geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یتیم کی بد دعا

February 15, 2021 0 1 min read
Dua
Share this:

Dua

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

اُس دن بھی میں حسب معمول آئے ہوئے ملاقاتیوں سے مل رہا تھا لوگ زیاد ہ تھے میں بار ی باری آنیوالوں کی ترتیب سے ان سے مل رہا تھا باقی لوگ آرام سے اپنی باری کا انتظار کر رہے تھے میں جب بھی کسی سے مل کر دوسرے کو اشارہ کر تا تو ایک پچاس سالہ عورت جو پہلے بھی کبھی کبھار مُجھ سے ملنے کے لیے آتی تھی تیزی سے آگے بڑھ کر مُجھ تک آنے کی کو شش کر تی جب وہ دیکھتی میں نے کسی دوسرے کو اپنے پاس بلا لیا ہے تو و ہ بادل نخواستہ پیچھے ہٹ کر انتظار کر تی کہ جیسے ہی میرے سامنے والا بندہ اٹھے گا وہ پھر مُجھ تک آنے کی کوشش کر ے گی کیونکہ اُس سے پہلے بہت سارے لوگ آئے تھے اِس لیے میں کو شش کر رہا تھا سب کو اُن کی باری پر ملوں لیکن اُس کا بار بار میری طرف اُس کی شدید پریشانی کا مظہر تھا جب تین چار بار اُس نے میرے قریب آنے کی کوشش کی لیکن میں نے کسی دوسر ے کو بلا لیا تو اُس سے صبر نہ ہو سکا اب اُس کے انتظار کا پیمانہ اچھل پڑا تھا اب اُس نے اخلاقیات کی ساری حدود کو پامال کیا اور میری طرفِ تیزی سے آئی اور بولی پروفیسر صاحب مجھے پتہ ہے آپ لوگوں کو اُن کی بار ی پر ملتے ہیں لیکن میں بہت ایمرجنسی میں ہوں کسی کی زندگی موت کا مسئلہ ہے کوئی موت کی دہلیز پر اپنی زندگی کی آخری سانسیں گن رہا ہے۔

اِس سے پہلے کہ وہ موت کے بے رحم اندھے غار میں اُتر جائے آپ پلیز میری مدد کریں عورت کا غم اضطراب بے چینی اُس کی آواز اور حرکات سے چھلک رہا تھا میں سمجھ گیا کہ وہ واقعی کسی سیریس مسئلے میں گرفتار ہے فوری طور پر اُس کی طرف متوجہ ہوا اور شائستہ شفیق لہجے میں بولا جی بہن جی بتا ئیں کیا ہوا میںآپ کی کیا مدد کر سکتا ہوں تو اُس نے دور کھڑی کار کی طرف اشارہ کیا اور بولی میرا بھائی زندگی موت کی کشمکش میں پنڈولم کی طرح جھول رہا ہے وہ ایک قدم بھی چلنے کے قابل نہیں ہے ورنہ میںیہ گستاخی نہ کر تی آپ کو اُس مرض الموت کے مریض کو دیکھنے کے لیے اُس کار تک جاتا ہو گا اللہ تعالی آپ کو اِس کا رِ خیر کا اجر دے گا آپ خدا کے لیے میرے ساتھ اُس کار تک تشریف لے جائیں ساتھ ہی اُس نے ہاتھ جوڑ ے اب تو وہ بلک بلک کر رونا بھی شروع کر دیا تھا میں فورا اٹھااور تیزی سے اُس کے ساتھ کار کی طرف تیز قدموں سے چلنا شروع کر دیا وہاں جا کر اُس نے ڈرائیور سیٹ کھولی اورمجھے کہا ساتھ والی سیٹ پر مریض ہے آپ یہاں بیٹھ کر اُس کو دیکھ لیں میں کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھ کر روایتی وضع داری سے ساتھ والی سیٹ کی طرف دیکھ کر بولا جناب فرمائیں میں آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں ابھی میرا فقرہ مکمل نہیں ہو اتھا کہ میری نظر کار کی سیٹ پر زندہ لاش ہڈیوں کے پنجر پر پڑی جس کی ناک میں خوراک کی نالی لگی تھی چہرے اور جسم پر زندگی کی سرخی کہ جگہ موت کی سیاہی رقص کر رہی تھی ڈوبی بے نور آنکھوں میں موت کے سائے قابض تھے۔

مریض بے بس مجبور لاچارہڈیوں کا ڈھانچہ بنا اگلی سیٹ پر پڑا تھا اُس کے زرد بے نور آنکھوں کی حرکت سے زندگی کا احساس ہو رہا تھا وہ کسی ہارر خوفناک فلم کا پراسرار کر دار لگ رہا تھا کمزوری نقاہت خون کی کمی کی وجہ سے اُس پر فالجی کیفیت طاری تھی وہ مرنے سے پہلے مر چکاتھا یا خدا کی گرفت میں تھا کہ موت نے بھی اُسے اپنی آغوش میں لینے سے انکار کر دیا تھااُس کی حالت زار جسمانی حالت اور اضطراب بتا رہا تھا کہ وہ موت مانگ رہا ہے لیکن موت بھی اُس سے ناراض لگ رہی تھی میں ایسے مریض کے لیے بلکل بھی تیار نہیں تھاتھوڑی دیر میں میرے بکھرے اعصاب نارمل ہو ئے تو میںبولا بتائیں جناب میں آپ کی کیا خدمت مدد کر سکتا ہوں تو بے حس و حرکت لاش میں حرکت ہوئی اُس نے لڑکھڑا تے ہاتھ اٹھا ئے اور جوڑ کر معافی کے انداز میں بولا مجھے معاف کر دیں تو میں سوالیہ نظروں سے اُس کی بہن کی طرف پچھلی سیٹ پر دیکھا جو اپنے بھائی کی حالت زار بیماری پر مسلسل رورہی تھی بولی پروفیسر صاحب یہ جب سے بیمار ہو ئے ہیں سب سے معافی مانگتے ہیں کہ مجھے معاف کر دو یہ مانتے ہیں کہ اِن سے کوئی ناقابل معافی گناہ ہو ئے ہیں اور یہ خدا کی گرفت میں ہیں دنیا جہاں کے ڈاکٹروں حکیموں بابوں سے لاکھوں روپے لگا کر علاج کروایا لیکن صحت ملنے کی بجائے بیماری بڑھتی جا رہی ہے ۔ اب میں نے بہن سے پوچھا اِن کو کیا بیماری ہے تو بولی اِن کی خوراک کی نالی بند ہو گئی ہے اب ناک سے خوراک کی نالی کے ذریعے خوراک معدے میں پہنچائی جاتی ہے لیکن پتہ نہیں کو نسی پراسرار بیماری ہے معدہ بھی کسی قسم کی خوراک قبول نہیں کر رہا خوراک معد ے میں جاتی ہے تو شدید درد شروع ہو جاتا ہے۔

مسلسل ڈاہریا ہو گیا ہے جو خوراک معدے میںجاتی ہے جب تک نکل نہیں جاتی آرام نہیں آتا شدید درد اٹھتے ہیں آپ دعا کر یں خوراک کی نالی کھل جائے اور ساتھ معدہ کام کر نا شروع کر دے مسلسل پیٹ کی خرابی اور معدے کے کام نہ کر نے سے جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہے کمزوری نقاہت سے فالجی کیفیت کا شکار ہے بہن مرض کی شدت بتا رہی تھی تو مجھے یہی عورت یاد آئی جو پانچ سال پہلے اپنی جوان یتیم بیٹی کے ساتھ میرے پاس آئی تھی خوبصورت جوان بیٹی خود کشی کی کو شش کر چکی تھی یہ اُ س کو میرے پاس لائی تھی کہ یہ بار بار خود کشی کی کو شش کر تی ہے اِس کو دم کردیں خود کشی کی وجہ یہ سامنے آئی کہ اِس بچی کا باپ فوت ہوا تو اِس لڑکی کی عمر پانچ سال تھی باپ فیکٹری کا مالک تھا باپ کے فوت ہو نے پر لڑکی کی ماں اپنے بھائی کے پاس آئی کہ میں اور میری بیٹی اکیلے ہیں مردانہ کام نہیں کر سکتی آپ فیکٹری اور سارا کاروبا رسنبھال لیں تو بھائی نے کہا بلکل میں تمہارا ساتھ دوں گا بھائی نے کام سنبھال لیا کروڑوں کی جائیداد تھی بھائی نے جب دیکھا ساری جائیداد کی وارث اکلوتی بیٹی ہے تو فوری طور پر بچپن میںہی بیٹی کا رشتہ اپنے بیٹے سے کر دیا کہ جوان ہو نے پر اِن کی شادی کردیں گے۔

بہن بہت خوش کہ چلو ایک بیٹی ہے وہ ماموں کی طرف سکھی رہے گی گردش ایام کا سلسلہ حر کت میںرہا بیٹی بیٹا جوان ہو ئے تو لڑکے کا دل کسی دوسری لڑکی پر آگیا اِس سے پہلے بھائی ساری جائیداد فیکٹری اپنے بیٹے کے نام کر وا چکا تھا لڑکے کے پاس سب کچھ تھا اُس نے سارے خاندان کی مخالفت کر تے ہوئے اپنی پسند کی شادی کر لی جب بیٹے نے شادی کی تو ماموں اپنی بھانجی اور بہن کا ساتھ نہیں دیا بلکہ ساری جائیداد ہڑپ کر لی اور بہن کو کرائے کے مکان پر شفٹ کر دیا چند ماہ کرایہ دیا پھر کرایہ بھی بند کر دیا بیٹی بچپن سے اپنے ماموں زاد سے پیار کر تی تھی جب اُس نے مرضی سے شادی کر لی تو دل برداشتہ ہو کر خود کشی کی کو شش کی اب ماں بیوٹی پارلر پر کام کر کے گزارہ کر رہی تھی پریشانی کے ان دنوں میرے پاس آئی اور ساری ظلم کی داستان سنائی میں نے ذکر اذکار دئیے لڑکی نے قسم کھائی کہ وہ ساری زندگی شادی نہیں کرے گی ماں کی خدمت میںزندگی گزار دے گی دو تین بار ماں بیٹی میرے پاس آئی اب پانچ سال بعد یہ میرے پاس آئی تھی خدا کی گرفت جب شروع ہو ئی لوٹ مار ظلم کا مال ہضم نہ ہوا یتیم کی آہ آسمان سے ٹکرائی تو خدا نے خوفناک سزا تجویز کی کہ اِس معدے اور خورا ک کی نالی کو حکم دیا کہ اب خوراک قبول نہ کیا جائے جب بیماری لاعلاج ہو ئی تو یہ بہن سے معافی مانگنے اُس کے گھر چلا گیا بہن کو پھر ترس آیا تو یہ اِس کو لے کرمیرے پاس آگئی کہ پروفیسر صاحب میں نے بھائی کو معاف کیا آپ بھی معاف کر دیں اِس کی صحت کی دعا کریں تو میں بولا آپ کی جائیداد واپس کر دے تو خدامعاف کر دے گا تو وہ بولی جائیداد تو اِس کا بیٹا عیاشی نشے میں اُجاڑ چکا ہے اُس کی بیوی بھی اُس کو چھوڑ گئی ہے تو میں نے گہری نظروں سے بیمار لاش کو دیکھا اور یہ سوچ کر باہر نکل آیاکہ یتیم کی آہ لگ چکی تھی اور شاید معافی کے سارے دروازے بھی اللہ نے بند کر دئیے تھے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Asadullah Khan Ghalib
Previous Post مطالعات غالب میں ایک قیمتی اضافہ
Next Post کرد جنگجوؤں نے تیرہ ترک یرغمالیوں کو قتل کر دیا
Kurdish Fighters

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.