان کے دیگر ریپبلیکنز ساتھیوں کا موقف ہے کہ چونکہ ٹرمپ عہدہ صدارت سے سبکدوش ہوچکے ہیں اور مواخذے کی کارروائی امریکی چیف جسٹس جان رابرٹ کے بجائے ڈیموکریٹک پیٹرک لیہی کی صدارت میں ہوگی اس لیے یہ غیر آئینی ہے۔

پال کی قرارداد کی حمایت کرنے والے بعض ریپبلیکنز کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا یہ ووٹ اس بات کا قطعی عکاس نہیں کہ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کے بعد وہ ان کی غلطی یا بے گناہی سے متعلق بھی اسی طرح ووٹ کریں گے۔ ریپبلکن سینیٹر راب پورٹ مین کا کہنا تھا، ”جہاں تک میرا سوال ہے تو یہ بالکل الگ معاملہ ہے۔”

امریکی دانشوروں میں بھی اس بات کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں کہ جب صدر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائے تو پھر اس کا مواخذہ کرنا درست ہے یا نہیں۔ سینیٹ میں ریپبلکن رہنما چک شومر نے بھی رینڈ پال کی قرارداد کے خلاف ووٹ دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ریپبلکن کا موقف اس لیے غلط ہے کہ اس سے غلطی کرنے والے صدر کو یونہی بغیر کسی سزا کے آزاد چھوڑ دینے کی غلط روایت پڑ جانے کا خدشہ ہے۔

Share this:
Police
Previous Post جرمنی: داعش سے وابستہ تاجک نژاد شہری کو قید کی سزا
Next Post ایرانی ادارے اور شخصیات حوثیوں کو اسلحہ بھیج رہے ہیں: اقوام متحدہ کی رپورٹ
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.