geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی ادارے اور شخصیات حوثیوں کو اسلحہ بھیج رہے ہیں: اقوام متحدہ کی رپورٹ

January 27, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی ادارے اور شخصیات یمن میں حوثی ملیشیا کے لیے ہتھیار بھیجنے میں ملوث ہیں۔ اس بات کی تصدیق اقوام متحدہ کے ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی ایک رپورٹ میں کی گئی۔ رپورٹ کو سلامتی کونسل میں پیش کر دیا گیا ہے۔

یمن میں پابندیوں سے متعلق نظام کی نگرانی کرنے والے آزاد مبصرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ “ایسے شواہد میں اضافہ ہو رہا ہے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ایران کے اندر شخصیات اور ادارے حوثیوں کو ہتھیار اور ان کے اجزاء بھیجنے میں ملوث ہیں”۔

ایرانی وزارت داخلہ نے گذشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ حوثیوں کے پاس میزائل داغنے کا جو نظام ہے اس کے پیچھے ایرانی اور لبنانی ماہرین کا ہاتھ ہے۔

یمنی حکومت کی جانب سے باور کرایا جاتا رہا ہے کہ ایران ہتھیاروں اور میزائلوں سے حوثی ملیشیا کی سپورٹ کرتا ہے۔ یمن میں آئینی حکومت کا حامی عرب اتحاد ایک سے زیادہ مرتبہ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ایسے میزائل پیش کر چکا ہے جو ایرانی ساختہ نظر آتے رہے۔

گذشتہ سال یمنی وزارت دفاع کی عسکری کمیٹی کی جانب کی گئی ایک تحقیق میں ملک کے شمال مشرقی شہر مارب میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کی نوعیت اور ان کے اجزاء کے بارے میں معلومات کا انکشاف کیا گیا تھا۔ تحقیق کے نتائج میں تصدیق کی گئی تھی کہ یہ میزائل ایرانی ساختہ تھے جن کے اجزاء اسمگلنگ کے ذریعے یمن پہنچائے گے۔ بعد ازاں میزائلوں کے ماہرین نے صنعاء میں ان کو اسمبل کیا۔

اسی طرح امریکا بارہا یہ باور کرا چکا ہے کہ ایران نہ صرف یمن بلکہ عراق، لبنان اور دیگر عرب ممالک میں ملیشیاؤں کو ہتھیاروں اور مال کے ذریعے سپورٹ کر رہا ہے۔

یمن میں برطانیہ کے سفیر مائیکل ایرون نے گذشتہ روز خبردار کیا تھا کہ یمنی دارالحکومت صنعاء پر حوثیوں کا کنٹرول جاری رہنے کا مقصد ملک میں ایرانی نفوذ کو بڑھانا ہے۔ ایرون نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ “حوثی ملیشیا یمنی معاشرے اور تعلیمی نصاب کو تبدیل کر رہی ہے، جامعات پر قبضہ جما کر ان کو بدل رہی ہے، بچوں کو لڑائی کے محاذوں پر بھیج رہی ہے اور طلبہ کو ایران کے شہر قُم میں مذہبی تعلیم کے لیے بھیج رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اپنے ذمے داران کی زبانی بارہا اس بات کی تصدیق کر چکا ہے کہ وہ یمن میں حوثی ملیشیا کو سپورٹ کر رہا ہے۔

Share this:
US Senate
Previous Post امریکا: ریپبلکن نے ٹرمپ کے مواخذے کے خلاف ووٹ دیا
Next Post جوبائیڈن امریکا میں فلسطینی سفارتی مشن کو جلد بحال کرنا چاہتے ہیں: واشنگٹن
Joe Biden

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.