geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کرد جنگجوؤں نے تیرہ ترک یرغمالیوں کو قتل کر دیا

February 15, 2021 1 1 min read
Kurdish Fighters
Share this:

Kurdish Fighters

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) پر عراق میں تیرہ ترک باشندوں کواغوا کرکے قتل کر دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ پی کے کے نے ترکی فضائیہ کی کارروائی کو ان اموات کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

ترک حکومت نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے اراکین پر اس ہفتے شمالی عراق میں تیرہ ترک باشندوں کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ یہ افراد اس علاقے میں پی کے کے کے خلاف تر کی فوج کی کارروائی کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار نے بتایا کہ ترک فوجیوں نے بدھ کے روز شمالی عراق کے گارا علاقے میں ایک غار پر حملہ کیا جب وہ اس غار کے اندر داخل ہوئے تو وہاں تیرہ لاشیں ملیں۔ آکار نے مزید بتایا کہ ان میں سے بارہ یرغمالوں کے سر میں گولی ماری گئی تھی جب کہ ایک شخص کے کندھے میں گولی لگی تھی۔

امریکا نے اتوار کے روز ان ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا، ”وہ عراق کے کردستان علاقے میں ترک شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتا ہے۔”

ان لاشوں کو ترکی کے ملطیہ صوبے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ملطیہ کے گورنر آیدین باروش نے بتایا کہ سن 2015 اور سن 2016 کے درمیان جن افراد کو اغوا کیا گیا تھا ان میں چھ فوجی اور دو پولیس افسران شامل تھے۔

کردستان ورکرز پارٹی نے ترکی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے یرغمالوں کو قتل نہیں کیا بلکہ یہ لوگ ترک فضائیہ کے حملوں میں مارے گئے۔

وزیر دفاع خلوصی آکار نے اس پیش رفت کے حوالے سے اپنی ایک تقریر میں کہا کہ متاثرین میں سے بارہ کو سر میں گولی ماری گئی تھی جب کہ ایک شخص کو کندھے میں گولی ماری گئی۔

ترکی اور پی کے کے کے درمیان سن 1984سے تصادم جاری ہے۔ ترک فوج گزشتہ دو برسوں سے شمالی عراق میں اس گروپ کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ آکار نے بتایا کہ بدھ کے روز فوجی کارروائی کے دوران پی کے کے 48 افراد مارے گئے جب کہ ترکی کے تین فوجیوں کو بھی اپنی جان گنوانی پڑی۔

پی کے کے کے خلاف ترکی اور عراق کی مشترکہ کارروائی
ترکی، امریکا اور یورپی یونین نے پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ سن 1980 کی دہائی میں ترکی اور پی کے کے کے درمیان تصادم کی وجہ سے چالیس ہزار سے زائد افراد ہلا ک ہوئے تھے۔

ماضی میں ترکی اور عراق کی حکومتوں نے پی کے کے جیسے جنگجو گروہوں کے خلاف کارروائی میں تعاون کرنے سے اتفاق کیا تھا۔ دسمبر میں انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے ساتھ ملاقات کے دوران عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی نے کہا تھا کہ ان کا ملک ”ایسی کسی تنظیم یا ڈھانچے کو برداشت نہیں کرے گا جس سے ترکی کی سکیورٹی کو خطرہ لاحق ہو۔”

اس کے جواب میں ایردوآن نے کہا تھا، ”علیحدگی پسند دہشت گردوں کے لیے مستقبل میں ترکی، عراق یا شام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔”

ترکی کے شہریوں کے قتل کے اس واقعے کے بعد انقرہ ترکی کی کرد نواز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(ایچ ڈی پی) پر اپنا دباؤ بڑھا سکتا ہے۔

صدر ایردوآن نے اس پارٹی پر پی کے کے کے ساتھ تعلقات رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ ایچ ڈی پی نے اتوار کے روز کہا کہ اسے قتل کے ان واقعات پر ‘انتہائی افسوس‘ ہے اور وہ پی کے کے سے قیدیوں کو رہا کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

ایچ ڈی پی، پی کے کے کے ساتھ کسی قسم کے تعلق سے انکار کرتی ہے لیکن ایردوآن کے حلیف قوم پرست رہنما دولت بہجلی نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے تحت اس پارٹی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ ڈی پی کے ہزاروں اراکین کو ترکی کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت حراست میں لیا یا گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Share this:
Dua
Previous Post یتیم کی بد دعا
Next Post اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل
Islamabad High Court Attack Case

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.