geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ناوالنی کو سزائے قید: عالمی لیڈروں کی طرف سے مذمت، روس کی جوابی مذمت

February 4, 2021 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

روس (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی رہنماؤں نے روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کو سنائی گئی تین سال کی سزائے قید کی سخت مذمت کی ہے جبکہ روس نے اسے اپنے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس مذمت کی ملامت کی ہے۔

بین الاقوامی برادری کی طرف سے روسی صدر پوٹن کے ناقد کو سنائی گئی سزائے قید پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ناوالنی کی رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ماسکو نے اس پر اپنے رد عمل میں روس کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی حزب اختلاف کے رہنما الیکسی ناوالنی کی فوری رہائی کے عالمی مطالبات میں آج بدھ کے روز شامل ہونے والا ایک اہم ملک آسٹریلیا تھا۔ آسٹریلیا کی خاتون وزیر خارجہ ماریس پین نے کہا کہ وہ 44 سالہ ناوالنی کی گرفتاری اور ان کے لیے سزائے قید کے اعلان سے گہری تشویش کا شکار ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم ناوالنی کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ ماریس پین نے گزشتہ چند ہفتوں سے زیر حراست پرامن روسی مظاہرین اور صحافیوں کے ساتھ کریملن کے ناروا سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

پیر کو ناوالنی کو معطل سزائے قید کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے کے نتیجے میں ساڑھے تین سال کی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم وہ دو سال اور آٹھ ماہ قید کاٹیں گے کیونکہ وہ کچھ عرصہ گھر پر نظر بند بھی رہے ہیں۔ ناوالنی نے اپنے خلاف چلائے گئے مقدمے کو عوام کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ناوالنی کے خلاف عدالتی فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر کڑی تنقید کی ہے۔ ساتھ ہی میرکل نے روس میں پرامن مظاہرین پر تشدد کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔ میرکل کے ایک ترجمان نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا، ”الیکسی ناوالنی کے خلاف فیصلہ قانونی اصولوں کے معیارات سے ماورا ہے۔ مظاہرین کے خلاف تشدد بند کیا جانا چاہیے۔‘‘ ادھر جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بھی اس فیصلے کو ‘روس میں بنیادی آزادی اور قانون کی حکمرانی کو لگنے والا دھچکا‘ قرار دیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی ناوالنی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کو سنائی گئی سزائے قید کے فیصلے کو ‘خالص بزدلی‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے روس نے ‘انصاف کے بنیادی معیار کو پامال‘ کیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینیک راب نے ایک بیان میں کہا، ”روس کے گمراہ کُن حکمران نے زہر دینے کی کوشش کرنے والے کی بجائے زہر آلودگی کا نشانہ بننے والے ہی کو سزا دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ روس بین الاقوامی برادری کے کسی بھی ذمہ دار رکن ملک سے متوقع بنیادی اصولوں اور وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔‘‘

اختلاف کبھی بھی جرم نہیں ہوتا۔ ہم ناوالنی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جمہوری آزادی جیسے انسانی حق پر کوئی سودے بازی نہیں ہو سکتی۔‘‘

یورپی کونسل کے صدر شارل مشیل نے کہا ہے کہ یورپی یونین اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم اس فیصلے کو رد کرتے ہیں۔ انصاف کو سیاست نہیں بنایا جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”مظاہرین کو پرامن احتجاج اور اپنے سیاسی خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے۔‘‘

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ ناوالنی اور ان کے حق میں مظاہرے کرنے والوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا، ”ہم روسی حکومت سے ناوالنی کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنے کے ساتھ ساتھ حالیہ دنوں میں اپنے خیالات کے اظہار کے حق کا استعمال کرنے والے سینکڑوں روسی باشندوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘

ایک روسی نیوز چینل کو بیان دیتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے عالمی برادری کو روس کے داخلی معاملات میں مداخلت نا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا، ”گزشتہ چند ہفتوں سے ہمیں تبصروں اور بیان بازیوں کی صورت میں حملے کا سامنا ہے۔ آپ کو ایک خود مختار ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے اور ہمارا مشورہ یہ ہے کہ ہر کوئی اپنے معاملات سے کام رکھے۔ ان تمام ممالک میں گوناگوں مسائل موجود ہیں، ان کے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے۔‘‘

Share this:
Aung San Suu Kyi
Previous Post آنگ سان سوچی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ
Next Post مذہب اور سیاست: پوٹن، مودی، ایردوآن اور نیتن یاہو میں مشترک کیا؟
Modi and Putin

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.