geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا حوثی ملیشیا کو دہشت گرد بلیک لسٹ سے نکال دے گا

February 7, 2021 1 1 min read
Houthi Militia
Share this:

Houthi Militia

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یمنی حوثی ملیشیا کو دہشت گرد بلیک لسٹ سے خارج کر دے گی۔ یہ بات جمعہ پانچ فروری کو بتائی گئی۔

موجودہ امریکی صدر کی انتظامیہ کا یمنی حوثی ملیشیا کو دہشت گرد ‘بلیک لسٹ‘ سے خارج کرنا بھی ٹرمپ دور کی پالیسیوں میں تبدیلی کا تسلسل ہے۔ حوثی ملیشیا کو بلیک لسٹ قرار دینے کا فیصلہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مدتِ صدارت کے آخری ایام میں کیا تھا۔ محض تین ہفتوں کے بعد ہی اس میں تبدیلی کا امکان سامنے آ گیا ہے۔امریکا نے یمن پر سعودی حملوں کی حمایت روک دی

امریکی وزارتِ خارجہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کے حوالے سے فیصلہ یمن میں ابتر انسانی صورت حال کے تناظر میں لیا جا رہا ہے اور ویسے بھی سابقہ انتظامیہ نے اپنی مدت کے اختتام کی آخری گھڑیوں میں ایسا قدم اٹھایا تھا۔

اہلکار کے مطابق اقوام متحدہ اور انسانی امداد کی تنظیمیں واضح کر چکی ہیں کہ ٹرمپ انتطامیہ کے فیصلے نے دنیا کے شدید ترین انسانی المیے کی صورت حال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ٹرمپ انتطامیہ کو حوثی ملیشیا کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے پر بین الاقوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔امریکا حوثی باغیوں کو دہشتگردی کی فہرست سے ہٹائے: عالمی تنظیمیں

یہ امر اہم ہے کہ عمومی طور پر یمنی تنازعے کو شیعہ ایران اور اس کی سنی خلیجی ریاستوں کے درمیان ‘پراکسی‘ جنگ قرار دیی جاتی ہے۔ رواں برس انیس جنوری کو سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

یہ حکومتی اعلان موجودہ صدر جو بائیڈن کے حلف اٹھانے سے ایک روز قبل کیا گیا۔ اس اعلان میں چند امدادی گروپوں کو استثنیٰ بھی دیا گیا لیکن اقوام متحدہ اور دوسرے کئی امدادی گروپوں نے اس فیصلے کی منسوخی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔

سن 2015 میں شروع ہونے والے یمنی تنزعے کو حل کرنے کے لیے اقوام متحدہ مسلسل مصالحتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر بھی بٹھایا گیا لیکن بات آگے نہیں بڑھی۔ سعودی عرب صدر منصور ہادی کی حمایت میں ہے تو ایرانی حکومت حوثی ملیشیا کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔حوثیوں سے دہشت گرد کا لیبل ہٹالیں، امریکا سے اقوام متحدہ کی اپیل

یمن میں امریکی فوج کشی کی اولین منظوری صدر باراک اوباما کے دور میں دی گئی تھی اور اس مین القاعدہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ عرب دنیا کے اس ملک کو شدید اقتصادی بد حالی کے ساتھ ساتھ کورونا وبا کا بھی سامنا ہے۔ اقوام، متحدہ نے یمنی صورت حال کو دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران قرار دیا ہے اور وہاں کی اسی فیصد آبادی امداد کی منتظر ہے۔

حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم سے خارج کرنے کے امریکی فیصلے کا بھرپور خیرمقدم سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیفنی دویارچ کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ کا حالیہ فیصلہ لاکھوں یمنی باشندوں کو سکون و راحت کا باعث بنے گا کیونکہ ان کی بنیادی ضروریات کا انحصار انسانی امداد پر ہے۔

امریکی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کو بلیک لسٹ سے خارج کرنے سے ایسا تاثر مت لیا جائے کہ امریکا نے اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے چشم پوشی کر لی ہے۔

Share this:
Middle East, People
Previous Post مشرق وُسطیٰ – کیا لوگ مذہب اسلام سے دور ہو رہے ہیں؟
Next Post فیکٹ چیک: کیا کووڈ ویکسین لگوانے سے لوگ مر رہے ہیں؟
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.