geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مذہب اور سیاست: پوٹن، مودی، ایردوآن اور نیتن یاہو میں مشترک کیا؟

February 4, 2021 2 1 min read
Modi and Putin
Share this:

Modi and Putin

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ مختلف ممالک کے عوامیت پسند قوم پرست رہنماؤں میں ممکنہ قدر مشترک کیا ہے؟ جرمنی کے ایک معروف ثقافتی محقق کے مطابق ایسے اکثر عالمی رہنماؤں کی سیاست کا ایک مذہبی پہلو بھی ہوتا ہے۔

ثقافتی موضوعات پر اپنی تحقیق کے لیے معروف اور قدیم مصری علوم کے 82 سالہ جرمن ماہر ژان اسمان کے مطابق عوامیت پسند قوم پسندانہ رجحانات رکھنے والی حکومتوں کے سربراہان اکثر اپنی سیاست کو سماجی اکثریت کی روایتی مذہبی سوچ سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی بات ان کی سیاسی مقبولت کی ایک بڑی وجہ بھی بن جاتی ہے۔

ژان اسمان نے جرمن شہر میونسٹر کی یونیورسٹی میں مذہب اور سیاست کے موضوع پر اپنے ایک خصوصی لیکچر میں منگل دو فروری کی شام کہا کہ مذہب اور سیاست کو آپس میں ملا دینے کا یہی رویہ عوامیت پسند حکومتوں کو خود پسندی اور جمہوریت مخالف رویوں کی طرف لے جاتا ہے۔

اس جرمن محقق کے مطابق، ”روسی صدر پوٹن ہوں، ترک صدر ایردوآن، بھارتی وزیر اعظم مودی، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو، پولینڈ کے دودا، ہنگری کے اوربان یا پھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یہ تمام سیاست دان اس امر کی بہترین مثالیں ہیں کہ حکمران اپنی سوچوں میں جمہوری رویوں کے مخالف اور خود پسند کیسے بن جاتے ہیں۔‘‘

اپنے اس آن لائن لیکچر میں ژان اسمان نے کہا کہ قوم پسندی بھی مخصوص حالات میں نا صرف مذہب جتنی اہم ہو جاتی ہے بلکہ وہ اپنی اساس میں مذہبی بھی ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قوم پسند سیاستدان روایتی مذہبی سوچ کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

علوم مصر کے اس جرمن محقق کے بقول، ”قوم پسندانہ نظریات میں تقدیس کی حد تک اہمیت قوم کو دی جاتی ہے۔ قوم پسندی کوئی ایسا ‘متبادل مذہب‘ نہیں ہوتی جسے مذہب کی جگہ پر رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے، جیسا کہ کمیونزم میں کیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس قوم پسندی مذہب کو اپنا اتحادی بناتے ہوئے اسے اپنے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتی ہے۔‘‘

آخری مراحل میں یہ جنگ وسطی یورپ کے ان علاقوں تک محدود ہو گئی جہاں کھانے یا لوٹنے کو کچھ باقی بچا تھا۔ کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ وہ اپنے اناج کے خفیہ ذخائر کے بارے میں بتائیں۔ سویڈن کے زر پرست افراد نے عام شہریوں کو تشدد اور دہشت کا نشانہ بنانے کے کئی لرزہ خیز طریقے اختیار کیے۔ ان میں لوگوں کو زبردستی سویڈش ڈرنک‘ پلانا بھی شامل تھا، جس کے اجزا میں پیشاب، پاخانہ اور آلودہ پانی تھا۔

ژان اسمان نے کہا کہ موجودہ دور میں اس رجحان کی مختلف بڑی مثالوں سے ہٹ کر جرمنی میں اس کی بہت بڑی مثال گزشتہ صدی میں نازی دور میں دیکھنے میں آئی تھی، ”تب نیشنل سوشلسٹوں (نازیوں) نے مسیحی اکثریت جرمن عوام کے ساتھ بھی یہی کیا تھا۔‘‘

ژان اسمان نے کہا کہ یہ بھی ایک غلط فہمی ہے کہ موجودہ دور میں مذہب بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

ان کے مطابق، ”مختلف انسانی معاشروں میں سیکولر رجحانات کی مقبولیت کا یہ مطلب نہیں کہ جسے ماضی میں مقدس سمجھا جاتا تھا، وہ ناپید ہو گیا ہے۔ مذہب اب بھی موجود ہے اور وہ کہیں پیش منظر میں ہے، کہیں منظر سے غائب ہو چکا ہے تو کہیں اسے سیاسی حوالے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔‘‘

ژان اسمان ماضی میں جرمن شہر ہائیڈل برگ کی یونیورسٹی میں 27 سال تک علوم مصر کے پروفیسر کے طور پر پڑھاتے رہے ہیں۔ 2003ء میں اپنی ریٹائرمنٹ سے لے کر اب تک وہ کونسٹانس یونیورسٹی کے اعزازی پروفیسر کے طور پر مصروف عمل ہیں۔

2018ء میں انہیں اور ان کی اہلیہ الائیڈا کو مشترکہ طور پر جرمن بک انڈسٹری کا معروف امن انعام بھی دیا گیا تھا۔

Share this:
Protest
Previous Post ناوالنی کو سزائے قید: عالمی لیڈروں کی طرف سے مذمت، روس کی جوابی مذمت
Next Post گوگل پر نسلی اور صنفی امتیاز کا الزام، لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی
Google

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.