geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فیکٹ چیک: کیا کووڈ ویکسین لگوانے سے لوگ مر رہے ہیں؟

February 7, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

جرمنی : کورونا کی وبا روکنے کے لیے دنیا بھر میں ویکسینيشن شروع ہے۔ سوشل میڈیا پر ویکسین کے خلاف متعدد افواہیں اور سازشی نظریات بھی پھیلائے جا رہے ہیں۔ ایک افواہ یہ بھی ہے کہ ویکسین اموات کا سبب بن رہی ہے۔ لیکن حقیقت کیا ہے؟

دنیا بھر میں ویکسینیشن شروع ہونے کے بعد لوگوں کی نظریں ایسے افراد پر ہیں جنہیں ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ مختلف ممالک میں ویکسینیشن مہمات شروع ہوتے ہی افواہیں بھی گردش کرنے لگیں اور آپ کو سوشل میڈیا پر ایسے عنوانات کے ساتھ خبریں بھی دکھائی دی ہوں گی مثلاً، ‘ویکسین لگائے جانے کے بعد پندرہ لوگ مر گئے‘ یا ‘فلاں کیئر ہوم میں بوڑھے لوگوں کو ویکسین لگائی گئی، جس کے بعد کئی لوگ مر گئے‘۔

جرمنی، اسپین، امریکا، ناروے، بیلجیم اور پیرو میں سامنے آنے والی ایسی کئی خبروں کا جائزہ لیا اور مختلف ماہرین سے رائے لے کر حقائق جاننے کی کوشش کی۔

اس رپورٹ کی تیاری تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق درج بالا ممالک میں 37 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ ویکسین لگانے کے بعد کسی بھی سبب ہونے والی اموات کی تعداد ڈھائی سو سے بھی کم ہے۔ ان 250 سے کم اموات میں بھی 181 اموات امریکا میں عام افراد نے رپورٹ کیں، جن کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

جرمنی میں ویکسینیشن کے ذمہ دار ادارے پال اہرلش انسٹی ٹیوٹ (پی ای آئی) نے ویکسین لگائے جانے کے گھنٹوں بعد سے لے کر چار دن بعد تک مرنے والے دس افراد کی اموات کا جائزہ لیا۔ ان سب واقعات میں مرنے والوں کی عمریں 79 سے 93 برس کے درميان تھیں اور وہ بڑھاپے کے ساتھ پہلے ہی سے مختلف بیماروں میں مبتلا تھے۔

پی ای آئی کے طبی حفاظت کے محکمے کی سربراہ بریگیٹے کیلر سٹانسلواسکی نے بتایا کہ ان افراد کی اموات کے بارے میں کی گئی تحقیق سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق تمام اموات پہلے سے موجود امراض کے باعث ہوئیں اور ویکسینیشن کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جنوری کے اواخر تک نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی معمول کے مطابق رہی ہے اور ایسی اموات کی شرح میں بھی کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا۔

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بائیو این ٹیک کی ویکسین لگانے کے بعد ایک کیئر ہوم میں نو افراد ہلاک ہوئے۔ یہاں مرنے والے افراد بھی معمر اور مختلف امراض میں مبتلا تھے۔

تاہم کیئر ہوم کے مینیجر اور طبی حکام کے مطابق تمام نو افراد کی ہلاکت کورونا وائرس کے سبب ہوئی۔

فائزر کی ویکسین دو مراحل میں لگائی جاتی ہے۔ جرمنی کے روبرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ویکسین کا پہلا انجیکشن لگانے کے پانچ سے چھ دن کے اندر کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔ عام طور پر ویکسین کے پہلے انجیکشن لگنے کے 10 تا 14 روز کے بعد وائرس کے خلاف مدافعت پیدا ہونا شروع ہوتی ہے۔

اسپین میں پیش آنے والے اس واقعے میں بھی معمر افراد کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی کیوں کہ ویکسین کا اثر شروع ہونے سے پہلے ہی وہ وائرس میں مبتلا ہو گئے تھے، یعنی ویکسین ان کی ہلاکت کا سبب نہیں بنی۔

امریکا: ‘سرکاری ڈیٹا کے مطابق 181 افراد ویکسین لگنے کے بعد ہلاک ہوئے‘
یہ خبر سب سے زیادہ بھارت میں پھیلائی گئی۔ اس خبر کے لیے امریکی ‘چلڈرن ہیلتھ ڈیفنس‘ کی ایک پریس ریلیز کو بطور حوالہ استعمال کیا گیا۔

یہ ادارہ امریکا میں ویکسین کی مخالفت کرنے والے ایک مشہور گروہ کا ہے جو کسی بھی قسم کی ويکسین کے خلاف ہیں اور ویکسین مخالف پروپیگنڈا کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

اس رپورٹ میں جن ‘سرکاری اعداد و شمار‘ کا حوالہ دیا گیا ہے وہ VAERS نامی حکومتی سسٹم سے حاصل کیے گئے ہیں۔ اس ڈیٹا میں مریض یا اس کے لواحقین خود ہی کسی ہلاکت کا اندراج کرا سکتے ہیں۔ ادارے نے واضح طور پر صرف انہی اعداد و شمار پر انحصار نہ کرنے کی تنبیہ بھی ویب سائٹ پر شائع کر رکھی ہے۔

امراض کے تدارک کے امریکی مرکز نے بھی صرف اسی غیر مصدقہ ڈیٹا پر انحصار کرنے کے بارے میں خبردار کر رکھا ہے۔

نارویجین میڈیسنز ایجنسی نے نرسنگ ہوم میں ہونے والی 33 ہلاکتوں کا جائزہ لیا، جن کے بارے میں بتایا گیا تھا کہ ان افراد کی اموات ویکسین لگائے جانے کے بعد ہوئی تھی۔

ایجسنی نے تجزیے کے بعد بتایا کہ نرسنگ ہوم میں انتہائی بیمار اور معمر افراد تھے اور ناروے میں نرسنگ ہومز میں عام طور پر یومیہ ہلاکتوں کی اوسط تعداد 45 ہے۔ ویکسینیشن کے بعد بھی ہلاکتوں کی یہی اوسط برقرار ہے۔

ادارے کے مطابق ہلاکتوں کا ویکسین لگائے جانے سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔ تاہم یہ بھی بتایا گیا کہ صحت مند افراد میں بھی ویکسین لگائے جانے کے بعد معمولی منفی اثرات سامنے آ سکتے ہیں، جو کہ ایک معمول کی بات ہے۔

بیلجیم کے صحت سے متعلق وفاقی ادارے کے مطابق ملک میں چودہ افراد ویکسین لگائے جانے کے بعد ہلاک ہوئے لیکن ان ہلاکتوں کا سبب بھی ویکسین نہیں تھی۔

برسلز ٹائمز کے مطابق مرنے والے افراد کی عمریں 70 سال سے زائد تھیں اور ان میں سے بھی چار کی عمریں 90 برس سے زیادہ تھیں۔

بلیجیم کے وفاقی ادارے نے ویکسین کے سائڈ ایفیکٹس پر مبنی ایک رپورٹ بھی جاری کی جس میں بتایا گیا کہ ویکسینیشن کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کا ویکسین سے تعلق نہیں تھا۔

اس یورپی ملک میں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین استعمال کی جا رہی ہے۔

پیرو میں چین کی سائنو فارم ویکسین کا ٹرائل جاری ہے۔ اس دوران خبر سامنے آئی کہ ٹرائل میں شامل ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔

خبر کے بعد تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ رضاکار کو ویکسین لگائی ہی نہیں گئی تھی بلکہ وہ ‘پلاسیبو گروپ‘ میں شامل تھا۔

ٹرائلز کے دوران رضاکاروں کو گروپوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، ایک گروپ کو ویکسین لگائی جاتی ہے جب کہ دوسرے گروپ میں شامل افراد کو ویکسین کی بجائے پانی کا انجیکشن لگا دیا جاتا ہے۔ اس طریقے سے ویکسین کی افادیت کا درست تعین ممکن بنایا جاتا ہے۔

Share this:
Houthi Militia
Previous Post امریکا حوثی ملیشیا کو دہشت گرد بلیک لسٹ سے نکال دے گا
Next Post عالمی سطح پر کورونا کی تباہ کاریاں ویکسین کے باوجود برقرار
Coronavirus

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.