geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران نے نطنز میں یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں اضافہ کر دیا: آئی اے ای اے

February 3, 2021 0 1 min read
Iran Nuclear Power Plant
Share this:

Iran Nuclear Power Plant

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس نے اپنے ایک زیرزمین پلانٹ میں جدید سینٹری فیوجز مشینوں پر زیادہ بڑے پیمانے پر یورینیم کو افزودہ کرنا شروع کردیا ہے۔

اس بات کا انکشاف ویانا میں قائم جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے اپنی نئی رپورٹ میں کیا ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ’’ایران نے تین میں سے ایک کیس کیڈ کی تنصیب مکمل کر لی ہے۔یہ 174 آئی آر-2ایم سینٹری فیوجز پر مشتمل ہے۔30 جنوری 2021ء کو ایران نے کیس کیڈ میں یو ایف6 سے فیڈنگ شروع کردی ہے۔‘‘

آئی اے ای اے نے اس امر کی بھی تصدیق کی ہے کہ ایران نے دوسرے کیس کیڈ میں بھی یورینیم کی افزودگی شروع کردی ہے۔اس نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ایران ’’مزید جدید سینٹری فیوجزمشینیں نصب کررہا ہے۔دو آئی آر-2 مشینوں میں سے ایک کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے اور ایک تکمیل کے قریب ہے۔‘‘

آئی اے ای اے میں ایران کے سفیر کاظم غریب آبادی نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ ’’فردو کی تنصیب میں بھی آئی آر-6 کی تنصیب شروع کردی گئی ہے۔‘‘واضح رہے کہ فردو کی جوہری تنصیب ایک پہاڑی سرنگ میں واقع ہے۔اس اسی تنصیب میں ایران 2015ء سے قبل یورینیم کو 20 فی صد تک افزودہ کررہا تھا۔

قبل ازیں اسرائیل کے وزیر توانائی نے کہاہے کہ ایران کو اب ایک جوہری ہتھیار کی تیاری کے لیے درکار ایندھن بنانے میں چھے ماہ کا عرصہ لگے گا۔امریکا کے نئے وزیر خارجہ نے بھی ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران اب جوہری بم کی تیاری سے مہینے یا پھر ہفتے دور رہ گیا ہے۔

آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ ایران جولائی 2015ء میں چھے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یورینیم کو 20 فی صد تک افزودہ کرنا چاہتا ہے لیکن اس وقت وہ 4۰5 فی صد تک یورینیم کوافزودہ کررہا ہے۔

اس جوہری سمجھوتے کے تحت ایران یورینیم کو صرف 3۰67 فی صد تک افزودہ کرسکتا ہے۔یہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لیے درکار90 فی صد افزودہ یورینیم سے کہیں کم سطح ہے۔

ایران نے دسمبر2020ء میں قانون سازی کے ذریعے یورینیم کو افزودہ کرنے کے لیے اضافی اور جدیدسینٹری فیوجز مشینیں نصب کرنے کا اعلان کیا تھا۔جوہری سمجھوتے میں شامل تین یورپی ممالک برطانیہ ، جرمنی اور فرانس نے ایران کی یورینیم کو افزودہ کرنے کی حالیہ سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’اگر ایران سفارت کاری کو موقع دینے میں سنجیدہ ہے تو اس کو ان اقدامات پر عمل درآمد نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

آئی اے ای اے نے اپنی ایک سابقہ رپورٹ میں کہاتھا کہ ایران نطنز میں واقع اپنی زیر زمین جوہری تنصیب میں جدید آئی آر 2 ایم سینٹری فیوجز مشینوں کے تین مزید کلسٹر نصب کرنا چاہتا ہے۔

ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت صرف آئی آر۔1 سینٹری فیوجز کو نطنز میں نصب کرسکتا ہے اور ان ہی کے ذریعے یورینیم کو افزودہ کرسکتا ہے۔یہ مشینیں سست رفتاری سے یورینیم کو مصفا اور افزودہ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے مئی 2019ء میں جوہری سمجھوتے کی بعض شرائط پر عمل درآمد نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس نے یہ فیصلہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پر دستبرداری کے فیصلے سے ایک سال کے بعد کیا تھا۔

سابق امریکی صدر نے مئی 2018ء میں اس جوہری سمجھوتے کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اسی سال ایران کے خلاف دوبارہ اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں جس کے نتیجے میں ایران کی معیشت زبوں حال ہوچکی ہے اور ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ایران نے امریکا کی کڑی پابندیوں کے ردعمل میں جوہری سمجھوتے کی شرائط کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔

Share this:
Sohail Tanveer
Previous Post ٹی ٹین لیگ: قلندرز نے مسلسل چوتھا میچ بھی جیت لیا
Next Post یو اے ای: کووِڈ-19 کی پابندیوں کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں کے نفاذ کا اعلان
UAE

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.