geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مستقبل کی جنگیں

February 16, 2021 0 1 min read
Coronavirus
Share this:
Coronavirus
Coronavirus

تحریر : ایم سرور صدیقی

بہت عرصہ قبل کہیں پڑھا تھا کہ مستقبل کی جنگیں ہتھیاروں سے نہیں عقل سے لڑ جائیں گی بیشتر لوگ سوچتے ہوں گے کہ جنگیں تو ہمیشہ عقل سے ہی لڑی جاتی ہیں مگر یہ علم نہیں تھا اب ہتھیار مائینس ہو جائیں گے جو اب تک کی اطلاعات ہیں وہ تو کوئی جاسوسی ناول کی کہانی لگتی ہے اور لوگ حیران بلکہ پریشان ہیں کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے بہرحال چین کی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ میں یہ سنسنی خیز انکشاف کیاگ یا ہے کہ کورونا وائرس برطانوی لیبارٹری میں تیار ہوا اور امریکہ میں رجسٹرڈ کیا گیا اور پھر کینیڈا کی لیبارٹری سے ائر کینیڈا کی پرواز کے ذریعے باقاعدہ طور پر ووہان کی لیبارٹری میں پہنچایا گیا۔

تحقیق کے مطابق کورونا وا ئرس کو ایک حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا کام انگلینڈ کے Pirbright Institute نے شروع کیا۔ Pirbright Instituteکے اس پروجیکٹ کے مالی مددگار Bill and Melinda Gates Foundationاور Johns Hopkins Bloomberg School of Public Health۔ کورونا وائرس کو باقاعدہ امریکا میں Pirbright Institute نے پیٹنٹ بھی کروایا۔ اس کا پیٹنٹ نمبر 10, 10,701 تھا۔ جنوری میں امریکا میں پہلے کیس کے دریافت ہوتے ہی یہ پیٹنٹ ختم کردیا گیا۔ کورونا وائرس جسے امریکا کے ادارے The Centers for Disease Control and Prevention (CDC)نے 2019ـnCoV کا نام دیا ہے ، سے بچائو کے لیے 18 اکتوبر 2019میں ہی نیویارک میں کمپیوٹر پر مشق کرلی گئی تھی۔ مذکورہ مشق کا انتظام بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائو نڈیشن ، جان ہوپکنز سینٹر فار ہیلتھ سیکوریٹی نے ورلڈ اکنامک فورم کے اشتراک سے کیا تھا۔ اس مشق جس میں پارلیمنٹ ، بزنس لیڈروں اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا تھا ، اس امر کی مشق کی گئی کہ کورونا وائرس کے وبا کی صورت میں پھیلنے کی صورت میں اس سے بچائوکیسے ممکن ہے اس مشق کو Event 201کا نام دیا گیا۔ یہ ایک فل اسکیل ایکسرسائیز تھی جو چین کے وسطی علاقے ووہان میں پہلا کیس رپورٹ ہونے سے چھ ہفتے قبل کی گئی تھی۔ یہ بات بھی نوٹ کرنے کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچائوکی کمپوٹر پر مشق کا اہتمام کرنے والی تنظیمیں وہی تھیں جو اس وائرس کے پیٹنٹ کے مالک ادارے کو فنڈز فراہم کررہی تھیں۔

اب یہی ادارے اور تنظیمیں کورونا وائرس کی ویکسین پر کام کررہے ہیں۔ 18 اکتوبر کو ہونے والی مشق کے شرکاء میں دنیا کے بڑے بینکوں ، اقوام متحدہ ، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن ، جانسن اینڈ جانسن ، لاجسٹیکل پاور ہائو سز، میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ چین اور امریکی ادارے CDC کے نمائندے بھی شریک تھے۔ مشق میں باقاعدہ ماحول بنایا گیا کہ میڈیا میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے تباہی کی بریکنگ رپورٹ آ رہی ہیں ، شہری خوفزدہ ہیں اور حکومت سے اس کے تدارک کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ووہان میں Zhengdian Scientific Park of Wuhan Institute of Virology میں Wuhan National Biosafety Laboratory لیول 3 اور لیول 4 واقع ہیں۔لیبارٹری میں لیول کی درجہ بندی کسی بھی وائرس کو محفوظ رکھنے کے انتظامات کے حوالے سے کی جاتی ہے۔ووہان کی لیبارٹری میں کورونا وائرس پہنچانے میں دو چینی سائنسدانوں کا نام لیا جاتا ہے۔ Dr. Xiangguo Qiu جو ماہر وائرس بھی تھی، 1996 میں کینیڈا مزید تعلیم کے لئے آئی۔ ڈاکٹر چی کا شوہر Keding Cheng اس وقت کینیڈا کے شہر ونی پیگ کی لیبارٹری میںبطور بائیولوجسٹ کام کرتا ہے۔ یہ دونوں میاں بیوی ایبولا اور سارس وائرس پر تحقیقی کام کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں CNBC نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ ونی پیگ کی لیبارٹری سے ایک چینی خاتون سائنسداں ، اس کے شوہر اور ان کے چند پوسٹ گریجویٹ طلبا کو حراست میں لیا گیاہے۔ اس خبر کے ایک ماہ کے بعد CNBC نے مزید خبر دی کہ مذکورہ سائنسداں جوڑے نے ایبولا اور Henipah کے وائرس ائر کینیڈا کی پرواز کے ذریعے 31 مارچ کو چین بھیجے تھے۔

خبر کے مطابق وائرس کی شپمنٹ کے لئے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا گیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ اسی شپمنٹ کے ذریعے کورونا وائرس بھی ووہان کی لیبارٹری بھجوایا گیا۔ CNBC کی ایک اور فالو اسٹوری میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر چی نے 2017ـ18 کے دوران چین کے پانچ دورے کئے جس میں چین کی لیول 4 کی نئی لیبارٹری کے ٹیکنیشینوں اور سائنسدانوں کو تربیت فراہم کی گئی۔ یہ سائنسدا ن جوڑا اب بھی زیر حراست ہے۔کورونا کا پیٹنٹ وائرس ونی پیگ کی لیبارٹری کے علاوہ انگلینڈ کی لیبارٹری سے اور بھی کئی ممالک کی لیبارٹریوں کو فراہم کیا گیا ہے جس میں آسٹریلیا بھی شامل ہے۔

اگر واقعی چین کی خفیہ ایجنسی کی رپورٹ سچ ہے تو انتہائی خوفناک ہے اب تو اس عفریت سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا انسانیت کے دشمن جب چاہیں جہاں چاہیں کسی بھی ملک کو تباہ وبربادکرکے رکھ سکتے ہیں اگر امریکہ،برطانیہ اور کینیڈا کے اشتراک سے یہ خوفناک تجربہ کیا گیا ہے تو سمجھ لینا چاہیے ان ممالک نے ایک تیر سے کئی نشانہ ٹھیک ٹھیک لگائے ہیں ملک چین اتنااقتصادی طورپر مضبوط ہورہاتھا کہ عالمی طاقتوں کے لئے خطرہ بن گیاتھا اس طرح کورونا وا ئرس کو ایک حیاتیاتی ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے اسے سبق سکھانے کی کوشش کی گئی ہے دوسرا سرکشی کرنے والوںکو ایک خاموش پیغام دیاگیاہے کہ تمہارے ساتھ بھی ایسا ہوسکتاہے سب سے بڑھ کر کورونا وا ئرس کے موجد اس کی ویکسین تیارکرکے ہرسال اربوں کھربوں روپے کمائیں گے یعنی نیا کاروبار،نئی منڈیاں اور نئے گاہک ۔ خوفناک بات یہ ہے کہ کورونا وا ئرس پرہی موقوف نہیں اب نئے نئے حیاتیاتی ہتھیار ایجادہوں گے جس کیلئے تختہ ٔ مشق انسان ہی بنیں گے خوف وہراس الگ اس کا مطلب ہے مستقبل کا انسان انتہائی خطرے میں ہے اس کا مستقبل محفوظ نہیں اس سے بچنے کا واحدراستہ یہ ہے کہ مسلم ممالک دورِ حاضرکے چیلنجزکا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعلیم کو فروغ دیں ہنگامی بنیادوںپر تعلیمی بجٹ چار گنا کر دیا جائے سکول،کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعلیم اتنی آسان،سہل اور سستی کردی جائے کوئی بھی علم کا طالب وسائل نہ ہونے کے سبب اعلیٰ تعلیم سے محروم نہ رہے یہ بھی ضروری ہے کہ دنیاکی بہترین یونیورسٹیوں کا سلیبس اورعالمی سکالرزکی کتب کا ترجمہ قومی زبان اردو میں کرکے رائج کیا جائے جس دن ہماری حکومتوںنے یہ کام کرلئے یقین جانئے ہمیں دنیا کی کوئی طاقت کسی بھی میدان میں شکست نہیں دی سکتی۔
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:
Yousuf Raza Gilani
Previous Post گیلانی کی فتح حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو گی
Next Post درویشی بھی عیاری، سلطانی بھی عیاری
Corruption

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.